2025-11-10@07:49:25 GMT
تلاش کی گنتی: 1264
«ایئرپورٹ کی»:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈاکیومنٹری میں ایڈیٹنگ تنازع کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور سی ای او ڈیبورا ٹرنس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق، بی بی سی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادارہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیر جانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ متنازع ڈاکیومنٹری میں 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصے اس انداز میں ایڈیٹ کیے گئے کہ ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل پر مارچ اور "شدید مزاحمت" کی ترغیب دے رہے ہوں۔ یہ ایڈیٹ شدہ پروگرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔ دی ٹیلی گراف...
فوٹو: ایکس سینیٹ 27 ویں آئینی ترمیم پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون اور انصاف کی رپورٹ کل ایوان میں پیش کی جائے گی، کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک27ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔ایجنڈے کے مطابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ27ویں آئینی ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کریں گے۔اس سے قبل سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون اور انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے، مجوزہ ترامیم کو کل سینیٹ میں رپورٹ کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔اپوزیشن جماعتوں نے کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کیا، پی ٹی آئی، جے یو آئی، پی کے میپ اور ایم ڈبلیو...
قومی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی، طیارہ جدہ ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا
اسکرین گریب قومی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی، ونڈ شیلڈ ٹوٹنے سے بوئنگ 777 طیارہ جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ پہلی بار جمعرات کو 34 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹوٹی تھی، بوئنگ طیارے پر لگائی ونڈ شیلڈ تیسرے دن ہی ٹوٹ گئی۔ لاہور سے جدہ جانیوالے طیارے کی ٹوٹی ونڈ شیلڈ دوسرے طیارے سے نکال کر بدل دی گئی، ہائی اسپیڈ ٹیپ کا بھی استعمالذرائع نے بتایاکہ اس ونڈ شیلڈ کو ہائی اسپیڈ ٹیپ لگا کر مضبوط کیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ دس دن تک ہر نئی پرواز سے پہلے چیک کیا جائے کہ ٹیپ اُکھڑ تو نہیں گیا...
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ثالثی اور مصالحت کی پیشکش کی ہے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں استحکام اور اعتماد بحال کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور بات چیت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بات چیت...
قومی ایئر لائن کے طیارے کی 17 جنوری 2025 کو ہونے والی غلط رن وے لینڈنگ کے معاملے پر بیورو آف ایئر کرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن (BACSP) نے اپنی حتمی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور سے جدہ جانے والی پرواز تباہی سے بچ گئی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ رپورٹ میں طیارے کے کپٹن، فرسٹ آفیسر اور لاہور کنٹرول ٹاور کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ دمام سے ملتان جانے والی پرواز PK-150 کے دوران پیش آیا، جسے ملتان میں دھند کے باعث لاہور منتقل کرنا پڑا۔ ایئر بس رجسٹریشن نمبر AP-BON طیارہ غلط رن وے پر لینڈ کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق کپٹن نے فلائٹ پاتھ خود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور کالج آف ایگریکلچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع – طالبات کے لیے 100 فیصد فیس میں رعایت خیرپور کالج آف ایگریکلچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز، جو سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کا ذیلی (Constituent) کالج ہے، نے تعلیمی سال2025-26ء کے انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلے کے لیے آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 نومبر 2025ء تک بڑھا دی ہے، جبکہ انٹری ٹیسٹ 23 نومبر 2025ء کو حسبِ شیڈول منعقد کیا جائے گا کالج کے پبلک ریلیشنز آفیسر کے مطابق داخلے درج ذیل شعبہ جات میں جاری ہیں ایگریکلچرل انجینئرنگ بی ایس سی (ایگری) آنرز بایوٹیکنالوجی ہارٹیکلچر فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سافٹ ویئر انجینئرنگ انوائرمنٹل سائنس انگلش لینگوئج اینڈ...
کراچی: ایف آئی اے نے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ نے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی راستے سے بیلاروس جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا، مسافروں میں محمد آکاش اور اسد رحمان شامل ہیں،جن کاتعلق کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔ مسافر خلیجی ملک کی ایئرلائن کی پرواز ایف زیڈ330کے ذریعے وزٹ ویزے پر آذربائیجان جارہےتھے، مسافر اسد رحمان کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا اور پاسپورٹ سے ویزہ صفحات غائب تھے، مسافروں کے سامان سے جعلی پروٹیکٹرز اسٹمپس بھی برآمد کرلی گئی، مسافروں کے موبائل فون سے آذربائیجان کے جعلی ورک ویزے، پولیس سرٹیفیکیٹ، پروٹیکٹر اور...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں سے متعلق ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آیا۔ ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کو نہ صرف منظور کیا بلکہ اس کی بھرپور حمایت بھی کی۔ ان کے مطابق، یہ ایم کیو ایم کے لیے بڑی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر قانون نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل جس کمیٹی میں جائے گا، وہاں بلدیاتی بل پہلے ہی موجود ہے، اور اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ اسے دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہو۔ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی بتایا...
بورڈ آف پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ(پی آئی اے سی ایل)کی نجکاری اور اسلام آباد، لاہور، اور کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے انتظام کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے۔وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل)کی قیادت کے حامل کنسورشیم کی درخواست پر کنسورشیم میں اے کے ڈی ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔بورڈ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھی سفارش کی کہ اسلام آباد، لاہور، اور کراچی ایئرپورٹس کو نجکاری پروگرام میں شامل کیا جائے، اس تجویز کے تحت ایئرپورٹس کے انتظام کو طویل مدتی کنسیشن کی بنیاد پر پیش کیا جائے گا، تاکہ عملی کارکردگی میں بہتری اور سرمایہ...
خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کے طور پر ایس سی او نے میرپور (آزادجموں وکشمیر) میں فری لانسنگ ہب قائم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) ملکی ترقی اور معیشت میں کلیدی کردارادا کر رہی ہے۔ ایس سی او وژن 2025 کے تحت آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100مقامات پر آئی ٹی سہولیات فراہم کرنے کا مشن جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے میرپور آزاد جموں وکشمیر میں خواتین کیلئے نئے فری لانسنگ ہب کا افتتاح کیا ہے۔ اس سے قبل ایس سی او خواتین کیلئے پہلا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد میں بھی قائم کر چکی ہے۔ میرپور میں فری لانسنگ ہب کا قیام خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)بیکو اسٹیل لمیٹڈ نے واپڈا اور مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز) کے منصوبوں کے لیے اسٹیل اینگلز کی سپلائی کا آغاز کر دیا ہے جو بجلی کے کھمبوں اور متعلقہ انفرااسٹرکچر میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ سپلائی بالواسطہ وینڈرز کے ذریعے کی جا رہی ہے۔لسٹڈ اسٹیل ساز کمپنی نے یہ پیش رفت جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس میں شیئر کی۔کمپنی کے مطابق اس پیش رفت سے اسے ان اداروں کی منظور شدہ وینڈر لسٹ میں شامل ہونے کا موقع ملے گا جس کے ذریعے یہ آئندہ توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں کے لیے براہ راست سپلائی فراہم کر سکے گی۔بیان میں کہا گیا کہ اس پیش رفت سے کمپنی کی توانائی شعبے میں موجودگی مزید مضبوط...
لیژ: بیلجیم کے شہر لیژ میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صبح پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کردی گئی، جب فضائی حدود میں ایک ڈرون کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرول کمپنی اسکائیز (Skeyes) نے بتایا کہ ڈرون صبح 6 بج کر 56 منٹ پر ایئرپورٹ کے فیڈ ایکس (FedEx) تنصیبات کے قریب دیکھا گیا، جس کے بعد حفاظتی طور پر تمام آپریشن کچھ وقت کے لیے روک دیے گئے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے بیان کے مطابق واقعے کا مجموعی اثر انتہائی محدود رہا اور فضائی آپریشن چند گھنٹوں بعد بحال کر دیے گئے۔ یہ واقعہ ایک ہفتے کے دوران تیسری بار پیش آیا ہے، اس سے قبل منگل...
ون اِن، ون آﺅٹ پالیسی کے تحت ڈی پورٹ ہونے کے باوجود برطانیہ واپس آنیوالے تارکین وطن کو دوسری مرتبہ ملک بدر کردیا گیا۔ ایرانی شخص کو برطانیہ میں چھپے دو ہفتے سے زائد قیام گزر چکا تھا ہوم آفس کی طرف سے اسے فرانس واپس بجھوا دیا گیا ہے۔ وہ 6 اگست کو برطانیہ میں داخل ہوا‘ چونکہ برطانیہ اور فرانس کے مابین تارکین وطن کے تبادلے کا معاہدہ طے پاچکا تھا اس لیے اسے گرفتاری کے بعد 19ستمبر کو ایک طے شدہ پرواز کے ذریعے برطانیہ سے نکال دیا گیا۔ اس نے پیرس میں ایک تارکین وطن کی قیام گاہ میں پناہ لی مگر وہ وہاں سے نکل گیا اور شمالی فرانس کے ساحل پر پہنچ جہاں...
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے تباہ کن کردار کو تسلیم کرنیکے باوجود عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے ان حملوں کی مذمت سے ایک بار پھر گریز کیا ہے اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ و اسرائیل کے جارحانہ حملوں کی مذمت کئے بغیر "تہران کے ساتھ سفارتکاری کی جانب واپسی" پر زور دیا ہے۔ فرانس 24 کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات کو تسلیم کرنے کے باوجود کہ امریکہ و اسرائیل کے جارحانہ حملوں سے "سفارتی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے"، رافائٖل گروسی نے کہا کہ اُس وقت، جون میں، ہم نے طاقت کے ذریعے سفارتکاری کو نظرانداز کیا...
4 روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 اپنی تمام تر کامیابیوں کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہوئی۔ 3 سے 6 نومبر تک جاری رہنے والا یہ دوسرا ایڈیشن پاکستان کے بحری شعبے میں ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو اسٹریٹجک مکالمے، علمی مباحثے اور تجارتی تعاون کے لیے ایک فعال پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ گرین شپ ریپئیر اینڈ ری سائیکلنگ یارڈ کا قیام اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی، وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا گرین شپ ریپئیر اینڈ ری سائیکلنگ یارڈ پورٹ قاسم پر تعمیر کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:میری ٹائم سیکٹر کا اصلاحاتی منصوبہ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ...
سندھ حکومت کی جانب سے شہری سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پیپلز بس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس کے ان ڈور اور آؤٹ ڈور کیمروں کو سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ پیپلز بس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (ITS) کو سیف سٹی پروجیکٹ سے جوڑا جائے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ فیصلے کا مقصد عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو محفوظ بنانا ، شہری علاقوں میں سکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمروں کے...
فائل فوٹو سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی، وقفے کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ریاست و قومی سلامتی اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ، ایمان مزاری کے وارنٹ گرفتاری جاری عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو شو کاز نوٹس جاری کردیے گئے جس میں کہا گیا کہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ملزمان کی ضمانت خارج کر دی جائے۔ عدالت...
کینٹکی ( نیوزڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کا شکار طیارہ امریکی شہر ہونولولو کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا، واقعے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس کا دھواں دور دور تک اٹھتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست کینٹکی میں لوئی ول ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے کے گرنے سے قریبی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارگو فلائٹ امریکی شہر ہونولولو کے ڈینیئل کے انوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جا رہی تھی۔لوئی ول کے میئر نے تصدیق کی کہ حادثے کے وقت طیارے میں تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے گرنے کے فوراً بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی اور فضا...
