قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
واشنٹگن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ حماس نے کہا وہ یرغمالیوں کو مار دیں گے۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کام کر رہا ہوں، مجھے اس کیلئے ایوارڈز ملنے چاہئیں، جمعہ کے روز چینی صدر سے بات کروں گا، آج میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینز ویلا میں دوسرافضائی حملہ کیا، کارروائی کے دوران3دہشت گرد مارے گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملے میں امریکی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ڈرگ کارٹلز امریکا میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، کارٹلز امریکی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور مفادات کیلئے خطرہ ہیں، میمفس میں بدامنی عروج پر ہے، بدامنی کا شکا رشہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کریں گے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر پیشہ ور مظاہرین جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، انہوں نے ٹیفا سمیت شدت پسند مظاہرین کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی صدر
پڑھیں:
امریکا نے ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کئے تو جوابی اقدام کریں گے: روس کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: روس نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے جوہری پابندی توڑی تو روس بھی اسی کے مطابق اقدام کرے گا۔
صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہاکہ روس نے اب تک کوئی جوہری تجربہ نہیں کیا، تاہم اگر امریکا نے اس حوالے سے اپنی پالیسی بدلی تو ماسکو بھی جواباً قدم اٹھانے پر مجبور ہوگا۔یہ انہو ں نے جمعرات کو صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔
دیمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے اس بیان سے قبل روس کو واشنگٹن کی جانب سے کسی نئی حکمتِ عملی یا مؤقف کی اطلاع نہیں ملی۔
پیسکوف کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ دیگر ممالک بھی جوہری تجربات کر رہے ہیں، لیکن روس کو اس حوالے سے کسی ملک کی سرگرمیوں کا علم نہیں۔