دنیا کے پہلے ریکارڈ شدہ عالمی وباء کا سبب دریافت
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
سائنس دانوں نے دنیا کے پہلے ریکارڈ شدہ عالمی وباء کا سبب بننے والے بیکٹیریم کا جینوم دریافت کر لیا۔ اس عالمی وباء نے 1500 برس قبل بحیرہ روم کے مشرقی علاقے کولپیٹ میں لے لیا تھا۔
محققین نے یرسینیا پیسٹِس نامی یہ مائیکروب اردن کے قدیم شہر جیرش (عالمی وباء کے مرکز سے قریب) میں موجود ایک اجتماعی قبر میں دریافت کیا۔
جرنل جینز میں شائع ہونے والی تحقیق میں جسٹینین وباء کے پیچھے موجود پیتھوجن کی تصدیق کی گئی اور عرصے سے حل نہ ہونے والے معمے کو حل کر دیا گیا۔
541 عیسوی سے 750 عیسوی تک جاری رہنے والی جسٹینین وباءکے سبب لاکھوں کروڑوں لوگوں کی موت واقع ہوئی اور اس کی وجہ سے بازنطینی سلطنت کی شکل بدلی۔ تاہم، اس تباہ کن وباء کے پشت پر موجود وباء زیر بحث رہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالمی وباء
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 4ہزار 002ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 372روپے گھٹ کر 3لاکھ 62ہزار 278روپے کی سطح پر آگئی۔