کراچی:

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ نے سیلابی صورت حال کے پیش نظر صوبے میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نےاس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ دریاؤں میں پانی کی صورت حال نارمل ہونے تک  سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی

نثار کھوڑو نے تمام پارٹی رہنماؤں کو سیلاب متاثرہ علاقوں اور کچے کے علاقوں کے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کچے کے علاقوں سمیت سیلاب متاثرہ علاقوں کے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرین کی امداد کے لیے ریلیف کیمپس قائم کریں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر مشکل صورت حال میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ ہر طرح سے الرٹ ہے، امید ہے کہ پانی کا ریلہ خیر خیریت کے ساتھ گزر جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

لاہور: شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ نجی میڈیا کے مطابق، شاہ محمود قریشی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) ہسپتال لایا گیا، جہاں سابق رہنماؤں فواد چوہدری، مولوی محمود اور عمران اسماعیل نے اُن سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات میں شاہ محمود کی عیادت کے ساتھ ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی مختلف مقدمات میں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جن میں 9 مئی 2023 کے واقعے کے حوالے سے عائد فرد جرم بھی شامل ہے۔ اس واقعے میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران لاہور اور دیگر شہروں میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا، کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے، اور تقریباً 1900 افراد گرفتار ہوئے تھے۔
شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے حوالے سے ان الزامات کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، اور موجودہ ملاقات سیاسی امور پر تبادلہ خیال کے موقع کے طور پر بھی دیکھی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری، پی پی نے تحریک عدم اعتماد تاحال جمع نہ کروائی
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • سندھ بار کونسل کا الیکشن؛ پیپلز پارٹی کے گڑھ میں صوبائی وزیر ہا گئے
  • عدالت کو مطمئن کرنے تک ای چالان کے جرمانے معطل کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • شاہ محمود قریشی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • امن و امان کی صورتحال ،کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
  • پیپلز پارٹی کی سب سے بہتر سیاسی پوزیشن
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
  • لاہور: شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • نئے وزیراعظم کا اعلان کشمیر سے ہوگا؛ بلاول بھٹو