فوٹو: فائل نجی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز کو مسافر کی طبعیت بگڑنے پر اتارا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر ڈاکٹر کو طلب کرکے مسافر کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد اسے نجی اسپتال منتقل کردیا۔
ویب ڈیسک : نجی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز کو مسافر کی طبعیت بگڑنے پر اتارا گیا۔ ہ ایئرپورٹ پر ڈاکٹر کو طلب کرکے مسافر کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد اسے نجی اسپتال منتقل کردیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں انہوں نے ایک خاتون وکیل کی فائرنگ کرتی ویڈیو پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی سی بی مجھ پر پابندی لگانے کی کوشش کی تو میں جانتا ہوں کہ مجھے کس کی خدمات حاصل کرنی ہیں۔ If PCB tries to ban me, I know who I’m hiring ???? https://t.co/ZAGoi6DuJz — Ali Khan Tareen (@aliktareen) November 3, 2025 یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ملتان سلطانز کے درمیان فرنچائز اونرشپ کے معاملے پر کشیدگی جاری...
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، جناب صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ گلے ملنے کی ویڈیو...
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کا آغاز، 44 ممالک کے وفود اور 178 اداروں کی شرکت
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کانفرنس 2025 کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے۔4 روزہ ایکسپو دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس پاک بحریہ کا ایک نمایاں اور کلیدی قدم ہے، جس کا مقصد بحری آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ یہ نمائش پاکستان کی بلیو اکانومی کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس نمائش میں دنیا کے تقریباً تمام خطوں سے 178 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں، جن میں 28 بین الاقوامی...
اینٹی کرپشن عدالت نے کل تک رپورٹ طلب کر لی، رہائشی مقاصد کے لئے زمین الاٹ کروا کے کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کی گئی سرکاری زمین الاٹ کروانے کے بعد سیاسی اثر رسوخ کے ذریعے ریلوے اور ہائی وے کی زمین پر قبضہ کر لیا گیا: عدالت میں درخواست اینٹی کرپشن کورٹ (صوبائی) حیدرآباد نے میرپورخاص حیدرآباد روڈ پر فائر بریگیڈ اور گلبرگ سوسائٹی کے سامنے واقع کمرشل دکانوں کی زمین کی مشتبہ لیز الاٹمنٹ کے معاملے پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میرپور خاص کے سرکل افسر سے کل 4 نومبر 2025 تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے یہ احکامات یاسین غوری گوٹھ کے رہائشی مظہر علی کی براہِ راست شکایت پر جاری کئے، جس میں مؤقف اختیار کیا...
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاور اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر کارروائیوں کے دوران 1.5 کلو سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافروں کے سامان کی کمال مہارت سے تلاشی کے دوران منشیات برآمد کیں۔ ترجمان ایئرپورٹس سیکیورٹی نے بتایا کہ پشاور ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے جوتوں کے اندر سے خفیہ طور پر چھپائی گئی 823 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر ایک اور مسافر کے سامان سے 926 گرام آئس ہیروئن برآمد کی جو کے بیگ کے اندر بڑی ہوشیاری سے چھپائی گئی تھی۔ دونوں مسافر بیرون ملک، بالترتیب دبئی اور شارجہ، روانہ ہو رہے تھے۔ یہ کامیابیاں اے ایس ایف کے تربیت یافتہ اہلکاروں کی مسلسل نگرانی، مشکوک مسافروں کی...
حیدرآباد: جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔ میڈیاذرائع کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہےاورہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کے...
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کی میڈیا بریف کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے میڈیا کو ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: میری ٹائم شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعظم انہوں نے کہا کہ یہ نمائش پاکستان کی بلیو اکانومی کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اور اس ایونٹ میں دنیا کے قریباً تمام خطوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ائر لائن جیٹ بلیو کی فلائٹ دورانِ پرواز سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کے باعث مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ایئربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی۔ اس اچانک جھٹکے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر نادرا نے ایسا کوئی اقدام کیا ہے تو عوام جاننا چاہتے ہیں کہ کیا یہ فیصلہ صرف سندھ کے لیے ہے یا دیگر صوبوں میں بھی یہی قانون نافذ ہے؟ سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون پر عمل درآمد ہر شہری کا فرض ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ عوام پر بھاری جرمانے عائد کرنے سے پہلے کراچی شہر سمیت سندھ بھر میں سڑکوں اور روڈ نیٹ ورک کی حالت بہتر بنائے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) چوری شدہ 10 موثر سائیکلیں ، 13 موبائل فون اور واپڈا گرڈ اسٹیشن سے چھینا گیا پسٹل ، موبائل فون برآمد ، ڈی ایس پی میڈم پارس بکھرانی کی پریس کانفرنس۔ 3 رکنی گینگ کا سراغ لگایا گیا گینگ کا سربراہ گرفتار۔ پارس بکھرانی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی نے ایس ایس پی آفس میں میٹ دی پریس میں بتایا کہ شکارپور پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کی نیو فوجداری پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی سے ایکٹو گینگ کو ٹریس کرکے سراغ لگایا گینگ سٹی شکارپور سمیت مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بوساسو: صومالیہ کی نیم خودمختار ریاست پُنٹ لینڈ کے ساحلی شہر بوساسو کے ایئرپورٹ پر حالیہ دنوں میں بڑے کارگو طیاروں کی مسلسل آمد نے بین الاقوامی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ طیارے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آ رہے ہیں اور ان کے ذریعے سوڈان کی نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کو ہتھیار اور دیگر عسکری ساز و سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بوساسو ایئرپورٹ پر اترنے والے IL-76 ہیوی کارگو طیاروں سے بھاری لاجسٹک مواد اتارا جاتا ہے، جسے فوری طور پر دوسرے تیار طیاروں میں منتقل کیا جاتا ہے جو بعدازاں پڑوسی ممالک کے راستے سوڈان روانہ ہوتے ہیں۔مقامی ذرائع نے...
