اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے کارفرما عناصر سے بخوبی آگاہ ہیں ،واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ صدر مملکت کے استعفیٰ یا آرمی چیف کی جانب سے صدارت کے منصب کی خواہش سے متعلق کوئی گفتگو ، سوچ یا منصوبہ موجود نہیں،اس بیانیئے میں ملوث عناصر کے لئے واضح پیغام ہے کہ آپ ملک دشمن بیرونی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر جو چاہئے کر لیں ہم پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو ضروری ہو گا ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں خبر دار کیا کہ ہم بدنیت مہم کے پیچھے کارفرما عناصر سے بخوبی آگاہ ہیں، گمراہ کن سوچ کون اور کس مقصد کے لئے پھیلا رہا ہے اور اس پراپیگنڈے سے کس کو فائدہ ہو سکتا ہے،مکمل باخبر ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صدر مملکت کےمسلح افواج کی قیادت کے ساتھ مضبوط اور قابل احترام تعلقات ہیں ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ گمراہ کن سوچ کون اور کس مقصد کے لئے پھیلا رہا ہے اور اس پراپیگنڈے سے کس کو فائدہ ہو سکتا ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ کی توجہ کا مرکز پاکستان کو مستحکم اور مضبوط بنانا ہے اور اس کے علاوہ کوئی مقصد نہیں ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ جو لوگ اس بیانیئے میں ملوث ہیں، ان کے لئے واضح پیغام ہے کہ آپ ملک دشمن بیرونی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر جو چاہئے کر لیں ہم پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو ضروری ہو گا ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر داخلہ محسن نقوی کے لئے

پڑھیں:

پاکستان کوسٹ گارڈز میں جدید بوٹس کی شمولیت قابل تعریف اقدام ہے، محسن نقوی

تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام کراچی کی بندرگاہ پر دو نئی بوٹس کی شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انھوں نے جدید بوٹس کی شمولیت کے اقدام کو سراہا۔ 

ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی بندرگاہ آمد پر استقبال کیا۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول افسران اور غیرملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئی بوٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے نئی بوٹ پر سفر بھی کیا۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز میں جدید بوٹس کی شمولیت کے اقدام کو سراہا۔ ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے جدید بوٹس کے بارے بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل کے صدارتی عہدے اور زرداری کے استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزیر داخلہ
  • فیلڈ مارشل نہ صدر بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی اُن کا ایسا کوئی ارادہ ہے، محسن نقوی
  • آرمی چیف صدر نہیں بننا چاہتے، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وضاحت
  • وفاقی وزیر داخلہ کا حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کا حکم
  • وفاقی وزیر ِ داخلہ محسن نقوی کراچی چیمبر کے صدرجاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، نیول چیف سے اہم ملاقات
  • وفاقی وزیر داخلہ کا حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کا حکم
  • محسن نقوی کا ایف آئی اے دورہ، حوالہ ہنڈی و جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • پاکستان کوسٹ گارڈز میں جدید بوٹس کی شمولیت قابل تعریف اقدام ہے، محسن نقوی