2025-08-11@19:21:16 GMT
تلاش کی گنتی: 921
«ایئرپورٹ کی»:
(نئی خبر)
شامی ذرائع نے ملک کے وسطی علاقے میں واقع حما کے ہوائی اڈے و ملٹری بیس کے مغربی حصے میں واقع ہتھیاروں کے ڈپو پر صیہونی حملے کی اطلاع دی ہے اسلام ٹائمز۔ شام پر حاکم افراتفری کی فضاء میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ اس بار شام کے وسطی علاقے میں واقع حما کے ہوائی اڈے و ملٹری بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق شامی ملٹری بیس پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے یہاں ہونے والے یکے بعد دیگرے مہیب دھماکوں، کہ جن کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، کے باعث پورے علاقے کو سیاہ دھوئیں کے گھنے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں...
—فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی دوبارہ تعمیر کا کام 33 فیصد مکمل ہوگیا۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کے مطابق درآمد شدہ ایئر فیلڈ لائٹنگ آلات کی پہلی کھیپ ایئرپورٹ پر پہنچا دی گئی۔حکام نے کہا کہ ان آلات سے متعلق انجینئرز نے بیرون ملک تربیت بھی لی ہے، 8 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا منصوبہ جولائی 2024 میں شروع ہوا تھا۔پی اے اے کے حکام کا کہنا تھا کہ منصوبہ پلان کے مطابق جنوری 2026 میں مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔
امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے اڈانی گروپ کی ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی درآمد پر تحقیقات جاری ہیں، جس پر وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی کمپنی سے کروڑوں ڈالرز کی ایل پی جی خرید کر بھارت درآمد کی۔ امریکی بینک Wells Fargo نے اڈانی کی ایران ڈیل پر خدشات کے باعث ٹرانزیکشنز بند کر دیں۔ امریکی تحقیقاتی ادارے فیکٹ فوکس نے اڈانی کے ایران کے ساتھ خفیہ کاروبار کی تصدیق کر دی۔ مودی سرکار نے اڈانی گروپ پر ایران سے درآمدات کے الزام میں کوئی کارروائی نہ کر کے دوست نوازی ثابت کی، اڈانی گروپ نے...
واشنگٹن : امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک نئی عبوری تجویز پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ایران کو کم سطح پر یورینیم کی افزودگی کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ یہ تجویز امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو ایک "سفارتی پُل" کہا جا رہا ہے، تاکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ اس تجویز کے تحت امریکا، ایران میں ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے لیے پاور ری ایکٹرز کی تعمیر میں مدد دے گا۔ ایران کو جیسے ہی ان سہولیات سے...
اجلاس میں مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ رمضان توقیر، علامہ سید سبطین سبزواری، علامہ سید ناظر عباس تقوی، معظم بلوچ، سید مصور نقوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری، صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا عامر عباس ہمدانی، صوبائی صدر خیبر پختونخوا وسیم اظہر ترابی، سید ساجد حسین نقوی صدر وسطی پنجاب، مولانا سید صادق حسین نقوی صدر آزاد کشمیر، مرکزی رہنماء سید اظہار بخاری، سید صفی الحسنین شیرازی، سید ذولفقار علی شاہ، مولانا سید جعفر نقوی اور مولانا غلام قاسم جعفری نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ہری پور، ایس یو سی کے مرکزی رہنماوں اور صوبائی صدور کی بیٹھک ہری پور، ایس یو سی کے مرکزی رہنماوں اور صوبائی صدور کی بیٹھک ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کے منصوبی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ایس سی او نیٹ ورک آف فنانشل تھنک ٹینکس کی فعالیت کی تجویز کا بھی خیر مقدم کیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اہم اجلاس کی میزبانی پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی اجلاس میں بنفس نفیس شریک ہونے کی خواہش تھی تاہم پاکستان میں سالانہ بجٹ سیزن جاری ہونے کے باعث شرکت ممکن نہ ہو...
پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ نے جناح ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کے دوران مبینہ طور پر 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی آئی فونز، ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔اسسٹنٹ کلکٹر جناح ٹرمینل شرجیل وسان کے مطابق جرمنی سے براستہ دبئی آنے والے یوسف خان نامی مسافر کے سامان کی ابتدائی اسکیننگ کے مشکوک الیکٹرونکس مصنوعات کی نشان دہی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ شک کی بنا پرمسافر کے سامان کو ریڈ چینل پر منتقل کرکے جانچ پڑتال کی گئی تو سامان سے 62آئی فونز، 4 ٹیبلٹس اور 4 لیپ ٹاپس برآمد ہوئے جنہیں مبینہ طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کے ذمرے میں آنے والی اشیا...
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے تمام ایئرپورٹس اور پاک فضائیہ کے بیسز کی 15 کلومیٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، پابندی کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک رہے گا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد کی مناسبت سے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دوران ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے باعث پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہے، اس حوالے سے حالیہ برسوں کے دوران آگاہی مہمات بھی چلائی گئیں تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی...
آسلام اباد میں سی پی این ای کے زیر اہتمام pain of chain کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 2024-2025 کے دوران صحافیوں پر حملوں، گرفتاریوں، اغوا اور مقدمات درج ہونے سے متعلق پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ جاری کی گئی۔ سی پی این ای کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پیکا ایکٹ جبکہ 2024 میں ہتک عزت قانون کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر حملہ کیا گیا۔ پنجاب اور وفاقی حکومت نے میڈیا قوانین پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی ، صحافت پر ریاستی و غیر ریاستی دباؤ کیوجہ سے آزادی رائے شدید خطرے میں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پی این ای نے متنازع قوانین کی واپسی اور مشاورت...