سوڈان ٹریبیون اخبار کے مطابق اردیس نے ریپڈ سپورٹ فورسز کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرنے اور اس گروپ کے ساتھ بات چیت کرنے والوں کو مجرم قرار دینے کے ساتھ ساتھ ریپڈ سپورٹ فورسز کو پیسے اور ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے شورش زدہ ملک سوڈان میں غیر ملکی طیاروں نے الفاشر میں آرمی ہیڈ کوارٹر پر اعصابی گیس سے بمباری کی ہے۔ اقوام متحدہ میں سوڈان کے مستقل نمائندے نے الزام لگایا کہ غیر ملکی طیاروں نے شمالی دارفور ریاست کے مرکز میں ملکی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر اعصابی گیس سے بمباری کر کے آرایس ایف کی مدد کی ہے۔ سلامتی کونسل نے...
پی ایس بی انکواٸری کمیٹی نےتحقیقاتی رپورٹ دبا دی ،حکومتی قواٸد نظرانداز، اضافی سیلف ہائرنگ لینے والوں کیخلافے ایکشن نہ ہوسکا
اسلام آباد (صغیر چوہدری ) پاکستان سپورٹس بورڈ ملازمین کی دوہری رہائشی سہولت اور سیلف ہائرنگ ادائیگیوں کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ انکواٸری کمیٹی نے دبا دی جبکہ قواٸد کی خلاف ورزی کرنیوالے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی نہ کی جاسکی۔تفصیلات کے مطابق حکومتی قواٸد کیخلاف پی ایس بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام تقی خان، سینئر ویٹ لفٹنگ کوچ ذیشان احمد، سپرنٹنڈنٹ محمد ریاض، لیڈی وارڈن آصفہ جاوید، وجاہت خان سمیت دیگرملازمین نے مبینہ طور پر بیک وقت ہاسٹلز میں رہائشی سہولت کیساتھ ساتھ سیلف ہائرنگ کی ادائیگیاں بھی وصول کی جن کیخلاف ڈپٹی ڈاٸریکٹرل جنرل ایڈمن کی سربراہی میں اعلی سطح کی انکوٸری کمیٹی تشکیل دی تھی جنہوں نےغیر مجاز ادائیگیوں کی وصولی سمیت ذمہ داروں کے خلاف تادیبی...
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی کے متنازع فیصلے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ایجوڈی کیٹرز نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو طلب کرلیا۔ ایتھلیٹ ارشد ندیم اور کوچ سلمان بٹ کو بھی 3 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایجوڈی کیٹرز معاملے کی سماعت کرے گا۔ وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازعہ فیصلے کا نوٹس لے کر پاکستان اسپورٹس بورڈ کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان بٹ پر اچانک تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ کوچ سلمان بٹ نے الزامات کو ذاتی عناد اور تعصب پر مبنی قرار دیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص 22 سالہ دوشیزہ نیہا قتل کیس میں عدالت نے مقتولہ کی قبر کشائی کی اجازت دے دی، خاتون نیہا کی لاش نکالنے کے عدالتی حکم کے بعد ایم ایس لمس کی سربراہی میں 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، ڈی ایچ او کو ویمن میڈیکل لیگو آفیسر تعینات کرنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ریلوے کواٹر چند روز قبل 22سالہ دوشیزہ نیہا کی اپنے گھر کے ایک کمرے سے نعش ملی تھی مقتولہ کی موت کو شروعات میں مبینہ خودکشی قرار دیا گیا تھا بعد میں پولیس نے نیہا کی والدہ آئشہ عرف عاشی و دیگر کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو مقتولہ کی والدہ عاشی نے دوران تفتیش انکشاف کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: عالمی یومِ فالج کے موقع پر نیورولوجی اویئرنس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اور الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن، پاکستان اسٹروک سوسائٹی اور پیما پاکستان کے تعاون سے شہر بھر میں مفت فالج اسکریننگ کیمپ منعقد کیے گئے، جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ان کیمپوں کا انعقاد صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کیا گیا، اس موقع کا بنیادی مقصد فالج (اسٹروک) کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، بیماری کی بروقت تشخیص کو فروغ دینا اور فوری علاج کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، اس سال عالمی یومِ فالج کا مرکزی پیغام ہر لمحہ قیمتی ہے رکھا گیا تاکہ عوام کو یہ سمجھایا جا سکے کہ...
ایران ایئر نے براستہ زاہدان مشہد سے کوئٹہ کے درمیان اپنی باقاعدہ پرواز کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایران ایئر کی پرواز 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی، جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ On October 29, Iran Air resumed flights between Mashhad and Quetta via Zahedan. Once-a-week flight every Wednesday with Airbus A319. pic.twitter.com/m11XJYGCQL — Pakistan Aviation News ???????? (@avpak3) October 29, 2025 افتتاحی تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ایران کے قونصل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایران ایئر کی پہلی پرواز کو روایتی واٹر کینن سلامی پیش کی گئی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے فضائی روابط کی علامت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پشاور جانے والے نوجوان فیض یاب کی جانب سے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی اور ای میل و واٹس ایپ ہیکنگ کے الزام کی تحقیقات پولیس نے شروع کردی ہیں۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق، متاثرہ نوجوان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ اسے ائرپورٹ پر مبینہ طور پر ایک کمرے میں لے جایا گیا اور وہاں اس کے اکاؤنٹس ہیک کیے گئے۔ فیض یاب نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر جلد کارروائی نہ ہوئی تو ائرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ضائع ہوسکتی ہیں۔پولیس کے مطابق فیض یاب کے بیان اور سی سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک قوانین کی عملداری کے حوالے سے ایک منفرد اور سبق آموز واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کاچالان گارڈن کے قریب 10 ہزار روپے کا کیا گیا، جس کی وجہ ڈرائیور کاسیٹ بیلٹ نہ پہننا بنی۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
—فائل فوٹو نجی ایئر لائن کی دبئی سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارہ کراچی اتار لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایئر بس اے 320 طیارے کا کراچی ایئر پورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے۔ طیارے سے آف لوڈ کیے گئے مسافروں نے کراچی ایئر پورٹ پر احتجاج بھی کیا ہے۔نجی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی دور ہونے پر پرواز لاہور کے لیے روانہ ہو جائے گی۔
سٹی 42: ایئربلیو کی دبئی سے لاہور کی پرواز کے طیارے میں تکنیکی خرابی ہوگئی ۔پرواز نمبر پی اے 411 کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ اتارلیا گیا۔تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ 8 بجکر40منٹ پرہوئی۔پرواز کے 182مسافروں کوایئرپورٹ لاؤنج منتقل کردیا گیا،طیارے کا معائنہ جاری ہے ۔ پروازکو شیڈول کے مطابق سوا نوبجے شب لاہورایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔تکنیکی خرابی کے باعث پروازکے مسافروں کو متبادل پروازسے لاہورروانہ کیا جائیگا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
ریاست رام پور کےآخری حکمران کی بیٹی مہرالنساءبیگم انتقال کرگئیں۔ پاکستانی ایئرچیف مارشل سے ہوئی تھی شادی
رام پور:ریاست رام پور کے آخری حکمران کی بیٹی مہرالنسا بیگم، جن کی شادی پاکستان کے ایئر چیف مارشل سے ہوئی تھی، انتقال کر گئیں۔ ریاست رام پور (اب اترپردیش کا ایک ضلع ہے رامپور) کے آخری حکمران نواب رضا علی خان کی صاحبزادی نوابزادی مہرالنساءبیگم 92 برس کی عمر میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انتقال کرگئیں، ان کے انتقال پر شاہی خاندان سوگوار ہے۔ کاشف خان، سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں کے پی اے اور انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (این آئی ٹی اے سی ایچ) روہیل کھنڈ چیپٹر کے شریک کنوینر، نے بتایا کہ نوابزادی مہرالنساءبیگم کی پیدائش 19 جنوری 1934 کو رام پور میں ہوئی تھی۔ طلعت زمانی...
ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے مؤقف دیا کہ یو ایس بی فوٹیج کے مطابق 27 نومبر 2024ء کو حب ٹول پلازہ سے آنے والی گاڑی میں ملزمہ خودکش حملہ آور کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا تھا کہ ملزمہ کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، کوئی شواہد پیش نہیں...
آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں اہم پیشرفت، شوگرملز کی وڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازم قرار
آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں اہم پیشرفت، شوگرملز کی وڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازم قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایک اورشرط پوری کرنے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، شوگر ملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازمی قرار دے دی گئی جب کہ چینی کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا حکم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ایف بی آر نے کہا کہ شوگر ملز بغیر مانیٹرنگ پیداوار نہیں نکال سکیں گی، شوگر ملز کے لیے جدید جی پی یو سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ شوگر ملز کو کرشنگ سیزن سے پہلے مانیٹرنگ آلات...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی باؤنڈری کے قریب اچانک چیتا نظر آنے سے حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی۔ ذرائع کے مطابق، چیتا گزشتہ رات ایئرپورٹ کی باڑ کے قریب دیکھا گیا۔ اس کی موجودگی کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور پٹرولنگ پر موجود اہلکاروں نے بھی نوٹ کیا۔ فوٹیج میں چیتے کو باڑ کے ساتھ ساتھ جنگل کی سمت بھاگتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو دی گئی، تاہم چونکہ ایئرپورٹ کا علاقہ پنجاب کی حدود میں آتا ہے، اس لیے معاملہ بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف پنجاب، راولپنڈی کے حوالے...
۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باؤنڈری کے قریب چیتا آگیا جب کہ چیتے کر دیکھ کر حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ چیتے کو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں بھی دیکھا گیا، چیتے کو دیکھے جانے پر ائیرپورٹ حکام نے وائلڈ لائف کو اطلاع کی۔ معلوم ہوا ہے چیتا گزشتہ روز رات کے وقت ائیرپورٹ کی باؤنڈری کے قریب دیکھا گیا چیتے کی نقل و حرکت کو وہاں سی سی ٹی کیمروں اور پیڑولنگ پر موجود اہلکاروں نے بھی دیکھا چیتے کی فٹیج بھی سامنے آگئی فوٹیج میں چیتے باڑ کے ساتھ ساتھ جنگل کی جانب بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے چیتے موجودگی کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف...
پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایک اورشرط پوری کرنے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، شوگر ملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازمی قرار دے دی گئی جب کہ چینی کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا حکم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایف بی آر نے کہا کہ شوگر ملز بغیر مانیٹرنگ پیداوار نہیں نکال سکیں گی، شوگر ملز کے لیے جدید جی پی یو سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ شوگر ملز کو کرشنگ سیزن سے پہلے مانیٹرنگ آلات نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ایف بی آر نے پیداوار کی نگرانی کے لیے ویڈیو اینالیٹکس سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ شوگر ملز کی پیداوار کی ویڈیو اینالیٹکس سے...
طیب سیف: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیتہ نظر آنے کی اطلاع کے بعد ایئرپورٹ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ چیتے کی تلاش کے لیے ایئرپورٹ کے احاطے اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم تاحال کسی چیتے کا سراغ نہیں مل سکا۔ چیتے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ روہت شرما پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ملزمہ کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کی ہے، ملزمہ کا بی ایل اے اور شاہ فہد سے کوئی تعلق نہیں۔ وکیل کے مطابق شریک ملزم کا کہنا ہے اس کو 24...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کامران رضی کو صدر، حمید سومرو کو نائب صدر، اکرم بلوچ کو جنرل سیکریٹری اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی برادری جمہوری اقدار کے فروغ میں اہم اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی...
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے کیس میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ خودکش حملہ آور شاہ فہد کے حب سے کراچی میں داخلے کے وقت گاڑی میں ساتھ بیٹھی تھی۔ ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بھی شواہد نہیں ہیں۔ عدالت میں وکیل صفائی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون گل نساء نہیں ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا...
