ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نفسیاتی اثرات رکھنے والی دوا لائسرجک ایسڈ ڈائی ایتھائیل امائیڈ (LSD) کی ممکنہ طور پر بے چینی (anxiety) کی علامات کو 3ماہ تک کم کر سکتی ہے۔

یہ ابتدائی مطالعہ، جو جمعرات کو جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (JAMA) میں شائع ہوا، میں پایا گیا کہ MM120 کی ایک خوراک ہی عمومی بے چینی کی خرابی (Generalized Anxiety Disorder) کے مریضوں میں علامات کو نمایاں طور پر کم کر دیتی ہے۔

یہ تحقیق نیویارک کی بائیوٹیک کمپنی MindMed نے 198 بالغ مریضوں پر کی، جنہیں GAD کی تشخیص ہوئی تھی۔
مطالعہ کے مرکزی محقق ڈین کارلن نے کہا:

یہ پہلا جدید کلینیکل ٹرائل ہے جس میں LSD یا کسی بھی نفسیاتی دوا کو خاص طور پر جنرلائزڈ انزائٹی ڈس آرڈر کے علاج کے لیے آزمایا گیا۔

دوا استعمال کرنے سے کیا نتائج حاصل ہوئے؟

LSD کی ایک خوراک لینے والے تقریباً دو تہائی مریضوں میں 12 ہفتے بعد بھی علامات میں بہتری رہی، جب کہ پلیسبو (جعلی دوا) لینے والوں میں یہ شرح صرف 31% تھی۔

علامات سے مکمل نجات کی شرح LSD گروپ میں 48% رہی، جب کہ پلیسبو میں یہ صرف 20% تھی۔

پس منظر

عام طور پر GAD کے علاج کے لیے اینٹی ڈپریسنٹ ادویات جیسے سیلیکٹو سیروٹونن ری اپ ٹیک انہیبیٹرز (SSRIs) استعمال کی جاتی ہیں، لیکن یہ تقریباً آدھے مریضوں پر اثر نہیں کرتیں اور بعض اوقات جذبات کو دبانے جیسی منفی اثرات رکھتی ہیں۔ مزید یہ کہ یہ صرف روزانہ کھانے سے ہی اثر دکھاتی ہیں۔

اس کے برعکس، LSD دماغ میں خوشگوار اثر ڈالنے والے سیروٹونن کو بڑھاتا ہے، جس سے موڈ بہتر ہوتا ہے۔

ممکنہ خطرات

LSD لینے والے 90% مریضوں نے 100 ملی گرام خوراک کے بعد ہیلوسینیشنز (وہم یا غیر حقیقی مناظر) کی شکایت کی۔

دیگر ضمنی اثرات میں سر درد اور متلی شامل ہیں۔

ماہرین کی رائے

یونیورسٹی آف شکاگو کی پروفیسر ہیریئٹ ڈی وِٹ نے کہا:

’ یہ ایک متاثر کن مطالعہ ہے۔ محققین کلینیکل ٹرائل ڈیزائن میں ماہر ہیں اور نتائج واقعی چونکانے والے ہیں۔‘

اگلا قدم

MindMed نے امریکا اور یورپ میں مزید کلینیکل ٹرائلز شروع کیے ہیں اور اگر نتائج مثبت رہے تو کمپنی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) سے اس دوا کو بطور انزائٹی ٹریٹمنٹ منظور کرانے کی کوشش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اینگزائٹی صحت نفسیاتی امراض.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اینگزائٹی نفسیاتی امراض

پڑھیں:

مٹاپے کا سبب بننے والے پانچ نئے جینز دریافت

سائنس دانوں کو ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وزن میں اضافے کا سبب صرف طرزِ زندگی ہی نہیں بلکہ کچھ اور بھی ہے۔

تازہ ترین مطالعے میں محققین نے ایک درجن سے زیادہ جینز کی نشان دہی کی ہے جو انسان کے مٹاپے میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ کرتے ہیں۔ ان جینز میں پانچ بالکل نئی دریافت ہیں۔

مٹاپہ ٹائپ ٹو ذیا بیطس، قلبی مرض اور آسٹو آرتھرائٹس جیسی سحت کی پیچیدہ کیفیات کےخطرات میں اضافہ کرتا ہے۔

جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق میں 8 لاکھ 50 ہزار افراد نے حصہ لیا جن کے آبا و اجداد کا تعلق چھ برِاعظموں سے تھا اور ان میں 13 جینز پائے گئے جن کا تعلق مٹاپے سے تھا۔

ان جینز میں سے آٹھ ایسے تھے جو ماضی کے مطالعوں میں دریافت کیے جا چکے ہیں، لیکن دیگر پانچ جینز ایسے ہیں جن کی شناخت پہلی بار کی گئی ہے۔ ان جینز میں YLPM1, RIF1, GIGYF1, SLC5A3 اور GRM7 شامل ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج دنیا بھر کے اہم جینز کو سامنے لانے کے بعد مؤثر دوا بنانے میں مدد دے سکتے ہیں جو شاید ایک قسم کی آبادی پر کیے جانے والے مطالعے میں ممکن نہیں تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
  • چین میں وزن کم کرنے والے کو انعام میں لگژری کار دینے کی انوکھی پیش کش
  • اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
  • اورنج لائن منصوبے کے محفوظ آپریشنز کے 5 سال مکمل
  • جیکب آباد: جمس اسپتال میں ڈینگی آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کا علاج کیاجارہاہے
  • 10فیصد طلبہ کو مفت تعلیم نہ دینے والے اداروں کیخلاف کارروائی کا آغاز
  • امریکا: شٹ ڈاؤن سے 4 کروڑ افراد کے خوراک سے محروم ہونے کا خدشہ
  • شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق
  • مٹاپے کا سبب بننے والے پانچ نئے جینز دریافت
  • جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ، فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