وفاقی حکومت تمام مسلح گروہوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک مخصوص تنظیم کو نشانہ نہیں بنا رہی بلکہ تمام مسلح گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔
گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بڑے چاہت سے بلاتے ہیں، ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا ہے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں ملک کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، اور انہی کی محنت سے ہمیں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں،اب ضرورت صرف اتحاد کی ہے تاکہ ہم سب ملک کو آگے لے جا سکیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت کسی ایک تنظیم کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، ہم تمام علمائے کرام کا احترام کرتے ہیں، مگر جو اسلحہ کے ساتھ آئے گا، اُس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ جو چندہ جمع کرتے ہیں اُن کے معاملات بھی کھلنے والے ہیں، آپ کو جلد پتہ چل جائے گا کہ ان کے خلاف کارروائیاں کس سطح پر جاری ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جب ایشوز پیدا ہوتے ہیں تو ہم وفاقی نمائندوں کو دعوت دیتے ہیں تاکہ مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا کریں۔ وزیر داخلہ قیامِ امن اور فتنہ الخوارج آپریشن کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
گورنر نے محسن نقوی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف وزیر داخلہ ہیں بلکہ چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کو جیت کے باوجود ٹرافی نہیں دی، یہ ان کے حب الوطنی کے جذبے کی مثال ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کر لیا جائے گا اور امن و امان کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.