آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
ٹوبہ ٹیک سنگھ:
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل ہے اور آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کا دورہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ فنڈز سے پہلے ہم اپنے وسائل استعمال کر رہے ہیں اور ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے سڑکیں، پل اور لوگوں کے مکانات سمیت دیگر املاک تباہ ہوئی ہیں اس لیے آفت زدہ عوام کو ابھی بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ اللہ کا شکرہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جانی نقصان بہت کم ہوا، اللہ کرے پانی جلد اترے تاکہ اگلی فصلیں کاشت ہو سکیں، ہم نے اس اسٹرکچر کو دوبارہ پہلے جیسا بنانا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور ہم افواج پاکستان کے بھی بے حد شکر گزار ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیلاب سے
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