حال ہی میں متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل گزشتہ ماہ لانچ کیے جانے والے اپنے آئی فون ایئر کی پروڈکشن کم کر رہی ہے۔ اس متعلق یہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ یہ فون تقریباً ’اینڈ آف پروڈکشن‘ موڈ میں داخل ہوچکا ہے۔ تاہم، نئی رپورٹ اس بات کی تردید کرتی ہیں۔ 26 اکتوبر کو سرمایہ کاروں کو جاری ایک نوٹ میں کمپنی ٹی ڈی کاون کا کہنا تھا کہ ایپل 2025 میں بنائے جانے والے آئی فون ایئر یونٹس کی تعداد کم نہیں کر رہا۔ ٹی ڈی کاون کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر کے لیے آئی فون ایئر کےحوالے سے پیشگوئیاں برقرار رہیں گی۔ آئی فون ایئر کے لیے 2025 کے...
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئی، اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والے مسافر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ ٹریفک کے تعاون سے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس سمیت لوکل اور لرنرز ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئی ہیں، مسافر رینوئل لائسنس بھی کروا سکیں گے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات ملنے پر مسافروں کے وقت کی بچت ہوگی اور مسافروں کو ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اب ٹریفک پولیس کے دفاترز کے چکر نہیں...
راولپنڈی کی لیڈی کانسٹیبلز نے پولیس کالج لاہور میں 17ویں لیڈی ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں۔ سی پی او سید خالدہمدانی کی جانب سے بیسک ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی لیڈی کانسٹیبلز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ سی پی او نے لیڈی کانسٹیبلز فروہ ریشم، بشریٰ انتظار اور علشبہ فاروق کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا۔ لیڈی کانسٹیبل فروہ ریشم نے نالج اینڈ لائف، اسلامک ایتھکس، اسٹریس منیجمنٹ، اینگر منیجمنٹ، پرسنل گرومنگ، کریکٹر بلڈنگ اور ڈرائیونگ اسکلز کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ لیڈی کانسٹیبل بشریٰ انتظار نے تعزیزات پاکستان، ضابطہ فوجداری، اسلامک لاء، لوکل اینڈ اسپیشل لاء اور قانون شہادت کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ لیڈی کانسٹیبل علشبہ...
2023 سے2025 تک پاکستان نے جنوبی ایشیا میں شاندار میکرو اکنامک تبدیلی کی مثال قائم کر دیاسلام آباد (طارق محمود سمیر حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کا بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ا یشیا مانیٹر نے بھی اعتراف کر لیا بہترین داخلی اصلاحات اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکچ نے پاکستان کے ڈیفالٹ سے معاشی استحکام کی بنیاد رکھی بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ایشیا مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق؛ ایس آئی ایف سی فریم ورک کے ذریعے پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر اقتصادی سفارت کاری بحالی کی بنیاد ہے ایس آئی ایف سی نے کان کنی، توانائی آ ئی ٹی ،زراعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، ساؤتھ ایشیا مانیٹر رپورٹ...
ایمیزون آئندہ ہفتے سے دنیا بھر میں تقریباً 30 ہزار کارپوریٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی کی جانب سے اخراجات کم کرنے اور کووِڈ وبا کے دوران کی گئی زائد بھرتیوں کے اثرات کو متوازن کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھانٹی کا آغاز منگل سے ہوگا اور اس سے کمپنی کے مختلف شعبے متاثر ہوں گے، جن میں ہیومن ریسورسز، پیپل ایکسپریئنس اینڈ ٹیکنالوجی، آپریشنز، ڈیوائسز اینڈ سروسز، اور ایمیزون ویب سروسز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے یہ ایمیزون کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈاون سائزنگ ہوگی، جو 2022 کے اواخر میں ہونے والی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ایم آر آئی کرایا، جس کے نتائج کو انہوں نے بے حد شاندار قرار دیا، یہ پہلا موقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال اپنے دوسرے طبی معائنے کی وجہ خود بیان کی ہے، اس اعلان نے ان کی صحت سے متعلق نئے سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاہاں میں نے ایم آر آئی کرایا، سب کچھ بہترین تھا، رپورٹ مکمل طور پر شفاف ہے، ڈاکٹرز نے کہا کہ میری عمر کے لحاظ سے یہ سب سے اچھی رپورٹس میں سے ایک ہے۔ 79...
ویب ڈیسک: پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی موت کے حوالے سے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی ہے, انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر اور ڈرائیور سمیت ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کر لیے، ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے۔ڈاکٹر کے مطابق ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں، رپورٹ کے مطابق اسٹریس کا متاثرہ شخص ماضی کے حادثات کا پریشر ساتھ لے کر چلتا ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک...
الخدمت کے شعبہ صحت کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش میں آگہی اسٹال کا چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ ‘ چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راشد قریشی و دیگر مہمان دورہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے شعبہ صحت نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش میں بھرپور شرکت کی اوراپنے جدید ریڈیولوجی، لیبارٹری اور بلڈ بینک کے شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی اعلیٰ معیار کی خدمات کو نمایاں طور پر پیش کیا۔نمائش میں الخدمت ڈائیگنوسٹکس کا اسٹال توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں بڑی تعداد میں ماہرین صحت، طلبہ، اور عام شہریوں نے دورہ کیا۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ، ڈائریکٹر ڈائیگنو سٹک سروسز ؎ڈاکٹر عظیم الدین نے بھی اسٹال کا دورہ اور کاوش کو سراہا، منیجر شعبہ صحت انوار عالم بھی موجود تھے ۔الخدمت کے نمائندوں نے اسٹالز پر آنے والے افراد کو مختلف ٹیسٹ، ریڈیولوجیکل سہولیات اور بلڈ...
