کراچی (شوبز ڈیسک) گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہر کام کو تنقیدی نظر سے دیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دوسروں کی تنقید انہیں متاثر نہیں کرتی۔

’فوشیا میگزین‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اذان سمیع خان نے کہا کہ وہ ثمر جعفری کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں بھی نمایاں مقام حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ثمر جعفری جب بھی کسی شخصیت کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہیں تو تعارف بڑے بھائی کے طور پر کراتے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ انہیں اپنے پسندیدہ بھائی کے طور پر متعارف کرایا جائے۔

اداکار نے کہا کہ اگر ثمر جعفری ان کے لیے پسندیدہ بھائی کے نام سے کوئی گانا تیار کریں تو وہ اس پر ریل یا ٹک ٹاک ویڈیو ضرور بنائیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ خود پر زیادہ تنقید کرنے کی عادت کے باعث وہ دوسروں کی باتوں کو برا نہیں مانتے۔ ان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے پرانے گانے دوبارہ نہیں سن سکتے کیونکہ اس میں وہ غلطیاں ڈھونڈنے لگتے ہیں۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا

معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔

متعلقہ مضامین

  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • جب کوئی پیچھے سے دھمکی دے تو مذاکرات پر برا اثر پڑتا ہے: طالبان حکومت کے ترجمان
  • دہشتگردی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ، اسپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، بیرسٹر دانیال
  • دہشت گردی پاکستان کےلیے ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • کمرے میں صرف کتوں کے ایوارڈ ہیں، مجھے ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا، کاشف محمود
  • برطانوی شاہ چارلس نے اپنے بھائی سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا
  • شاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا