خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے بیماری کے باعث 3 دن کی طبی رخصت کی درخواست دی تھی، تاہم ان کی چھٹی منظور نہیں کی گئی، اسی وجہ سے وہ ڈیوٹی پر موجود تھے۔
اسلام آباد ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے چھٹی کی درخواست منظر عام پر آگئی ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق چھٹی مانگی ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا تھا ڈاکٹرز نے عدیل اکبر کو تین روز کے بیڈ ریسٹ کا کہا 20 سے 22 چھٹی کی تحریری درخواست دی تھی اعلیٰ افسر کی جانب سے مثبت جواب نہ دیا گیا۔ pic.
— Adil Tanoli (@adiltanoli99) October 25, 2025
میڈیکل رپورٹ کے مطابق عدیل اکبر کا ڈینگی ٹیسٹ 20 اکتوبر کو مثبت آیا تھا اور ڈاکٹرز نے انہیں 3 دن تک مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔
دستاویزات کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے بیماری کے باعث اپنی رخصت کی درخواست ڈی آئی جی اسلام آباد کو ارسال کی تھی، جبکہ طبی رخصت سے متعلق اطلاع اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد کو بھی دی گئی تھی۔
درخواست میں ایس پی عدیل اکبر نے استدعا کی تھی کہ انہیں 20 سے 22 اکتوبر تک طبی بنیادوں پر چھٹی دی جائے تاکہ وہ صحت یاب ہو سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹی کی منظوری نہ ملنے کے باعث ایس پی عدیل اکبر شدید بخار کے دوران بھی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اہلِ خانہ سے کہا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر سے ہتھیار دور رکھیں‘، ماہرِ نفسیات کا انکشاف
واضح رہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے 23 اکتوبر کو اسلام آباد کے علاقے سرینا چوک کے قریب اپنی ہی پستول سے خود کو گولی مار لی تھی، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کی تفتیش پولیس حکام کی جانب سے جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد پولیس ایس پی عدیل اکبر چھٹی کی درخواست خودکشی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ایس پی عدیل اکبر چھٹی کی درخواست وی نیوز ایس پی عدیل اکبر نے چھٹی کی درخواست اسلام آباد کے مطابق
پڑھیں:
الخیرٹرسٹ کے تحت اورنگی مومن آباد ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)الخیرٹرسٹ کے تحت کراچی کے مضافاتی علاقے اورنگی ٹائون میں فری میگا میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میں بیس سے زائد جنرل فزیشن‘ چائلڈاسپیشلٹ‘ ڈینٹل اسپیشلسٹ‘ ماہرامرض چشم، ہڈیوں کے ماہر، ٹی بی کے ماہرلیڈی ڈاکٹرز سمیت مختلف امراض کے ماہر کوالیفائڈ ڈاکٹرزنے شرکت کی۔ فری میگا میڈیکل کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کے فری بلڈ ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ، ایکسرے،ٹی بی ٹیسٹ، بلڈپریشر اور مختلف اقسام کے فری ٹیسٹ کئے گئے اور فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