کیا اب ایکسیڈنٹ شدہ گاڑی امپورٹ نہیں کی جا سکتی؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتیں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ بیشتر لوگ بیرونِ ملک، خصوصاً جاپان سے گاڑیاں امپورٹ کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں، کیونکہ وہاں گاڑیوں کی قیمت نسبتاً کم ہے۔
جاپان میں گاڑیاں عام طور پر نیلامی کے ذریعے خریدی جاتی ہیں اور اکثر ایسی گاڑیاں لی جاتی ہیں جو ایکسیڈنٹ کا شکار ہوں، اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ گاڑی انتہائی سستی مل جاتی ہے اور پاکستان پہنچنے پر اسے مرمت کرکے مہنگے داموں فروخت کیا جا سکتا ہے۔
حکومت نے 3 سال سے پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر پابندی عائد کر رکھی ہے، تاہم رواں مالی سال کے بجٹ میں یہ تجویز دی گئی تھی کہ 5 اور 10 سال تک پرانی گاڑیوں پر اضافی ڈیوٹی عائد کرتے ہوئے امپورٹ کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اور 10 سال پرانی گاڑی کب سے امپورٹ کی جا سکتی ہے؟
اب حکومت نے آئی ایم ایف کی مشاورت سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ شرط یہ رکھی گئی ہے کہ گاڑی حادثے کا شکار، کسی فنی خرابی والی یا دھواں چھوڑنے والی نہ ہو۔
اس فیصلے کا اطلاق آئندہ مالی سال یعنی جولائی 2026 کے بعد امپورٹ کی جانے والی گاڑیوں پر ہوگا، جبکہ 10 سال پرانی گاڑیوں کی امپورٹ کی اجازت دوسرے مرحلے میں دی جائے گی۔
حکومتی فیصلے کے بعد 4 یا 5 سال پرانی گاڑی تو امپورٹ کی جا سکے گی، مگر ایکسیڈنٹ، فنی خرابی اور 40 فیصد اضافی ڈیوٹی کی شرائط کے باعث امکان ہے کہ پرانی گاڑیوں کی امپورٹ کم ہی رہے گی۔
مزید پڑھیں: امپورٹ ڈیوٹی میں تخفیف کے بعد پاکستان میں لگژری گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی
جاپان سے صحیح یا مکمل فٹ گاڑی مہنگی ملے گی اور پھر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی دینے کے بعد اس کی قیمت 2 یا 3 سال پرانی گاڑی سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔
وزارتِ تجارت کی دستاویز کے مطابق، اس وقت پاکستان میں امپورٹ کی جانے والی گاڑیوں پر 50 سے 156 فیصد تک ڈیوٹی عائد ہیں، پرانی گاڑیوں کی امپورٹ کی صورت میں 90 سے 196 فیصد تک ڈیوٹی وصول کی جائے گی، جس سے گاڑی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
اس وقت امپورٹ کی جانے والی گاڑیوں پر مختلف شرحوں کے مطابق ڈیوٹیاں عائد ہیں، مثال کے طور پر 850 سی سی تک کی گاڑی پر 50 فیصد ڈیوٹی لی جاتی ہے، ایک ہزار سی سی تک کی گاڑی پر یہ شرح 71 فیصد ہے، 1500 سی سی تک کی گاڑی پر 76 فیصد، 1800 سی سی تک کی گاڑی پر 91 فیصد، جبکہ 2500 سی سی یا اس سے بڑی گاڑی پر سب سے زیادہ یعنی 156 فیصد ڈیوٹی عائد کی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف اضافی ڈیوٹی امپورٹ ایکسیڈنٹ جاپان ڈیوٹی نیلامی وزارت تجارت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف اضافی ڈیوٹی امپورٹ ایکسیڈنٹ جاپان ڈیوٹی نیلامی پرانی گاڑیوں کی امپورٹ کی جانے والی گاڑیوں سی سی تک کی گاڑی پر سال پرانی گاڑی امپورٹ کی جا اضافی ڈیوٹی گاڑیوں پر کی قیمت کے بعد
پڑھیں:
ایک، ایک روپے مانگ کر لکھ پتی بننے والا شوکت بھکاری ٹریفک حادثے میں ہلاک، پرانی ویڈیو بھی وائرل
پاکستان کا امیر ترین بھکاری روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنی منفرد گداگری سے مشہور ہونیوالے شوکت بھکاری کا تعلق ضلع مظفرگڑھ سے تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے جھینگر ماڑھا کے قریب پیش آنے والے حادثے میں شوکت بھکاری زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ان کی موٹر سائیکل ایک لوڈر رکشے سے ٹکرا گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: بھکاری کے پاس پیسے دیکھ کر اسے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
شوکت بھکاری اپنے انوکھے انداز سے بھیک مانگنے کے باعث پورے ملک میں جانے جاتے تھے۔
وہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں گفتگو کر کے بھیک مانگتے اور اسی وجہ سے شہرت حاصل کی۔
سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ صرف ایک روپے کی بھیک مانگتے تھے جس کی کسی کے نزدیک کوئی خاص اہمیت نہیں ہوتی اور یوں بیشتر لوگ انہیں 5 سے 10 روپے دیدیتے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتقال کے وقت ان کے بینک اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے موجود تھے جبکہ وہ کئی ایکڑ زمین کے بھی مالک تھے۔
مزید پڑھیں: لاہور ٹریفک پولیس نے ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بچالیا
چند سال قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے خود کو ملتان کی سڑکوں کا شہزادہ کہتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ 4 سال سے انگریزی بول کر بھیک مانگ رہے ہیں۔
ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لاکھوں مرتبہ دیکھی گئیں، جبکہ انہوں نے ڈیم فنڈ مہم میں 10 ہزار روپے عطیہ بھی کیا تھا۔ اس عطیے کے بعد انہیں نیب کی تحقیقات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔
شوکت بھکاری کے مطابق نیب حکام نے انہیں دفتر بلا کر ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی تاکہ رقم کے ذرائع کا پتا چلایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگریزی ٹریفک سڑکوں کا شہزادہ سوشل میڈیا شوکت بھکاری لکھ پتی مظفر گڑھ ملتان نیب ہلاک