ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا سے آنے والی کشتی پر حملے، 11 منشیات فروشوں کی ہلاکت کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی فوج نے وینزویلا سے منشیات اسمگل کرنے والے ایک کشتی پر حملہ کیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
ٹرمپ نے منگل کے روز اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر اس حملے کی فضائی فوٹیج شیئر کی جسے مبینہ طور پر ٹرن دے اراگوا نامی گینگ استعمال کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے بحری جہاز تعینات کردیے
انہوں نے لکھا کہ اس کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ کسی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ یہ پیغام ان سب کے لیے ہے جو امریکا میں منشیات لانے کا سوچ بھی رہے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق یہ بمباری منگل کی صبح کی گئی اور اس سے وینزویلا کی حکومت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ کئی بار صدر نکولس مادورو پر بغیر شواہد کے الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
????????♂️ The Americans struck a boat off the coast of Venezuela that, as they say, was transporting drugs from a certain drug cartel that enjoys the patronage of Maduro himself.
— big ben (@alternative_war) September 2, 2025
ٹرمپ نے اس کارروائی کا انکشاف اوول آفس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران اچانک کیا جہاں وہ امریکی اسپیس کمانڈ کے نئے ہیڈکوارٹر کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ اور نائب صدر جے ڈی وینس بھی موجود تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ابھی چند منٹ پہلے ہم نے ایک کشتی کو نشانہ بنایا، یہ منشیات سے بھری ہوئی کشتی تھی جو وینزویلا سے نکلی تھی۔ آپ اسے دیکھیں گے اور اس بارے میں مزید پڑھیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی تصدیق کی کہ یہ کارروائی جنوبی کیریبین میں ہوئی تاہم مقام کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا نے وینزویلا کے صدرکی گرفتاری کے لیےانعامی رقم 50 ملین ڈالرکردی
رائٹرز کے مطابق اس وقت 7 امریکی جنگی جہاز اور ایک ایٹمی آبدوز کیریبین خطے میں موجود ہیں یا پہنچنے والی ہیں جن میں 4,500 سے زائد ملاح اور امریکی میرینز شامل ہیں۔
دوسری جانب صدر مادورو نے امریکی موجودگی کے جواب میں وینزویلا کے جنگی جہاز اور ڈرونز ساحل پر تعینات کر دیے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھنے لگی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے اور اسرائیل دوبارہ قطر پر حملہ نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شکاگو اور نیو اورلینز جیسے بے امن شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، جس میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد منشیات کی منتقلی میں مصروف تھے۔ حملے میں امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے زور دیا کہ منشیات مافیا امریکا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے روکنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی۔