فضل الرحمن سے رانا ثناء، امیر مقام کی ملاقات، خیبر پی کے میں پارٹی پوزیشن پر مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار) مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمان، کامران مرتضٰی، مولانا عطاء الرحمان اور مولانا اسعد محمود بھی شریک ہوئے۔ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کو سینٹ الیکشن پر بھی مشاورت کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم
دبئی:آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے چند روز قبل جاری ہونے والی ٹی 20 ویمنز انٹرنیشنل رینکنگ میں انگلش اسپنر لنزے اسمتھ دنیا کی نئی نمبرون بولر بن گئیں۔
انہوں نے پاکستان کی سعدیہ اقبال سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، 31 سالہ لنزے اسمتھ نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت ایک درجہ ترقی پائی۔
اسمتھ نے 2018 میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم تقریباً 5 سال ملکی ٹیم سے دور رہنے کے بعد 2024 کے آخر میں انگلینڈ کی مستقل ٹی 20 رکن بنیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے اور بھارت کے خلاف برسٹل میں منعقدہ دوسرے ٹی 20 میں عمدہ بولنگ نے انھیں کیریئر کی بہترین پوزیشن پر فائز کر دیا۔