2025-07-05@02:04:46 GMT
تلاش کی گنتی: 19

«گروہوں کو»:

    اقوام متحدہ: پاکستان نے ہیٹی میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےمطالبہ کیا ہے کہ ہیٹی کو خون ریز اور تباہی سے بچانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں جہاں پرتشدد جرائم پیشہ گروہوں کی حکمرانی، بڑھتی ہوئی خودساختہ انصاف کی کارروائیاں، اور بگڑتا ہوا انسانی بحران واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ ہیٹی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب اور جولائی کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کے صدر سفیر عاصم افتخار احمد نے کونسل پر فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل...
    ---فائل فوٹو پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف سچ پر مبنی اور تگڑا ہے، امریکا کو معلوم ہے ہم دہشتگرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ امن کا پیغام لے کر آئے ہیں، ممکنہ جوہری تنازع کے پسِ منظر میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے بارے میں امریکا میں موجود بھارت کے حامیوں نے بھی تسلیم کیا کہ بھارت نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو امریکا میں مانا جاتا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستان...
    اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت نے غزہ میں مقامی مسلح گروہوں کو حماس کو کمزور کرنے کے لیے فعال کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سیکیورٹی حکام کے مشورے پر کیا گیا۔ نیتن یاہو کا یہ بیان سابق وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین کی تنقید کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے اسرائیل کی اس خفیہ حکمت عملی کو عوامی طور پر چیلنج کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حمایت یافتہ ایک گروہ "پاپولر فورسز" ہے، جس کی قیادت رفح کے یاسر ابو شباب کرتے ہیں۔ یہی گروہ GHF (غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن) کے تحت امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز سے...
    قابض اسرائیلی رژیم کے سابق وزیر خارجہ و وزیر جنگ نے غاصب صیہونی رژیم کے اندرونی تنازعات کی گہرائی سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی مزاحمت کیخلاف استعمال کیلئے "اسرائیل نواز مجرم گروہوں" کو ہتھیار فراہم کئے ہیں اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کی "اسرائیل ہمارا گھر" (Yisrael Beiteinu) نامی صیہونی سیاسی جماعت کے روسی نژاد رہنما و سابق اسرائیلی وزیر خارجہ و وزیر جنگ اویگڈور لائبرمین (Avigdor Lieberman) نے انکشاف کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ مقابلے کے لئے غزہ کی پٹی میں موجود "اسرائیل نواز مجرم گروہوں" کو مسلح کیا ہے۔ اسرائیلی سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے لائبرمین نے کہا کہ اسرائیلی...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے، دہشت گردی کی سرپرستی کرنے سمیت حال ہی میں کیے گئے جارحانہ اقدامات سے مودی سرکار کی جنگی ذہنیت کھل کر دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پڑوسی ملک کی ایسی ہی خفیہ چالوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملک دشمن تنظیموں کو اسلحہ اور دیگر ساز و سامان فراہم کر کے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالعدم تنظیمیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کر رہی ہیں۔ بھارت کا مقصد سندھ اور پنجاب سمیت...
    اسلام ٹائمز: ریلی سے علامہ شبیر میثمی، علامہ اسد اقبال زیدی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ علامہ قاضی احمد نورانی، ڈاکٹر صابر ابومریم نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے حسنین مہدی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا بدرالحسنین، مولانا عباس مہدی ترابی، مولانا حسن رضا، مولانا سجاد حاتمی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی القدس ریلی ریگل تا کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے ایس یو سی پاکستان کے رہنماؤں علامہ شبیر میثمی اور علامہ اسد اقبال زیدی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ملی...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے 10 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں دہشت گرد گروہوں بالخصوص تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کابل حکام نہ صرف ان گروہوں کے خلاف کارروائی میں ناکام رہے ہیں بلکہ بعض معاملات میں ان کی پشت پناہی بھی کر رہے ہیں سفیر منیر اکرم نے کہا کہ ٹی ٹی پی 6000 جنگجوﺅں کے ساتھ افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے جو پاکستان کے فوجی، شہری اور ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہے ہمارے پاس ایسے شواہد...
    پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس نے جمعرات کے روز منعقد ہونیوالی ایک سماعتی نشست میں امریکہ کیجانب سے داعش، القاعدہ و بوکو حرام جیسی متعدد عالمی دہشتگرد تنظیموں کی سالہا سال مالی معاونت کا اعتراف کیا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت میں فنڈز کی غلط تقسیم کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جمعرات کے روز کانگریس میں ایک سماعتی نشست منعقد ہوئی جس میں پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پیشرفت کیلئے امریکی ایجنسی - امریکی امداد (USAID) کے فنڈز کہاں خرچ کئے جاتے ہیں؟ اس رقم کا کتنا حصہ کس کو ملتا ہے؟ کچھ پتہ نہیں! سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ آپ کی...