دبئی:انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کو فروغ دینے کے لیے جاری مہم “اب کی بار… چاند ستارے سے پیار!” یو اے ای میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے حب الوطنی کا ایک خوبصورت پیغام بن کر ابھری ہے۔ اس قومی سطح کی مہم کو پاکستانی کمیونٹی نے غیرمعمولی پذیرائی بخشی ہے، جو نہ صرف وطن سے محبت کا مظہر ہے بلکہ قانونی مالی ذرائع کے فروغ میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے۔ مہم کے تحت جو افراد انڈیکس ایکسچینج کے ذریعے قانونی ترسیلاتِ زر بھیجتے ہیں، انہیں پاکستانی پرچم بطور تحفہ دیا جا رہا ہے جو نہ صرف قومی محبت کی علامت ہے بلکہ اس مہم میں شرکت کرنے والے خوش...
---فائل فوٹو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے 2024-25 کی پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ جاری کردی جس میں متنازع قوانین کی واپسی اور مشاورت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال بھر صحافیوں پر حملے، گرفتاریاں، اغواء اور مقدمات رپورٹ ہوئے، پیکا ایکٹ 2025ء اور ہتک عزت قانون 2024ء آزادی اظہار پر حملہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت نے میڈیا قوانین پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی، صحافت پر ریاستی و غیر ریاستی دباؤ سے آزادی رائے شدید خطرے میں ہے۔ سی پی این ای کا صحافی فرحان ملک اور وحید مراد کی گرفتاری پر اظہار تشویشسی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف اور سیکریٹری جنرل...
بیروت میں لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ کیساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کیساتھ گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ہم ایران و لبنان کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ توسیع دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے، اور زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لبنان کی مکمل آزادی، خود مختاری و جغرافیائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج بیروت میں لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی، صدر جوزف عون اور اسپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری سمیت متعدد اعلی حکام کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ خوش قسمتی سے مَیں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و...

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں یو کے ایمبیسڈر برائے تعلیم و سیم گروپ کے چیئرمین شہباز علی ملک کی آمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2025ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں یو کے ایمبیسڈر برائے تعلیم و سیم گروپ کے چیئرمین شہباز علی ملک کی آمد۔ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) انہوں نے علی ارشد رانا کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن تعیناتی کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ علی ارشد رانا کی سربراہی میں ادارہ پنجاب سیڈ کارپوریشن ترقی کی نئی منازل طے کرے گا اور امید کرتا ہوں کہ کسانوں کو اعلی اور معیاری بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔...
راولپنڈی: اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین اور مختلف دیگر آپریشنز میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں نے ریاض جانے والے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا، جس کے بعد...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کرنے کا آغاز کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےلیے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا۔ پی اے اے انتظامیہ نے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کرنے کے لئے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی جبکہ 5 سے 10 سال کا بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیش نظر بین الاقوامی سطح کا مارکیٹنگ اور بزنس پلان مرتب کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا...
بے قاعدگیوں کا انکشاف 2017 سے 22 کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ مزید تحقیقات کیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ شہر کے مقامی اخبار کی رپورٹ میں 2017 سے 22 کی آڈٹ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پوسٹ گریجوئٹ ڈاکٹرز کے وظائف کی مد میں 1 ارب 16 کروڑ روپے کی غیر شفاف ادائیگی کی گئی۔ لیب ٹیسٹ کے بغیر ایک ارب 93 کروڑ روپے کی ادویات کی خریداری کی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 38 کروڑ 22 لاکھ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں...
فوٹو بشکریہ سی پیک ویب سائٹ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) انتظامیہ نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متعلق اہم اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق 5 سے 10 سال کا بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیو گوادر ایئر پورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیشِ نظر عالمی سطح کا مارکیٹنگ اور بزنس پلان بنایا جائے گا۔
اسلام ٹائمز: یاد رہے کہ آئی اے ای اے کی یہ تازہ ترین اور متنازعہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب تہران اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ آئی اے ای اے کی یہ رپورٹ ادارے کی ساکھ کے لئے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں، کیونکہ اس سے جوہری توانائی کے اس عالمی ادارے سے دنیا کا اعتماد اٹھ جائیگا اور دنیا پر ثابت ہو جائیگا کہ اس ادارے پر بعض ممالک کے مذموم عزائم کی گہری چھاپ ہے۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی ایک ایسے وقت جب ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور یورینیم کی افزودگی کا موضوع سب سے اہم حیثیت اختیار کرچکا...
ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی حالیہ رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق، رپورٹ میں دی گئی معلومات ایران کے جوہری پروگرام کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ: "ایران کے ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور تمام نیوکلیئر سرگرمیاں عالمی قوانین کے مطابق شفاف طریقے سے کی جا رہی ہیں۔" ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کا نیوکلیئر پروگرام صرف پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور IAEA کو تمام سرگرمیوں کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کے تحت پُرامن نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر کوئی پابندی...
عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اتنی سطح تک یورینیئم افزودہ کرلیا ہے جو کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے قریب ترین سطح ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس اب 2015 کے ایٹمی معاہدے میں طے شدہ مقدار سے 45 گنا زیادہ افزودہ یورینیئم موجود ہے۔ IAEA کا کہنا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو غیرایٹمی ریاست ہونے کے باوجود ایسی افزودگی کر رہا ہے۔ اسرائیل نے فوری طور پر اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ: "یہ واضح ثبوت ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پُرامن نہیں، بلکہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کے ارادے رکھتا ہے۔ عالمی برادری کو فوری قدم اٹھانا چاہیے۔"...
ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دے دیا۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے یورینئیم کی 60 فیصد افزودہ پیدا وار میں تیزی سے اضافہ کیا ہے اور ادارے سے تعاون کو اطمینان بخش سے کم قرار دیا ہے۔ ایران واحد غیر ایٹمی طاقت ہے جو اس سطح پر افزودگی کر رہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے آئی اے ای اے کی رپورٹ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور اس ضمن میں ایران کی تمام تر سرگرمیان آئی اے ای اے کی زیر نگرانی اور...
ایک پیغام میں خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کل 1 جون 2025ء بروز اتوار کو ایم ڈبلیو ایم کا سکردو میں جلسہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز بلخصوص سکردو میں موجود پی ٹی آئی کارکنان بھرپور شرکت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر پی ٹی آئی خالد خورشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کو کل ایم ڈبلیو ایم کے جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی۔ ایک پیغام میں خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کل 1 جون 2025ء بروز اتوار کو ایم ڈبلیو ایم کا سکردو میں جلسہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز بلخصوص سکردو میں موجود پی ٹی آئی کارکنان بھرپور شرکت کریں۔ یاد رہے کہ ایم...

مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن حکام کی جانب سے عازمینِ حج کا شاندار استقبال،’’پاکستان زندہ باد‘‘کے نعرے، ویڈیو وائرل
مدینہ منورہ: سعودی عرب کے امیگریشن حکام نے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر پہنچنے والے پاکستانی عازمینِ حج کا پرتپاک استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی امیگریشن اہلکار “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگا رہے ہیں اور پاکستانی حاجیوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔یہ غیر معمولی مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست ردِعمل سامنے آیا ہے، اور ویڈیو کو ہزاروں بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ صارفین نے سعودی حکومت کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ Post Views: 5
اپنے ایک بیان میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانا چاہتا تو اب تک بنا چکا ہوتا۔ کیونکہ ہم اس کام کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم ہمارا ایسا کرنے کا ارادہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر اعظم "نتین یاہو" کے دفتر نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی ایران کے خلاف نئی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام پُرامن نہیں اور تہران اب بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو مکمل کرنے پر بضد ہے۔ حالانکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف دُہائی دینے والا نتین یاہو خود غزہ میں اپنے مظالم کی وجہ سے بین الاقوامی کرمنل کورٹ (ICC) سے سزا یافتہ ہے۔ نتین یاہو...
ملائیشیا کی سستی ترین ائیر لائن ائیر ایشیا ایکس نے کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ائیر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کوالالمپور سے 315 مسافر لے کر کراچی پہنچی۔انتظامیہ کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرملائیشیا ائیر لائن میں آنے والے مسافروں کا استقبال کیا گیا۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ملائشین ائیر لائن کو واٹر سیلوٹ بھی پیش کیا گیا، ائیر لائن کی کراچی سے کوالالمپور کیلئے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔
خیرپور(اوصاف نیوز) لاڑکانہ روڈ پر پیر احمد کے مقام پر سیشن جج سمکان احمد کی گاڑی پرفائرنگ ، ڈاکووں کی فائرنگ سے اہلکارمقبول احمد شیخ موقع پر شہیدہوگئےجبکہ اہلکار اقبال ملانو،صغیر احمد شدید زخمی ہوگئے۔ اسکواڈ میں شامل اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے،شہید اور زخمی اہلکاروں کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی حسن سردار نیازی موقع پر پہنچ گئے، جبکہ شہید اہلکار کی لاش کو ان آبائی گاؤں منتقل کردیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے سماء کو بتایا کہ ابتدائی شواہد سے ملزمان ڈاکو تھے جنہوں نے گاڑی روکنے کے لئے فائرنگ کی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کیا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے دس بار ایسوسی ایشنز کو مجموعی طور پر پونے سات کروڑ روپے کی گرانٹ تقسیم کر دیں۔ ڈویژنل بار کو ایک کروڑ، ڈسٹرکٹ بار کو پچاس لاکھ اور تحصیل بار کو پچیس لاکھ روپے دیے گئے۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی دعوت پر وکلاء کمیونٹی لاہور آئی جہاں مقامی ایم پی ایز کی موجودگی میں بار صدور اور جنرل سیکرٹریز کو چیکس دئیے گئے۔ صدر بار تلہ گنگ عامر محمود نیازی کو پچاس لاکھ، ڈی جی خان بار کے صدر عبدالغنی کو ایک کروڑ، گجرات بار کے جنرل سیکرٹری اشتیاق وڑائچ کو ایک کروڑ، شور کوٹ بار کے صدر اختر جہانیاں کو پچیس لاکھ، ساہیوال بار کے صدر ملک سعید...
کراچی: ملائیشیا کی سستی ترین ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس نے کوالالمپور سے کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر ایشیا ایکس کی کوالالمپور سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، پہلی پرواز میں 315 مسافر کراچی پہنچے ہیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز میں آنے والے مسافروں کا انتطامیہ نے استقبال کیا۔ ملائیشین ایئرلائن کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔ ایئر ایشیا ایکس کی کراچی سے کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔
پرامن ایرانی جوہری پروگرام کے بارے آسٹرین انٹیلیجنس ایجنسی کی متنازعہ رپورٹ کی اشاعت پر تہران میں آسٹریا کی ناظم الامور کو آج وزارت خارجہ طلب کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ و اشتعال انگیز رپورٹ کی اشاعت پر آسٹریا کی حکومت سے باضابطہ وضاحت طلب کی گئی ہے اسلام ٹائمز۔ پرامن ایرانی جوہری پروگرام کے بارے آسٹریا کی خفیہ ایجنسی کے مبینہ دعووں پر آج تہران میں آسٹریائی سفارتخانے کی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا جس کے دوران بے بنیاد آسٹرین دعووں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایرانی جوہری پروگرام کے بارے شائع ہونے والی آسٹریائی انٹیلیجنس کی رپورٹ کو غیر ذمہ دارانہ و اشتعال انگیز قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس بارے ایرانی وزارت خارجہ...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، پرواز نے کچھ ہی دیر قبل اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانگی اختیار کی تھی کہ دورانِ پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارے کو واپس لانے کا فیصلہ کیا۔ طیارہ بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا اور مسافر کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم مریض کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔
مودی سرکار کی جانب سے خطے کو عدم توازن کا شکار کرنے کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں، چین نے بازی پلٹ دی جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر و رسوخ ختم ہو رہا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ہوئی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا ہے۔ سی ایف آر رپورٹ کے مطابق خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہو رہی ہے اور جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے۔ تازہ صورت حال میں چین اور...
امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سی ایف آر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے، جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے جبکہ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے ہیں، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ- بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سی ایف آر رپورٹ کے مطابق چین کی سرمایہ...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات کی شام اور رات سے لے کر جمعہ تک ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں، ژالہ باری، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث بجلی کے کھمبے، درخت، سولر پینل اور دیگر کمزور ڈھانچے متاثر ہو سکتے ہیں۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم شام اور رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات...
لاہور: عید الاضحیٰ پر جہازوں کو حادثات سے بچانے کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اقدامات شروع کردیے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، اس حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایئرپورٹ کے اطراف میں صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں گندگی اور جانور روں کی آلائشیں نہ پھینکنے سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تیار کرلیے ہیں جبکہ مساجد میں بھی اس حوالے سے اعلانات کرائے جائیں گے، امام مساجد جمعہ کے خطبات...
دنیا بھر کے ایئرپورٹس میں سامان کا کھو جانا ایک عام سی بات ہے, اوسطاً ہر 1,000 مسافروں میں سے تقریباً 7 افراد کا بیگ سفر کے دوران کہیں نہ کہیں گم ہو جاتا ہے۔ یہ گمشدگیاں زیادہ تر انسانی غلطیوں، کنویئر بیلٹس پر بارکوڈ نہ پڑھ سکنے، یا عملے کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے پیش آتی ہیں۔ خاص طور پر ٹرانزٹ کے دوران بیگز کا کسی دوسرے ہوائی اڈے پر رہ جانا یا تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے۔ تاہم، ان تمام چیلنجز کے باوجود دنیا کا ایک ایسا ایئرپورٹ بھی ہے جو پچھلے 30 برسوں سے اس مسئلے سے مکمل طور پر محفوظ رہا ہے۔ جی ہاں جاپان کا کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جہاں 2023...
کراچی: کراچی کے بعد سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے لیے حکومت سندھ نے کوششیں تیز کر دیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی جس میں صوبے کے تیزی سے ترقی پذیر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو نے بھی شرکت کی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی جانب سے سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے وفد کو خوش...
فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی یورپ وزارت خارجہ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کرلیا، اس کے علاوہ عدالت نے تفصیلی رپورٹ بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ سیکریٹری خارجہ اور سیکرہٹری دفاع کےبیان حلفی بھی طلب کئے جائیں، کسی کو عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے پاسپورٹ واپس نہ کرنے پر سیکرٹری خارجہ کوعدالت بلانے کا عندیہ دے رکھاہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل ہاشا عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نوید نامی اکاونٹ افسر نے پاسپورٹ وزارت خارجہ کے...
کراچی: ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کی اکیڈمکس کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت پوری ہونے سے محض دو ماہ قبل غیر تسلی بخش کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے کی گئی جس کے بعد فارغ کیے گئے گریڈ 21 کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم اپنی برطرفی کے معاملے پر ایچ ای سی کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی کا کیس ییر 26 مئی کو فوری سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔...
کینیڈین سفارتی وفد کا پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کینیڈین سفارتی وفد کا پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے وفد کا استقبال کیا،کینیڈین وفد نے نئے سٹیٹ آف دی آرٹ جدید پروڈکشن یونٹ کا وزٹ کیا،سفارتی وفد کو ای پاسپورٹس اور ایم آر پی پاسپورٹس پرنٹرز کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ نئی پرنٹنگ صلاحیت کے بعد پاسپورٹس کی دنیا بھر میں بروقت فراہمی جاری ہے،نئے پرنٹرز میں پاسپورٹس میں جدید سیکورٹی فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ وفد کی جانب سے جدید پاسپورٹ پرنٹنگ میں سیکورٹی فیچرز...
کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان پر کارروائی کے دوران بدنام زمانہ انسانی اسمگلرکو گرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کی گرفتاری دالبندین شہر سے عمل میں آئی،ملزم کی شناخت افتخار حسین کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ می ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے،ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث رہا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا،اس کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی ایف آئی اے امیگریشن اسٹیمپس لگانے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم سے متعدد...
فائل فوٹو لاہور میں طوفان کی زد میں آکر واپس کراچی پہنچی پرواز کے 57 مسافروں نے سفر کرنے سے انکار کردیا، نجی ایئر لائن کی پرواز کے کراچی اترتے ہی بیشتر مسافر طیارے سے اتر گئے۔مسافر کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا میں طوفان کے سبب پرواز کو 5 مرتبہ خوفناک جھٹکے لگے، پرواز ایف ایل 842 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بھی جھٹکے لگے۔ شدید طوفان، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیلاہور میں شدید طوفانِ باد و باراں اور موسمی خرابی کے باعث پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔...
سٹی 42: لاہور ایئرپورٹ پر موسم کی صورتحال بہتر ہوگئی، جس کے بعد پروازوں کو روانگی کی اجازت مل گئی۔ اے ٹی سی نے پروازوں کی روانگی کی کلیرنس دے دی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 767 جدہ روانگی کے لئے تیار ، اس کے علاوہ ابو ظہبی جانے والی اتحاد ائیر ویز کی پرواز کی روانگی کا اعلان کردیا گیا ، جبکہ شارجہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز کو بھی کلیرنس مل گئی۔ کوالالمپور جانے والی باتک ائیر رات بارہ تک تاخیر کا شکار ہے ۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے دوسرے شہروں میں اترنے والی تمام پروازیں لاہور آنے کے لئے تیار ہیں ۔
سٹی 42 : طوفانِ باد و باراں کے باعث کراچی سے لاہور کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی. شدید بارش اور موسمی خرابی کی وجہ سے 22 علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے ۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پہنچی دو پروازوں کو کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور پہنچی ایف ایل 842 نئے رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی، جس کے بعد پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) حکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر پرواز کا رخ دوبارہ کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں...
لاہور میں طوفان اور موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے، جبکہ لاہور پہنچی 2 پروازوں کو کراچی بھیج دیا گیا ہے، شدید طوفان کے باعث نجی ایئرلائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچی۔ یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث لاہور اور اسلام آباد میں فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر نجی ایئرلائنز کی پرواز ایف ایل 942 نے لاہور ایئرپورٹ پر رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی۔ آندھی کے باعث طیارے کو شدید ہچکولے لگے جس سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی، انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کو واپس کراچی بھیج دیا گیا۔...
پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے 16 گھنٹےمیں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی پررپورٹ جاری کردی،رپورٹ کا اجراء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا جس میں واضح کیا گیا کہ مودی کے اندازے غلط تھے، پاکستان کو واضح برتری ملی ،اب پاک بھارت جنگ خارج از امکان ہےکیونکہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہوچکا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10مئی کی فتح پاکستان کا شاندار ترین لمحہ ہے۔رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ متحرک سفارت کاری کی جائے، جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک اسٹریٹیجک سمت بندی کی جائے، چین، ترکیے، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کیاجائے، دریائےسندھ کے پانی کے معاہدےپر تخلیقی قانونی حکمت عملی کا استعمال کیاجائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے...
پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے 16 گھنٹےمیں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا کردیا۔اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں 3 نکاتی جامع حکمت عملی تجویز دی گئی ہے۔رپورٹ کا اجراء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا جس میں واضح کیا گیا کہ مودی کے اندازے غلط تھے، پاکستان کو واضح برتری ملی البتہ پاک بھارت جنگ خارج از امکان ہےکیونکہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہوچکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10مئی کی فتح پاکستان کا شاندار ترین لمحہ ہے۔رپورٹ کے مطابق متحرک سفارت کاری کی جائے، جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک سٹریٹیجک سمت بندی کی جائے، چین، ترکیے، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کیاجائے،...
تجویز کردہ 3 نکاتی جامع حکمت عملی میں متحرک سفارت کاری پر مرکوز ہے جس میں جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک اسٹریٹجک سمت بندی، چین، ترکی، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ پانی کے معاہدے پر تخلیقی قانونی حکمت عملی (لا فیئر) کا استعمال، آر ایس ایس ہندوتوا نظام کو مغرب کی بین الاقوامی عدالتوں میں لے جانے، اور میڈیا، تھنک ٹینکس، پالیسی سازوں، پارلیمانی و عوامی سفارت کاری کے ذریعے بیانیےکو حکمت عملی کا حصہ بنانا بھی تجویز کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاست دان، ماہر خارجہ امور سینیٹر مشاہد حسین نے تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ ’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘ کا اجرا کر دیا۔ تفصیلات...

سینیٹرمشاہد حسین نے تھنک ٹینک کی رپورٹ ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ کا اجرا کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان-چائنا انسٹی ٹیوٹ جو چین اور خطے پر کام کرنے والا ممتاز تھنک ٹینک ہے اور جسے سینیٹر مشاہد حسین سید نے قائم کیا تھا نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی پر ایک جامع رپورٹ کا اجرا کیا ہے جس کا عنوان ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی: مودی کا غلط اندازہ کس طرح پاکستان کی برتری کا باعث بنا‘‘ ہے۔ رپورٹ کے اجرا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان-چائناانسٹی ٹیوٹ پاکستان کا پہلا تھنک ٹینک ہے جس نے اس نوعیت کی جامع رپورٹ تیار کی جو اس کشیدگی کے تمام پہلوؤں اور اس کے نتائج، مودی کے غلط اندازے اور پاکستان کی کامیابی کی وجوہات...
نصرالدین عامر، جو کہ تحریک انصاراللہ کے میڈیا عہدیدار ہیں، نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت اور موجودگی سے بچیں۔ اسلام ٹائمز۔ نصرالدین عامر، جو کہ تحریک انصاراللہ کے میڈیا عہدیدار ہیں، نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت اور موجودگی سے بچیں۔ فارس نیوز کے مطابق، انصار اللہ تحریک کے میڈیا امور کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت سے گریز کریں۔...
چند گھنٹے قبل انصاراللہ تحریک کے میڈیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نصرالدین العامر نے ایک بار پھر ایئر لائنز اور شپنگ کمپنیوں کو بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں نقل و حرکت سے باز رہنے کا انتباہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ کے عوام کی حمایت میں تل ابیب کے بین الاقوامی بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی حمایت اور غزہ میں صہیونی حکومت کی اجتماعی نسل کشی کے ردعمل کے طور پر تل ابیب میں ایک ہدف پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اپنے...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی...
