ہائپر ٹینشن کے علاج میں مشکلات سے نمٹنے والی دوا کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
سائنس دانوں نے ایک نئی دوا کے کامیاب ٹرائلز کیے ہیں جو ہائپر ٹینشن کے علاج میں مشکلات کا سامنا کرنے والے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
دنیا بھر میں بلند فشار خون سے متاثر تقریباً 1 ارب 30 کروڑ افراد پر علاج اثر انداز نہیں ہوتا اور ایسے مریضوں کو ہارٹ اٹیک، اسٹروک، گردے کے مسائل اور قبل از وقت موت کا سامنا ہوتا ہے۔
اب محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بیکسڈروسٹیٹ نامی ایک نئی گولی قلبی مرض کے خطرات کم کرنے کے لیے مریضوں کا بلڈ پریشر بڑی حد تک کم کرسکتی ہے۔
فیز تھری کلینکل ٹرائل میں دنیا بھر کے 214 کلینکس کے 800 کے قریب مریضوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز میں معلوم ہوا کہ 12 ہفتوں تک روزانہ بیکسڈروسٹیٹ کی ایک گولی (1 ایم جی یا 2 ایم جی) لینے سے ان مریضوں کے بلڈ پریشر میں 9-10 ایم ایم ایچ جی تک کمی واقع ہوئی۔
تحقیق میں ہر 10 میں سے 4 مریضوں کا بلڈ پریشر صحت مند سطح تک پہنچتا دیکھا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرویکل کینسرسنگین مگر قابلِ علاج مرض ہے: نوید حیدر شیرازی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ سرویکل کینسر ایک سنگین مگر قابلِ علاج مرض ہے، جس کے بچا کے لیے بروقت ویکسین اور آگہی مہم نہایت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین کی صحت پر توجہ دینا دراصل ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