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے واقعے سے متعلق اسلام آباد پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے۔تحقیقات کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی ہے۔ پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے سے متعلق ڈرائیور، آپریٹر اور گن مین کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔رپورٹ میں ڈاکٹر کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے. جس کے مطابق عدیل اکبر ”ڈیپ روٹیڈ اسٹریس“ کا شکار تھے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ عدیل اکبر 8 اکتوبر کو چیک اپ کے لیے ان کے پاس آئے تھے۔ دوران ملاقات، جب ڈاکٹر نے دفتر سے متعلق دباؤ کے بارے میں پوچھا تو عدیل اکبر نے جواب دیا کہ وہ اپنے کام سے مطمئن اور خوش ہیں۔تاہمرپورٹ کے مطابق، عدیل اکبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ بادام، اخروٹ، پستہ اور کاجو جیسے غذائیت سے بھرپور خشک میوہ جات کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے سے بڑھاپے کے اثرات کو کم اور جسمانی و دماغی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ان میوہ جات میں وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس، صحت بخش چکنائیاں اور منرلز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو جلد، دل اور دماغ کی کارکردگی پر مثبت اثرات ڈالتی ہیں۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس کے ماہر امراضِ جلد ڈاکٹر راجہ کے سیوامانی کے مطابق بادام میں موجود وٹامن ای، فیٹی ایسڈز اور پولی فینولز جلد کو نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور خلیوں کی مرمت میں مدد دیتے ہیں، جس سے جلد نرم و ملائم اور...
ویب ڈیسک :پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج کی تبدیلی کے حوالے سے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت سامنے آگئی ۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، فرنٹ کور پیج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جعلی ہیں جبکہ پاسپورٹ سے متعلق زیر گردش مختلف افواہیں بھی بے بنیاد ہیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اس حوالے سے خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمے کی طرف سے اپیل کی ہے کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے جعلی خبروں پر توجہ نہ دیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور ان کی مبینہ نسل کشی کے کیس میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی فریم ورک رپورٹ جمع کروادی۔عدالت نے رپورٹ پر وکیلِ درخواست گزار سے تحریری تجاویز طلب کرلیں۔سماعت کے دوران سی ڈی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینیٹیشن کی گاڑی تھی، جو مختلف سیکٹرز سے مردہ کتوں کو اُٹھا رہی تھی، کچھ کتے حادثات میں مرے جبکہ کچھ کو شہریوں نے خود مار دیا۔وکیل نے مزید کہا کہ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی کتوں کو اٹھانا سینیٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے...
پاکستان کے دارالحکومت میں واقع اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملک کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے جہاں مکمل طور پر ڈیجیٹل کیش لیس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب ایئرپورٹ پر تمام مالی لین دین صرف ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے ہوں گے، اور نقد رقم کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس نظام کے تحت پارکنگ، فوڈ کورٹس، شاپنگ آؤٹ لیٹس، ٹکٹس اور دیگر سہولیات پر ادائیگی کارڈز، موبائل والیٹس (جیسے ایزی پیسہ، جاز کیش) یا کیو آر کوڈ اسکیننگ کے ذریعے ممکن ہوگی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے مطابق، یہ اقدام مالی شفافیت، بین الاقوامی معیار اور صارفین کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس افسر ایس پی عدیل اکبر کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں واقعے کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی خبر میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ رپورٹ کئی دنوں کی تفتیش، گواہوں کے بیانات اور ماہرینِ نفسیات کی آرا کی بنیاد پر تیار کی گئی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر گزشتہ کئی ماہ سے گہرے ذہنی دباؤ یعنی ڈیپ روٹیڈ اسٹریس میں مبتلا تھے، جو ان کے ماضی کے پیشہ ورانہ اور ذاتی دباؤ کا نتیجہ تھا۔ انکوائری ٹیم نے عدیل اکبر کے ڈرائیور، آپریٹر اور معالج کے بیانات قلم بند کیے۔...
پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔ذرائع کا بتانا ہے انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خود کشی کی، انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر اور ڈرائیور سمیت ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کر لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے، ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں ہوتے، ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا متاثرہ شخص ماضی کے حادثات کا پریشر ساتھ لےکر چلتا ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے، ڈاکٹر نے ان سے دفتری امور سے متعلق ذہنی دباؤ کا...
ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے پر پولیس نے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خود کشی کی۔ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر اور ڈرائیور سمیت ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کر لیے، ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے۔ڈاکٹر کے مطابق ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں، رپورٹ کے مطابق اسٹریس کا متاثرہ شخص ماضی کے حادثات کا پریشر ساتھ لے کر چلتا ہے۔ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے، ڈاکٹر نے دفتری امور سے متعلق ذہنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔ پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ نئے دس سالہ معاہدے کی تیاریوں کا عمل اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔پی ایس ایل کی چارٹرڈ ویلیوایشن فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر سید بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ویلیوایشن فرم نے چیئرمین کو لیگ کی مالی قدر و قیمت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔محسن نقوی نے رپورٹ کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا جاتے ہوئے راستے میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اپنی ایشیائی دورے کے دوران ایئر فورس ون پر ایک مختصر مگر اہم ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات قطر میں ایندھن بھرنے کے دوران طے پائی ہے جب امریکی صدر ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ العدید ایئر بیس پر مختصر وقت کے لیے قیام کرے گا جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر ِ قائد میں ایک بار پھرپولیس کی حراست سوالیہ نشان بن گئی، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی تحویل میںکم عمر نوجوان عرفان کی موت نے شہریوں میں غم و غصہ پھیلا دیا۔ذرائع کے مطابق ایس آئی یو اہلکاروں نے عرفان کو حساس مقامات کی تصویریں لینے کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔ عرفان کے ساتھ موجود تین ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا، تاہم انہیں تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔اہلِ علاقہ اور لواحقین کے مطابق پولیس نے عرفان پر جسمانی تشدد، شدید ذہنی دباؤ اور خوف طاری کیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو ا۔پولیس ذرائع کے مطابق شام سات بجے لاش جناح اسپتال لائی گئی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پراسرار اور سنسنی خیز واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے، جہاں پشاور کے 22 سالہ نوجوان فیض یاب نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ڈیجیٹل والٹ سے 8 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا USDT (کرپٹو کرنسی) مبینہ طور پر ٹرانسفر کر لیا گیا۔فیض یاب کے مطابق یہ واقعہ ایئرپورٹ ٹرمینل کے اندر اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی پرواز کے انتظار میں تھا۔ اس نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے اچانک اپنے Binance اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ نوٹیفکیشن موصول ہوا، اور چند ہی منٹوں میں اُس کا اکاؤنٹ، جی میل، اور ریکوری ای میل تینوں ہیک کر کے بلاک کر دیے گئے۔نوجوان کے مطابق...
