غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب, بیت اللّٰہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا گیا۔  غسل کعبہ کے بعد بیت اللہ خوشبوں سے معطر ہو گیا۔غسل کعبہ کی اس سالانہ تقریب میں  سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔ گورنر مکہ مکرمہ سمیت آئمہ کرام، اہم شخصیات اور غیرملکی سفراء بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ بیت اللہ شریف کے اندرونی حصے کو  40 لیٹر آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا،غسل کے بعد بیت اللہ شریف کو عود اور دیگر خوشبوئوں سے معطر کیا گیا۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا گیا۔ تقریب کا آغاز نماز فجر کے بعد ہوا۔ سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش، چھت اور دروازے کو ہر سال غسل دیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ 15 محرم الحرام کو انجام دیا جاتا ہے،اسی طرح غلاف کعبہ کو بھی گزشتہ چند برسوں سے یکم محرم الحرام کو اسلامی سال کے آغاز پر تبدیل کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: غسل دیا کعبہ کی

پڑھیں:

سکھر،آئی بی اے پاس امیدواروں کے تقرری آڑدڑ جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت ) تین سال کے انتظار کے بعد سندھ ٹیسٹنگ سروس (STS) کے تحت IBA سکھر سے پاس ہونے والے امیدواروں کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ سکھر، روہڑی، نیو سکھر اور پنوعاقل سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 354 کامیاب امیدواروں کو تقرری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔اس ضمن میں سکھر کے ماڈرن اسکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی دھاریجو، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن علی اکبر کلہوڑو اور ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن مرتضیٰ شاہ نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سکھر سٹی، نیو سکھر اور روہڑی سے تعلق رکھنے والے 157 مرد و خواتین امیدواروں کو باقاعدہ طور پر جوائننگ لیٹرز تقسیم کیے گئے، جبکہ باقی امیدواروں کو مرحلہ وار آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل کمیل شاہ اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی تعیناتیاں تعلیمی نظام میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہیں۔ چیئرمین کمیل شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ہمیشہ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح دیتی آئی ہے اور اس عمل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران مختلف مراحل میں ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو آفر لیٹرز فراہم کیے گئے تھے، تاہم جوائننگ کے عمل میں مسلسل تاخیر کا سامنا تھا۔ کامیاب امیدواروں اور سول سوسائٹی کی جانب سے اس تاخیر کے خلاف متعدد مرتبہ آواز بلند کی گئی، جس کے نتیجے میں اب جا کر ان امیدواروں کو تقرری دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ایس ٹی ایس کے تحت ان امیدواروں نے PST کے امتحان میں 40 یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے تھے، جو تقرری کے لیے بنیادی معیار قرار دیا گیا تھا۔شرکا تقریب نے حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اْمید ظاہر کی کہ یہ اساتذہ آنے والے وقت میں بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خانہ کعبہ کا روح پرور غسل کی تقریب
  • “آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے بیت اللہ کو غسل، دلوں کو معطر کر دینے والا منظر”
  • خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب
  • سکھر،آئی بی اے پاس امیدواروں کے تقرری آڑدڑ جاری
  •   حکومت سپورٹس جرنلسٹس کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی، عطا اللہ تارڑ 
  • فرانس ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے‘ ترکیہ
  • بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
  • احساس اپنا گھر اسکیم حکومت کا غریب پرور منصوبہ ہے، علی امین گنڈاپور