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے، گنڈا پور کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے اپنے کابینہ اراکین کی ملاقات کا مطالبہ کردیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ مجھے صوبے کا سربراہ ہونے اور عدالتی حکم نامہ لانے کے باوجود بانی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے سلسلے میں ہم بانی سے ملاقات کر کے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، اگر مشیر خزانہ اور مجھ سمیت پانچ لوگوں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے اپنے کابینہ اراکین کی ملاقات کا مطالبہ کردیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے صوبے کا سربراہ ہونے اور عدالتی حکم نامہ لانے کے باوجود بانی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے سلسلے میں ہم بانی سے ملاقات کر کے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، اگر مشیر خزانہ اور مجھ سمیت پانچ لوگوں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تو پھر میں واضح کرتا ہوں کہ آئی ایم ایف شرائط میں ہم ساتھ نہیں دیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ تھا...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے، علی امین گنڈا پور
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، ہمارے لوگوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے۔بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین کی بالا دستی ہونی چاہیے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ...
واشنگٹن / تل ابیب: امریکی میڈیا سی این این کی رپورٹ کے مطابق، امریکی انٹیلیجنس نے اشارہ دیا ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خدشات اس وقت بڑھ گئے ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان نئے جوہری معاہدے کے حوالے سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ امریکی انٹیلیجنس کے مطابق، یہ معلومات اسرائیلی فوجی نقل و حرکت، ان کے بیانات اور خفیہ رابطوں سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان میں لمبے فاصلے کے فضائی حملوں کی مشقیں اور ہتھیاروں کی پوزیشننگ شامل ہیں، جو حملے کی تیاری کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ سی این این کے مطابق، اسرائیلی حکومت کی جانب سے حملے کا...
لاہور سے جدہ جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے بدھ کو کراچی ایئرپورٹ پر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ۔ یہ بھی پڑھیں:روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو: پروازیں کراچی ایئرپورٹ سے روانہ پرواز کے پائلٹ نے 2 گھنٹے 47 منٹ کی پرواز کے بعد کراچی کنٹرول ٹاور کو خرابی کی اطلاع دی۔ اے ٹی سی حکام کی اجازت کے بعد طیارے کو بحفاظت لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کو گراؤنڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم کراچی پہنچی،آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز جدہ روانہ ہوئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...

معصوم بچوں کی شہادت پوری قوم کے لئے باعثِ رنج و الم ہے، وزیر اعظم نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنا کر مضبوط اور واضح پیغام دیا،انوارالحق کاکڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کا دلخراش واقعہ پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و الم ہے۔جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے سانحہ خضدار کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں تکبر کے دیوتا کو شکست ہوئی ہے، اور پہلگام واقعے کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ آور ہونے کی جو سوچ پروان چڑھائی جا رہی ہے، وہ ایک شدت پسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا خواب درحقیقت بی جے پی کے سیاسی...
کراچی ایئرپورٹ سے کسٹم حکام نے 37 کروڑ مالیت کی ممنوعہ ادویات ضبط کرلیں۔کسٹمز ترجمان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کسٹم نے 3 بڑی کارروائیاں کی ہیں۔ترجمان کے مطابق فرانس اور جرمنی سے آئے پارسلز کو شک کی بنیاد پر روکا گیا تو ان سے 37 کروڑ مالیت کی ممنوعہ ادویات ملی، جنہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔کسٹمز ترجمان کے مطابق ڈرگز ڈٹیکشن کٹ کے ذریعےگولیوں کا تجزیہ کیا، مثبت رزلٹ دیا، کسٹم حکام نے ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
امریکی وزیر دفاع پيٹ ہيگسيتھ نے 2021 میں افغانستان سے ہونے والے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جس میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہيگسيتھ نے بارہا بائیڈن انتظامیہ پر اس انخلا کی شدید تنقید کی ہے، جسے ہيگسيتھ نے منگل کو ’’تباہ کن اور شرمناک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی تحقیق میں گواہوں کے انٹرویوز کیے جائیں گے، فیصلہ سازی کا جائزہ لیا جائے گا اور ’’سچائی سامنے لائی جائے گی‘‘۔ پینٹاگون، یو ایس سینٹرل کمانڈ، محکمہ خارجہ اور کانگریس کی جانب سے اس انخلا کے متعدد جائزے پہلے ہی کیے جاچکے ہیں، جن میں...
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ منور کالونی میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے مدت میں 14جون 2025 تک توسیع کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے، پاکستان اور افغانستان میں باہمی تجارت کو مشکل صورتحال سے بچانے کے لیے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنا کی مدت میں توسیع دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے اشیاء کی درآمد پر دی جانے والی الیکٹرانک امپورٹ فارم سے چھوٹ کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے مدت میں 14جون 2025 تک توسیع کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے، پاکستان اور افغانستان میں باہمی تجارت کو مشکل صورتحال سے بچانے کے لیے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنا کی مدت میں توسیع دی گئی ہے۔ افغانستان...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزازی درجہ دیے جانے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف صنعت کار اور وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ “جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر پوری بزنس کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ اعزاز ان کی قومی خدمات اور بے مثال قیادت کا اعتراف ہے۔” ایس ایم تنویر نے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دشمن کو نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ اپنی حکمتِ عملی اور بہادری سے پاکستان کو فوجی لحاظ سے ایشین ٹائیگر بنا دیا ہے۔ “اب بزنس...
وفاقی کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست فاش دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔ کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم...
حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص میں ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اس میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔بیان کے مطابق وفاقی کابینہ میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن...
