کراچی ڈیفنس کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی 9 ماہ پرانی لاش گلی سڑی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش اُس وقت ملی جب عدالتی بیلف نے کرایہ کی عدم ادائیگی پر فلیٹ کا دروازہ توڑا۔

یہ بھی پڑھیں:ماڈل حمیرا اصغر نے اپنی زندگی کیسے گزاری؟ پرانے دوست کے انکشافات

تفتیشی حکام کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ان کا انتقال اکتوبر 2024 میں ہو چکا تھا، اداکارہ کی آخری فون کال، سوشل میڈیا سرگرمی اور بجلی کا کنکشن سب اکتوبر 2024 پر ختم ہوئے۔ گھر میں زنگ آلود پائپ، خراب خوراک اور متروک اشیاء موت کا وقت واضح کرتے ہیں۔

حمیرا کی لاش فلیٹ سے اسپتال منتقل کرنے والے فلاحی ادارے چھیپا کے ترجمان چوہدری شاہد نے وی نیوز کو بتایا کہ فلیٹ کا دروازہ کھلنے کے بعد لاش کے قریب جانا مشکل تھا جسم پر کیڑے اور شدید بدبو پھیلی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کے والدین نہیں آتے تو مجھے تدفین کی اجازت دی جائے، اداکارہ سونیا حسین

ڈاکٹر سمعیہ سید نے پوسٹ مارٹم کے بعد جائے وقوعہ سے فرانزک نمونے بھی حاصل کیے ہیں۔ اداکارہ حمیرا کے فلیٹ کے ساتھ والا دوسرا فلیٹ اُس وقت خالی تھا، جس کی وجہ سے بو کا پھیلاؤ محدود رہ۔ا حمیرا کو آخری بار ستمبر یا اکتوبر 2024 میں پڑوسیوں نے دیکھا  تھا۔

وی نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کے والد نے لاش وصول کرنے کی ہامی بھر لی لیکن ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ حمیرا کی لاش کون وصول کرے گا۔

حمیرا اصغر کی لاش تاحال چھیپا سرد خانے میں امانتاً موجود ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے حمیرا اصغر کی تدفین کا فیصلہ کیا گیا ہے ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر ورثا لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔

حمیرا اصغر نے کئی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور وہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی شامل رہتی تھیں،تاہم آخری ایام میں تنہائی کا شکار تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اداکارہ حمیرا چوہدری شاہد حمیرا اصغر ڈاکٹر سمعیہ سید ڈیفنس لاش.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اداکارہ حمیرا چوہدری شاہد ڈاکٹر سمعیہ سید ڈیفنس لاش

پڑھیں:

 اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟ 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ 

بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔

ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘

خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: گھر میں کیمرے ٹھیک کرنے آنیوالے ٹیکنیشن نے گاہک کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا
  • ایرانی انفلوئنسر میک اپ کی مدد سے اداکارہ کاجول بن گئی، ویڈیو وائرل
  • شوبز انڈسٹری بدل گئی ہے، اب ڈرامے بنا کر خود کو لانچ کیا جارہا ہے، غزالہ جاوید کا انکشاف
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • جھانوی کپور کو کیسا شوہر چاہیئے؟ شیکھر پہاڑیا سے تعلقات کی چہ مگوئیاں جاری
  • ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
  • ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار رابرٹ ریڈفورڈ انتقال کر گئے
  • ’ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں؟‘ تنوشری دتہ نے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بگ باس آفر فوراً  ٹھکرا دی
  • اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
  •  اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