طیارے میں اپنی سیٹ پر ہی خود کیلئے کھانا تیار کرنے والی مسافر خاتون وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
ایک خاتون طیارے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے خود اپنے لیے کھانا تیار کرنے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔
کیٹی بروکس نامی ایک فوڈ انفلوئنسر نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ وہ ایک جہاز کی نشست پر کھڑی ہوکر اٹلی کا مشہور پاستا بناتی ہیں: آٹے میں پانی ملا کر گوندھتی ہیں، گولیاں بناتی ہیں اور کھانا تیار کرتی ہیں اور یہ سب کچھ فلائٹ کے دوران۔
خاتون نے اس انداز کو نخرے دکھانے والے مسافروں کیلئے بہترین حل قرار دیا ہے کیونکہ ہوائی جہاز کا کھانا اکثر کسی کو پسند نہیں آتا۔ ویڈیو نے لوگوں میں دلچسپی اور حیرت دونوں پیدا کی ہیں۔
@buonapastaclubAnyone else? — #pasta #pastalover #airplane #cooking #foodie
♬ Love Me Do - ????????/????????ایک اور ویڈیو میں کیٹی نے اپنے سیٹ کی میز پر ٹونا سلاد تیار کی۔ ویڈیو نے لوگوں کو ششدر کر دیا۔ کچھ نے اسے مذاق میں جرم تک قرار دیا۔
کچھ لوگوں نے مزاحیہ انداز میں اس پر تبصرہ کیا اور کہا کہ ٹونا سلاد طیارے میں لے جانا تکنیکی طور پر اجازت یافتہ ہے۔ بعض لوگ حیران رہ گئے کہ ہوائی جہاز کی ایک عام سیٹ پر بیٹھ کر کھانا تیار کرنے کا یہ فعل کیسے ممکن ہوا؟
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کھانا تیار
پڑھیں:
سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کیلئے کی جانے والی ڈیل پر خاموشی توڑ دی
معروف ٹک ٹوکر سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کے معاہدے پر خاموشی توڑ دی۔ گزشتہ روز صحافیوں نے ٹِک ٹوکر سے پوچھا تھا کہ آپ کے ساتھ کتنے کروڑوں کی ڈیل ہوئی ہے، لیکن ٹک ٹوکر خاموشی سے کسی سوال کا جواب دیے بغیر چلا گیا تھا۔ تاہم سامعہ نے ایک ویڈیو میں ڈیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حسن زاہد کو پیسے یا کسی خوف کی وجہ سے معاف نہیں کیا۔ ٹک ٹوکر کا کہنا تھا کہ حسن زاہد کے والدین میرے گھر آئے اور اپنے بیٹے کو معاف کرنے کی درخواست کی جس پر میں نے ان کے بیٹے کو معاف کردیا۔ واضح رہے کہ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی، جس میں تفتیشی افسر محمد اسحاق عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سامعہ حجاب نے ملزم کو معاف کر دیا ہے، میں ان کی جانب سے گواہی دیتا ہوں۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ یا تو مدعی خود یا اس کے خاندان کا کوئی فرد عدالت میں آکر بیان دے جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔ وقفے کے بعد ٹک ٹوکر سامعہ حجاب عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جج عامر ضیا نے سامعہ حجاب سے پوچھا کہ کیا آپ کا کیس حل ہوگیا؟ کیا آپ کیس کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں؟ سامعہ حجاب نے بیان دیا کہ ہمارا کیس طے پا گیا ہے اور میں اپنا کیس واپس لے رہی ہوں، مجھے ملزم کی ضمانت اور بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ بعد ازاں عدالت نے حسن زاہد کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