مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو سالانہ غسل دینے کی روح پرور تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔

تقریب میں گورنر مکہ مکرمہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی، جبکہ سعودی شاہی خاندان، آئمہ حرمین، دیگر اعلیٰ حکام اور مختلف ممالک کے سفرا بھی شریک ہوئے۔

اس بابرکت موقع پر خانہ کعبہ کے اندرونی فرش اور دیواروں کو 40 لیٹر آب زم زم اور عرقِ گلاب سے دھویا گیا۔ غسل کے بعد خالص عود اور دیگر قیمتی خوشبوؤں سے بیت اللہ کو معطر کیا گیا۔

شرکاء نے نوافل ادا کیے اور دعاؤں میں امت مسلمہ کے لیے خیر، امن اور اتحاد کی دعائیں مانگیں۔

Some videos from the Annual Ceremony of the Washing of Ka'abah pic.

twitter.com/aKq4tzF0P3

— ???????????????????????????????? (@HaramainInfo) July 10, 2025


اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد نے مسجد الحرام میں یہ روحانی منظر دیکھا اور ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے باعثِ عقیدت بن گئیں۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ظہران ممدانی کا مسجد میں خطاب اسرائیل نوازوں کو برداشت نہ ہوا، صہیونی حلقوں میں کھلبلی

نیویارک سٹی کے میئر کے سوشلسٹ امیدوار اور فلسطین کے کھلے حامی ظہران ممدانی کے حالیہ مسجد دورے نے اسرائیل نواز حلقوں میں ایک نئی بے چینی پیدا کر دی ہے۔ بروکلن میں واقع ’’اسلامک سوسائٹی آف بے رج‘‘ میں ظہران ممدانی نے امام شیخ محمد البر کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا کی اور نماز کے بعد نمازیوں سے خطاب بھی کیا۔

ممدانی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’آج اسلامک سوسائٹی آف بے رج میں جمعہ کی نماز ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔‘

تاہم امریکی میڈیا میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب یہ انکشاف سامنے آیا کہ امام شیخ محمد البر وہی عالم دین ہیں جنہوں نے اگست 2024 میں مسجد ابن عمیر میں ایک پرجوش خطبے کے دوران فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف بددعائیں دی تھیں۔

امام البر نے اپنے خطاب میں کہا تھا: ’اے اللہ! ان لوگوں کو نیست و نابود کر دے جنہوں نے فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ کیا، ان کا خون بہایا، اور ان سے غداری کی۔‘

اسی خطبے میں امام نے غزہ کے مجاہدین اور حماس کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’غزہ میں مجاہدین وہ کچھ حاصل کر رہے ہیں جو 1967 اور 1973 کی جنگوں میں عرب افواج نہ کر سکیں۔‘

امام البر کے یہ بیانات نیویارک میں موجود یہودی اور صہیونی گروہوں کو سخت ناگوار گزرے، جنہوں نے ظہران ممدانی پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل مخالف نفرت کو فروغ دے رہے ہیں۔ کئی اسرائیل نواز گروپوں نے سوشل میڈیا پر ممدانی کے خلاف مہم بھی شروع کر دی ہے، جس میں ان کے مسجد سے تعلق کو ”انتہاپسندوں سے وابستگی“ قرار دیا جا رہا ہے۔

مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ ظہران ممدانی، جو ایک طرف سوشلسٹ اور دوسری طرف فلسطین کے انسانی حقوق کے کھلے حامی ہیں، اس تنقید پر خاموش ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ممدانی کا مسجد کا دورہ دراصل ”بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی یکجہتی“ کے پیغام کا حصہ تھا، نہ کہ کسی سیاسی ایجنڈے کی حمایت۔

ظہران ممدانی یوگنڈا میں پیدا ہونے والے بھارتی نژاد امریکی سیاستدان ہیں، جو نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اب وہ نیویارک سٹی کے میئر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں اور فلسطینی حقوق کے دفاع میں ان کا بیانیہ انہیں شہری حلقوں میں مقبول بنا رہا ہے، لیکن اسرائیل نواز لابی ان کے خلاف میدان میں اتر آئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ممدانی نے کوئی قابل اعتراض بیان نہیں دیا، لیکن صرف ایک فلسطینی امام کے ساتھ کھڑے ہونا ہی امریکی سیاست میں جرم بن چکا ہے — خاص طور پر جب وہ امام اسرائیل کے خلاف بول چکے ہوں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • نوشہروفیروز،سیلاب متاثرین میں گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کی تقریب
  • خانہ کعبہ کا سالانہ غسل: خوشبو، تقدس اور روحانیت سے بھر پور مراحل
  • خانہ کعبہ کا روح پرور غسل کی تقریب
  •  پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین کو نااہلی کے معاملے میں ذاتی سنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ
  • “آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے بیت اللہ کو غسل، دلوں کو معطر کر دینے والا منظر”
  • سپیکر پنجاب اسمبلی کا 26 معطل ارکان کو ذاتی سماعت کا موقع دینے کا فیصلہ
  • غسل کعبہ کی روح پرور تقریب، آب زم زم، عرق گلاب ،عود اور دیگر خوشبوئوں کا استعمال
  • بھارت،رام نگر میں مسلمانوں کے17 مدارس سیل
  • ظہران ممدانی کا مسجد میں خطاب اسرائیل نوازوں کو برداشت نہ ہوا، صہیونی حلقوں میں کھلبلی