    کرک (مانیٹرنگ ڈیسک) کرک میں امن پاسون جرگے نے مسلح افراد اور گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ کرک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تخت نصرتی میں امن پاسون جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شاہد خٹک، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی و دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ امن پاسون جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کو نکلنے کیلیے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی اور اعلامیہ جاری کیا کہ 3 دن کے بعد قوم مسلح لشکر کشی پر مجبور ہوگی، ریاست پولیس کو درکار تمام وسائل فراہم کرے...
    ضلع کرک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تخت نصرتی میں تاریخی امن پاسون جرگہ، قومی اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا جس میں مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق ضلع کرک میں گزشتہ 6ماہ کے دوران بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف مشرانِ علاقہ کی جانب سے ایک اہم امن پاسون جرگہ تخت نصرتی اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔ اس جرگے میں ایم این اے شاہد خٹک، صوبائی وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال، سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان، جے یو آئی صوبائی جائنٹ سیکرٹری ملک عماد اعظم، سابق ایم این اے شمس الرحمن، سابق ایم پی اے مہر سلطانہ ایڈووکیٹ سمیت ضلع...
    ویب ڈیسک :  کرک میں امن امان کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے امن پاسون جرگے نے مسلح افراد اور گروہوں کو تین دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا۔  کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں امن پاسون جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی، پی ٹی آئی و دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا امن پاسون جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کو نکلنے کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ اس حوا لے جاری اعلامیہ کے مطابق 3 دن کے بعد قوم مسلح...
    پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے قصبے پر مسلح گروہوں کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ مسلح افراد نے پورٹ او پرنس سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے کینسوف پر حملہ کیا،جس میں 100سے زائد گھروں کو نذرآتش کردیا گیا۔مسلح گروہ علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ سیکورٹی فورسز کی ناکافی تعداد کے پیش نظر قصبے میں اضافی پولیس بھیج دی گئی ہے۔
    بےگناہ افراد کے قتل پر دلی دکھُ اور افسوس ہے، شازیہ مری - فوٹو: فائل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے سانگھڑ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بےگناہ افراد کے قتل پر دلی دکھُ اور افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے رابطے کیا ہے، اعلیٰ حکام سے قتل کے واقع میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی درخواست کی ہے۔ سانگھڑ: زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، 15 زخمیسانگھڑ کے قریب گاؤں میں زمین...
    وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو پی آئی ڈی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر اجلاس  میں وزیراعظم کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ کے سدِباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی شناخت ہوگئی سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے، چاقو...
    انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملوث گروہوں کی گرفت کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی. ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے، تمام ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے دلخراش واقعے پر مجھ سمیت پوری...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایوان نے پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ہیر سوہو کی ایک قرارداد جوسندھ سے متعلق منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دینے کے بارے میں تھی منظور کرلی۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں جاری اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے۔خاص طور پر ایم 9 سے وابستہ تمام ہائی ویز کو مکمل کیا جائے۔ صوبائی ضیاالحسن النجار نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں موٹروے جو بنا ہوا ہے وہ اچھا نہیں ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلی نے وفاقی حکومت کو خظ بھی لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسپیکر سے کہا کہ اس قرارداد کو منظور کریں تاکہ وفاق...
    کینیا کے فوجی ہیٹی کے ہوائی اڈے پر قومی پرچم تھامے کھڑے ہیں نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک ) کینیا نے ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہوں کی سرکوبی کے لیے اپنے فوجی بھیج دیے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق کینیا کے وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ہیٹی میں 217 اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کیریبین ملک میں گروہی تشدد کو روکا جا سکے۔ اس سے قبل کینیا نے جون میں ہیٹی میں اپنے فوجی بھیجے تھے ،جس کے بعد اب مجموعی تعداد 600ہوگئی ہے۔
    شرکاء نے فلسطینی تنظیموں کے تمام مزاحمتی گروہوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے غزہ کے عوام کا تحفظ اور صیہونی حکومت کی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عظیم الشان مزاحمت اور مقاومت کے نتیجے میں غزہ جنگ بندی کے موقع پر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی دعوت پر مختلف فلسطینی گروہوں اور جماعتوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں اسرائیلی غاصب حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے پر عمل درآمد اور قیدیوں کے تبادلے کا جائزہ لیا گیا۔ فلسطینی گروہوں اور جماعتوں نے فلسطینی عوام بالخصوص ایران، لبنان، یمن اور عراق کی حمایت کرنے والے محاذوں کو سراہتے ہوئے، فلسطینی قومی اتحاد کے تحفظ اور حالیہ جنگ بندی معاہدے کی بنیاد...
۱