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اشیاء کی درآمد پر دی جانے والی الیکٹرانک امپورٹ فارم سے چھوٹ کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے مدت میں 14جون 2025 تک توسیع کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔پاکستان اور افغانستان میں باہمی تجارت کو مشکل صورتحال سے بچانے کے لیے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنا کی مدت میں توسیع دی گئی ہے۔افغانستان سے بینکنگ چینل استوار ہونے تک درآمدات کو ای آئی ایف سے استثنا دیا گیا ہے۔ افغانستان سے درآمدات روپے میں سیٹل کرنے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 تھی۔وزارت تجارت کے مطابق آخری تاریخ سے قبل شراکت داروں سے مشاورت کرکے تجاویز حکومت کو دینا تھیں لیکن مقررہ مدت...
حکومت پاکستان نے ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جن میں سب سے اہم چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر...
طیب سیف: اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر افسوسناک واقعہ، اے ایس ایف اہلکار کی جانب سے سعودی عرب جانے والے مسافر پر مبینہ تشدد کرنے کی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسافر جاوید احمد جو اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے پاکستان آیا تھا ائیرپورٹ پر سیکیورٹی عملے کی جانب سے ناروا سلوک کا شکار ہوا۔ اے ایس ایف کے اہلکار ضیاء نے جاوید احمد کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر تھپڑ رسید کیا۔ سٹی @ 10 ، 20 مئی،2025 سوشل میڈیا پر وائرل واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر کی بچیاں خوفزدہ ہو کر زاروقطار رو رہی ہیں۔ ویڈیو میں مسافر اور اہلکار کے درمیان جھگڑا اور شور شرابہ...
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے دونوں مسلح افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے کیلئے رابطے ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت افواج کی زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپسی جاری سیز فائر کا اگلا مرحلہ ہے۔بھارت کی طرف سے جارحیت کے بعد دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرے کے سامنے آئی تھیں۔ بھارتی فوج نے رافیل طیارہ گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرلیابھارتی فوج نے اپنی دوسری پریس بریفنگ میں ایک بار پھر آپریشن میں بھارتی طیاروں سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان...
بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل آگیا،میڈیا رپورٹس کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس ) 19 مئی پیر کے روز یہ خبریں سامنے آئیں کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا پر خبریں نشر کی گئیں کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم اب اس معاملے پر سیکرٹری بھارتی کرکٹر بورڈ دیو اجیت سائکیا کا ردعمل آیا ہے جنہوں نے اے سی سی ایونٹس سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کی ہے۔ دیو اجیت سائکیا نے کہا کہ ایشین...
راولپنڈی: ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی معاملات کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی ایک پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ اسی دوران محمد عاقب علی نامی مسافر ایئرپورٹ پہنچا۔ مسافر نے اپنے سامان کے ساتھ ایک موٹرسائیکل کا انجن بھی بطور پارسل شامل کر رکھا تھا۔ اے ایس ایف کے عملے نے معمول کی اسکیننگ کے دوران انجن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس کی تلاشی لی۔...
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق اپنی پیش گوئی میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ ادارے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2024 میں آئی ایم ایف نے یہ شرح 3.2 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ ”ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی“ کے تحت پہلی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی سرگرمیوں میں کمزوری اور عالمی غیر یقینی صورتحال نے ترقی...
کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔ اسام ٹائمز۔ محکمہ کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔ انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، جس نے ڈالرز اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔ محمد عرفان اللّٰہ نامی مسافر گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا۔ دمام کے مسافر نے...
—جنگ فوٹو محکمۂ کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، جس نے ڈالرز اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔محمد عرفان اللّٰہ نامی مسافر گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا۔ دمام کے مسافر نے بھی سعودی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔دونوں کارروائیاں ڈیپارچر پر تعینات کسٹمز کی...
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مالی سال 2025-26 میں اپنے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور بیرونی مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کے لیے 19.3 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ملک کو غیر ملکی تجارتی قرضوں اور بجٹ سپورٹ تک محدود رسائی حاصل ہوگی، جس سے معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی مجموعی بیرونی مالی ضروریات میں سے 17 ارب ڈالر نئے قرضوں اور موجودہ قرضوں کے رول اوور کی صورت میں دستیاب ہوں گے۔ تاہم، ملک کو 2.4 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کی ضرورت ہوگی، جس...
تفتیشی افسر نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی آئی ٹی لیب کو مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہاں 6 گھنٹے میں دنیا تبدیل ہو جاتی ہے، واشنگٹن سے کال آ جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو 10 یوم میں حتمی چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ مقدمے میں نہ حتمی چالان پیش کیا گیا اور نہ ہی کوئی پیشرفت ہے، 6 اکتوبر کا...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو 10 یوم میں حتمی چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمے میں نہ حتمی چالان پیش کیا گیا اور نہ ہی کوئی پراگریس ہے۔ 6 اکتوبر کا وقوعہ ہے، چھ ماہ سے زائد وقت گزر گیا لیکن چالان پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کا عبوری چالان تو پیش کردیا ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر کو...
نئی دہلی : بھارت نے ترکی کی کمپنی سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا (Celebi Airport Services India) کی سیکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی ہے۔ یہ اقدام قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں لوگ ترکی اور آذربائیجان کی سیر کا پروگرام منسوخ کر رہے ہیں، کیونکہ ان ممالک نے حالیہ پاک-بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔ سیلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ، جس کی ویب سائٹ کے مطابق وہ بھارت کے نو بڑے ہوائی اڈوں (جیسے دہلی، ممبئی اور بینگلورو) پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرتی ہے، نے اس فیصلے پر فوری کوئی تبصرہ نہیں...
پاکستان کی حمایت : بھارت نے ترکیہ کی ایئرپورٹ کمپنی پر پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی : بھارت نے ترکیہ کی کمپنی سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا (Celebi Airport Services India) کی سیکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی ہے۔ یہ اقدام قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں لوگ ترکیہ اور آذربائیجان کی سیر کا پروگرام منسوخ کر رہے ہیں، کیونکہ ان ممالک نے حالیہ پاک-بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔ سیلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ، جس کی ویب سائٹ کے مطابق وہ بھارت کے نو بڑے ہوائی اڈوں...
ملتان کے نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاؤ کی انکوائری کا فیصلہ آگیا، انکوائری کمیٹی نے وائس چانسلر اور ایم ایس کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں غفلت ثابت ہونے پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی کو عہدے سے ہٹانے جبکہ ایم ایس نشتر ہسپتال کا انکریمنٹ روکنے کی سفارش کر دی گئی۔ حکومت پنجاب کے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ ہیلتھ ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نشتر ہسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ سے مریضوں کے ایچ آئی وی وائرس کیس کے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ہسپتال...
عثمان خان:سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا دوسرا مرحلہ آج جدہ ایئرپورٹ سے باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد سے روٹ مکہ پروگرام کے تحت آنے والی اولین پرواز کا استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر حج آپریشن ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر مکہ عزیز اللہ خان، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے عازمین کو خوش آمدید کہا اور ان کے سفر کی سہولت کے لیے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 وزارت مذہبی امور کے مطابق...
جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان سے سرکاری عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہو گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے روٹ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے براہ راست جدہ آنے والی اولین پرواز کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر حج آپریشن ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر مکہ عزیز اللہ خان، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام و دیگر افسران نے عازمین حج کو جدہ ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔ یہ بھی پڑھیے: وزرات مذہبی امور نے عازمین حج کو کس بات سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا؟ واضح رہے کہ دوسرے مرحلے میں 31 مئی تک تقریباً 46 ہزار عازمین جدہ کے راستے مکہ...
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ کے علاقے میں گرنے والا ڈرون سرویلنس ڈرون ہے۔ڈرون گرنے سے کوئی دھماکہ نہیں ہوا اور نہ ہی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔سکیورٹی فورسز نے سرویلنس ڈرون کو قبضے میں لے کر اس کی نوعیت اور مقاصد کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بتدریج معمول پر آنے لگا ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق 11 سے 13 مئی تک 50 بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر 28 پروازیں منسوخ، 1 غیر آپریشنل قرار دی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال، 4 نجی طیاروں کی لینڈنگپاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ دبئی، ریاض، دوحہ، مدینہ اور استنبول سے پروازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔49 بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد سے روانہ ہوئیں، 18 منسوخ ہوئیں، 5 بین الاقوامی پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ یا ملتوی ہوئیں۔ملکی پروازوں میں بھی بہتری...
فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے لاہور ایئرپورٹ کے قریب پرواز کررہے ڈرون کو جام کرکے اتار لیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے قریبی علاقے سے اتارا گیا ڈرون سرویلنس پر تھا، جسے قبضے میں لے لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق سرویلنس ڈرون کو سیکیوڑی اداروں نے قبضے میں لے لیا ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک سرویلینس ڈرون گرنے کی اطلاع نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرون میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا اور اس کے گرنے سے کسی قسم کا دھماکہ یا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعہ نے حساس اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون جدید سرویلینس ٹیکنالوجی سے لیس تھا، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ اس سے قبل بھی جمعرات کی صبح پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسی علاقے میں ایک انڈین ڈرون مار گرایا تھا، جو مبینہ طور پر حساس تنصیبات کی نگرانی کر رہا...

سوشل اسٹریمنگ،آن لائن سروسز کی ویب سائٹس کیلئے کارپوریٹ ای میل کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے: کیسپرسکی
راولپنڈی(نیوزڈیسک) ماہرین نے بینکنگ سیکٹر کی 50 کمپنیوں پر تحقیق کے بعد نتائج مرتب کئے جس میں ڈارک ویب پر لیک ہونے والی ڈیٹا کی جانچ کی۔ 7 فیصد صارفین جن کے اکاؤنٹس ڈارک ویب پر لیک ہوئے تھے ان پلیٹ فارمز پر کارپوریٹ ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹر ہوئے تھے۔ تین مشہور تفریحی پلیٹ فارمز: روبلوکس، ڈسکارڈ اور نیٹ فلکس کے لیے 2019 اور 2024 کے درمیان ڈارک ویب پر ڈیٹا لیک ہوا کیسپرسکی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس کی ایک تحقیق کے مطابق، ملازمین آن لائن خریداری کی سائٹس اور سوشل میڈیا پر ذاتی اکاؤنٹس کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے کارپوریٹ ای میلز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ کی...
پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات جاری ہے جس کے دوران سیز فائر کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کی ملاقات ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار—فائل فوٹو وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شکارپور کے علاقے بچل بھیو سے مغویوں کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات سے آگاہی مانگ لی۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی شکارپور کو کہا ہے کہ مغویوں کی صحیح سلامت بازیابی کے لیے باصلاحیت پولیس ٹیم کو ٹاسک دیا جائے۔ وزیرِ داخلہ سندھ کا زیرِ حراست نوجوان کی موت کی تحقیقات کا حکمسندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کراچی پولیس کے تشدد سے زیرِ حراست شہری کی ہلاک کا سخت نوٹس لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر اغواء میں ملوث ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی...
پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ایئرپورٹ کے نزدیک فضائی حدود میں ایک مشکوک ڈرون کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرون کی پرواز کے دوران علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایئر ڈیفنس سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے اور فضائی نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ حساس ادارے مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے...
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ خیال رہے پاک بھارت کے سیز فائر کے بعد پی اے اے نے تمام ایئر پورٹس پر فلائٹس بحالی کی خوشخبری سنائی ہے۔ واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لئے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لئے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ مزید :
سٹی 42 : پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں ۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں ۔