حکام کے مطابق ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، خاتون اور معطل افسر کا میڈیکل چیک اپ کرا لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر میرپور خاص میں ایس ایچ او کی خاتون سائلہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون نے زیادتی کی شکایت ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آفس میں درج کرائی ہے۔ حکام کے مطابق ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، خاتون اور معطل افسر کا میڈیکل چیک اپ کرا لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زیادتی معاملے پر میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
اخبار یدیعوت آحارانوت نے بھی اپنی ویب سائٹ پر اس بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی اور ایران کی وزارتِ اطلاعات کی ویڈیو کو بھی شامل کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا: ایران نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے ایجنٹوں کو اسرائیلی فوج کے فارسی زبان کے ترجمان، نمایاں شخصیات، اور ایرانی نژاد صحافیوں کے گھروں کی تصاویر لینے کے لیے بھیجا اور اس طرح ان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارتِ اینٹیلجنس کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں واقع ایران مخالف ٹیلی ویژن نیٹ ورک ایران انٹرنیشنل کے ایجنٹوں کی ویڈیو کی اشاعت نے صیہونی رژیم کے مین سٹریم میڈیا میں طوفان برپا ہے۔ حال ہی میں ایرانی اینٹیلی جنس نے ایران...
علامتی تصویر میرپور خاص میں ایس ایچ او کی خاتون سائلہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق خاتون نے زیادتی کی شکایت ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آفس میں درج کرائی ہے۔حکام کےمطابق ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، خاتون اور معطل افسر کا میڈیکل چیک اپ کرالیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق زیادتی معاملے پر میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کے سپرنٹنڈنگ سرویئر تشار ویشیہ نے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کو خط لکھ کر گزٹ نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے تاریخی اور روایتی مقامات اور شہروں کے نام بدلنے کی سیاست پر کافی تنقید کے بعد حالانکہ یہ سلسلہ رک گیا تھا مگر ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر نام بدلنے کا ہنگامہ شروع کر کے کچھ لوگ اپنا ووٹ بینک ٹھیک کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ کچھ اسی طرح کا ایک معاملہ مہاراشٹر ریاست میں سامنے آیا ہے، جہاں کے سانگلی ضلع کے "اسلام پور" گاؤں کا نام اب سرکاری طور پر تبدیل کر کے "ایشور پور" کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی محکمہ آثار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی ڈی آئی جی اسلام آباد کو چھٹی سے متعلق دی گئی درخواست بھی سامنے آگئی۔عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کا ڈینگی ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے 20 اکتوبر کو پولی کلینک سے چیک اپ کرایا تھا، ڈینگی پوزیٹیو آنے کے بعد ایس پی عدیل اکبر نے 3 روز کی چھٹی کی درخواست دی تھی، ڈی آئی جی اسلام آباد نے عدیل اکبر کی چھٹی منظور کر لی تھی۔جیو نیوز کے مطابق عدیل اکبر نے میڈیکل چھٹی کے بعد 23 اکتوبر کو دوبارہ ڈیوٹی جوائن...
مبینہ خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر کا ڈینگی ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا ۔ انہوں نے 20 اکتوبر کو پولی کلینک سے چیک اپ کرایا تھا۔ ڈینگی کے پوزیٹو آنے پر عدیل اکبر نے تین دن کی میڈیکل چھٹی کی درخواست کی تھی، جسے ڈی آئی جی اسلام آباد نے منظور کر لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر 23 اکتوبر کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آئے۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ عدیل اکبر کا بیرون ملک یونیورسٹی میں داخلہ ہو چکا تھا اور وہ دفتر خارجہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے بھی گئے تھے۔ قوی امکان ہے کہ ایس پی عدیل اکبر...
اسلام آباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے بیماری کے باعث 3 دن کی طبی رخصت کی درخواست دی تھی، تاہم ان کی چھٹی منظور نہیں کی گئی، اسی وجہ سے وہ ڈیوٹی پر موجود تھے۔ اسلام آباد ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے چھٹی کی درخواست منظر عام پر آگئی ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق چھٹی مانگی ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا تھا ڈاکٹرز نے عدیل اکبر کو تین روز کے بیڈ ریسٹ کا کہا 20 سے 22 چھٹی کی تحریری درخواست دی تھی اعلیٰ افسر کی جانب...
—فائل فوٹو ایس پی عدیل اکبر کی ڈی آئی جی اسلام آباد کو چھٹی سے متعلق دی گئی درخواست اور ان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئیمیڈیکل رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کا ڈینگی ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا، انہوں نے 20 اکتوبر کو پولی کلینک سے چیک اپ کرایا تھا۔ڈینگی پوزیٹیو آنے کے بعد ایس پی عدیل اکبر نے 3 روز کی چھٹی کی درخواست دی تھی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے ان کی چھٹی منظور کر لی تھی۔ذرائع کے مطابق عدیل اکبر نے میڈیکل چھٹی کے بعد 23 اکتوبر کو دوبارہ ڈیوٹی جوائن کی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عدیل اکبر کا بیرون ملک یونیورسٹی میں داخلہ ہو چکا تھا، وہ دفتر خارجہ دستاویزات کی تصدیق...
---فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران قطر جانے والے 6 مسافروں گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے، گرفتار افراد کے پاسپورٹ پر قطر کے ورک پرمٹ ویزے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق قطر کے ذریعے یورپ جانے کا ایک نیا روٹ سامنے آیا ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار افراد قطر سے لیبیا اور پھر سمندری راستے سے اٹلی جانا چاہتے تھے۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد نے ایجنٹ کو 32 لاکھ روپے فی کس ادا کیے تھے۔