اتر پردیش: آگ لگائے جانے کے بعد اسکوٹر چلاکر اسپتال پہنچنے والی خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 33 سالہ شادی شدہ خاتون کو ایک شخص اور اس کے ساتھیوں نے آگ لگا دی۔
خاتون جان بچانے کے لیے اپنے اسکوٹر پر سوار ہو کر ڈاکٹر کے کلینک پہنچی لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ 6 اگست کو پیش آیا۔
ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت نشا سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ نِشا اپنے والد کے گھر آئی ہوئی تھی اور ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی کہ اس دوران ملزم دیپک نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسے روک کر جھگڑا کیا اور پھر آگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد نرس بھی زیادتی کا شکار
پولیس افسر سنجے کمار نے بتایا کہ متاثرہ کے والد بلرام سنگھ نے شکایت درج کرائی ہے کہ ان کی بیٹی کو دیپک اور اس کے ساتھیوں نے زندہ جلایا۔
متاثرہ کی بہن نیتو سنگھ نے کہا کہ وہ دیپک کی ہراسانی سے واقف تھی لیکن یہ بات والدین سے چھپائی گئی۔ وہ مجھے کہتی تھی کہ دیپک تنگ کرتا ہے اور بات کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا ہے۔ لیکن اس نے کبھی ماں کو نہیں بتایا۔
پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آگ بھارت خاتون ہراسانی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