طالبان حکومت نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی کے بجائے انہیں ہر ممکن سہولت دی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے بجائے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور حالیہ پاک افغان کشیدگی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون پر قبائلی عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پشاور کور ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف کو خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔
کراچی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ.                
      
				
اپنے خطاب میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک خصوصاً افغانستان کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن اپنی سر زمین پر افغان سر زمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے سفارتی اور معاشی اقدامات کیے، افغان طالبان حکومت نے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے بجائے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختون خوا کے بہادر عوام کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کے واضح مؤقف کو سراہا اور کہا کہ خیبر پختون خوا کے عوام امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہیں، فتنہ خوارج کی گمراہ کن سوچ کو قبائل میں کوئی پزیرائی حاصل نہیں۔
قبائلی عمائدین نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور افغان طالبان کے خلاف بھی واضح مؤقف اختیار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف کے ساتھ ایس پی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق قصر یمامہ پہنچنے پر محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے سے متعلق بھی گفتگو کی۔
ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر آج ہی سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں، وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹوکی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کانفرنس شریک میں عالمی رہنماؤں اوربین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
مزید : رضوی برادران کوان کے ساتھی چھڑوا کر لے گئے، سیکرٹری ہوم پنجاب
رضوی برادران کوان کے ساتھی چھڑوا کر لے گئے، سیکرٹری ہوم پنجاب