اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے مخیر حضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز بالخصوص جنوبی پنجاب میں امداد فراہم کریں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر مملکت سے سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان سینیٹر رانا ثناءاللہ خان نے بدھ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر بننے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بروقت مدد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ مدد ان لوگوں تک پہنچ جائے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ بعد ازاں قائمقام صدر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ ہمایوں خان نے ملاقات کی جنہوں نے انہیں پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ تقسیم، امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں، انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر، وزیراعلی سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6-ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کر دئیے گئے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت90 فیصد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل ہوچکا ہے۔ 5لاکھ 69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیارکر لیا ہے۔ شفافیت یقینی بنانے کے لئے 4لاکھ 63ہزار سیلاب متاثرین کے ڈیٹا کی ڈپٹی کمشنرز سے تصدیق بھی کی جا چکی ہے۔ پنجاب بنک کے تحت سیلاب متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے 98 ہزار سے زائد اے ٹی ایم کارڈز تیار ہیں۔ 27سیلاب متاثرہ اضلاع میں معاوضے کی ادائیگی کے لئے 37 کیمپ سائٹ قائم کر دئیے گئے ہیں۔20اکتوبر سے 13اضلاع کے سیلاب متاثرین میں معاوضے کی تقسیم کا آغازکیا گیا۔ جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع کے دوسرے فیز میں سیلاب متاثرین کو معاوضے کی تقسیم کا آغاز3نومبر سے ہو گا۔ کیمپ سائٹ پر سیلاب متاثرین کو 50ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کارڈ کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ہر سیلاب متاثرہ فرد پنجاب بنک کی اے ٹی ایم اے سے روزانہ 3لاکھ روپے تک نکال سکتا ہے۔ 36 تحصیلوں میں سیلاب متاثرین کے لئے 19 کیمپ سائٹ قائم کر دئیے گئے ہیں۔ ہر کیمپ سائٹ پر 500 سیلاب متاثرین کو 50 ہزار نقد اور اے ٹی ایم کارڈ کا اجرا ہو گا۔ بہاولنگر، دیپالپور،جھنگ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ چنیوٹ،جھنگ، خیرپور ٹامیوالی سمیت دیگر مقامات پر بھی سیلاب بحالی کیمپ سائٹ قائم کر دئیے گئے۔ جبکہ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملک احمد خان نے کاروبار میں آسانی کے لئے ای بزنس متعارف کرانے پر وزیراعلی کو خراج تحسین کیا۔ ملک احمد خان نے صوبے میں امن وامان کی بہتری پر پنجاب کی عوام کی طرف سے وزیراعلیٰ سے اظہار تشکرکیا۔ مریم نواز نے کہا صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہر بڑا پراجیکٹ چھوٹے شہروں سے شروع کررہے ہیں۔ پنجاب میں کاروبار کا بہترین پوٹینشل موجود ہے، سرمایہ کاروں کو فائد اٹھانا چاہیے۔ پنجاب حکومت ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کا مرکز صرف لاہور یا بڑے شہر نہیں بلکہ پنجاب کا ہر پسماندہ علاقہ بھی ہے۔ مریم نواز نے کرم میں 7 دہشت گردوں کو ہلا ک کرنے پر بہادر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خوارجی دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سمیت6 نوجوانوں کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، ائینی پینج تشکیل
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ تشکیل
  • یوسف تاریگامی کا بھارت میں آزادی صحافت کی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش
  • لاہور: شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا
  • غزہ، صورتحال میں بہتری کے لیے مزید تعاون درکار ہے: اقوام متحدہ
  • سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ تقسیم، امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں، انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی: مریم نواز
  • چیئرمین سینیٹ کی یو اے ای کی نیشنل کونسل کے ا سپیکر سے ملاقات