قابض اسرائیلی رژیم کے سابق وزیر خارجہ و وزیر جنگ نے غاصب صیہونی رژیم کے اندرونی تنازعات کی گہرائی سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی مزاحمت کیخلاف استعمال کیلئے "اسرائیل نواز مجرم گروہوں" کو ہتھیار فراہم کئے ہیں اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کی "اسرائیل ہمارا گھر" (Yisrael Beiteinu) نامی صیہونی سیاسی جماعت کے روسی نژاد رہنما و سابق اسرائیلی وزیر خارجہ و وزیر جنگ اویگڈور لائبرمین (Avigdor Lieberman) نے انکشاف کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ مقابلے کے لئے غزہ کی پٹی میں موجود "اسرائیل نواز مجرم گروہوں" کو مسلح کیا ہے۔ اسرائیلی سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے لائبرمین نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے "اسرائیل نواز مجرم و دہشتگرد گروہوں" کو بھی مسلح کیا ہے۔ لائبرمین نے دعوی کرتے ہوئے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے حکم پر اسرائیل نے "غزہ میں جرائم پیشہ خاندانوں" کو ہلکے ہتھیاروں سے لیس کیا ہے تاہم یہ ہتھیار "مزاحمت" کے ہاتھ لگ جائیں گے اور پھر وہی "اسرائیل کے خلاف" بھی استعمال ہوں گے!

غاصب صہیونی سیاستدان نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو اس فیصلے سے آگاہ تک نہیں کیا تھا لیکن شن بیٹ کے سربراہ کو اس کا مکمل علم ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیلی آرمی کا سربراہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی اس معاملے سے آگاہ ہے! اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "مَیں دہشتگرد تنظیم داعش (ISIS) جیسے مسلح گروہوں کے بارے بات کر رہا ہوں" لائبرمین نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ یہ ہتھیار اسرائیل کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے کیونکہ ہم داعشیوں کی طرح سے ان دہشتگردوں کو بھی اپنی مکمل نگرانی و کنٹرول میں نہیں رکھ سکتے! سابق صیہونی وزیر خارجہ و وزیر جنگ نے نشاندہی کی کہ یہ ابھی تک واضح نہیں کہ یہ فیصلہ دراصل کس نے کیا تھا اور اس مسئلے کو دراصل کس نے منظور کیا تھا اور ہم نہیں جانتے کہ رومانوی نژاد اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاٹز (Israel Katz) بھی اس مسئلے سے واقف تھا یا نہیں، نیز یہ کہ کیا پارلیمنٹ کو بھی اس کا علم تھا یا نہیں!!

واضح رہے کہ یہ انکشافات اُن سابقہ ​​رپورٹس کے ساتھ بھی مکمل مطابقت رکھتے ہیں کہ جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اسرائیل "غزہ کی پٹی میں جرائم پیشہ گروہوں" کی مدد کر رہا ہے تاکہ وہ اُس محدود "انسانی امداد" کو بھی "چوری" کر سکیں کہ جو عام شہریوں تک پہنچتی ہے۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی شروع سے ہی اسی طرح سے غزہ کی پٹی میں افراتفری پھیلاتے تھے جس کے ذریعے ان کا مقصد بالآخر غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت کو کمزور بنانا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل نواز مجرم غزہ کی پٹی میں اسرائیلی وزیر نیتن یاہو نے انکشاف کیا کیا ہے بھی اس کو بھی

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف