لاہور میں پریس کانفرنس میں چیئرمین علما کونسل  کا کہنا تھا کہ ہم ایران پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اب ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس حملے کا بدلہ لے، پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ نے دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا، یہ منافقت ٹرمپ کو لے ڈوبے گی، ٹرمپ نے نہ صرف امریکی قانون کو پامال کیا ہے بلکہ عالمی قوانین بھی روند کر رکھ دیئے ہیں، اس حرکت کا اسے حساب دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جب اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی تو فیلڈ مارشل واحد دنیا کے چیف تھے، جنہوں نے فلسطین کے سفیر کو بلا کر ان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی تھی، جب پہلے اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی تو سعودیہ اور پاکستان واحد ملک ہیں، جنہوں نے اس کی مذمت کی۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس جنگ میں دو ہی فریق ہیں ایک مسلمان اور ایک نیتن یاہو، اس وقت بھی جو مسلمانوں کو تقسیم کرے گا اس سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہوگا، جو قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ان کو واضح کہتا ہوں کہ یہ مسلمان قوم تقسیم نہیں، یہ ایک قوم ہے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ جنگ کسی ملک کا مسلہ نہیں، یہ دنیا کے ممالک کا مسئلہ ہے، ایک ملک نے ہمارے کئی ہزاروں مسلمان بچوں بوڑھوں اور خواتین کا قتل عام کیا، انڈیا جب جارحیت کر رہا تھا تو ہماری قیادت بھی مسئلے پر بیٹھی تھی، جس میں آپ کا فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ، جوائنٹ چیف اور وزیراعظم شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا نے صرف امریکہ نہیں بلکہ کئی مسلمان ملکوں کے بھی پاوں پکڑ کر سیز فائر کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان ایک مضبوط ملک تھا، اس کی کرنسی ڈالر سے بھی مضبوط تھی، لیکن وہاں قوم اور فوج کو لڑوا کر لبنان کو کمزور کرکے اس کے ایٹمی پلانٹس برباد کئے گئے، جس طرح دشمن ایک ہو کر مسلمانوں پر حملہ آور ہے، ہمیں بھی ایک ہو کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے کوئی ایسی ویڈیو نا پھلائیں جس سے انتشار پھیلے، ہمیں ایسی انتشاری ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی بجائے متعلقہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بھیجنی چاہیے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ صحابہ کی توہین جائز نہیں، جو توہین کرتا ہے، وہ ہم میں سے نہیں، ہمارا کام لڑائی نہیں، جس دن ملی یکجہتی کونسل بنائی گئی اس دن 15 ہزار لاشیں شیہ سنی کی لڑائی میں گری تھی، آئے روز لاشوں کے گرنے کے بعد عمائدین نے  مل بیٹھنے کا فیصلہ کیا اور یوں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر تمام مکاتب فکر متحد ہوگئے۔ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں ہمیں صبر سے کام لینا ہے، ہمارے چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں، جن کو ہم نے مل کر حل کرنا ہے،دشمن ایسے مواقعوں سے فائدہ اٹھا کر امت میں انتشار پھیلاتا ہے، فساد ڈالتا ہے اور تباہی پھیلاتا ہے، اس لئے قوم متحد رہے اور انتشاریوں کا ناطقہ بند کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اب ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس حملے کا بدلہ لے، پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ نے دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا، یہ منافقت ٹرمپ کو لے ڈوبے گی، ٹرمپ نے نہ صرف امریکی قانون کو پامال کیا ہے بلکہ عالمی قوانین بھی روند کر رکھ دیئے ہیں، اس حرکت کا اسے حساب دینا ہوگا اور اس کیلئے یہ حساب بہت کڑا ہوگا۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پوری ملت اسلامیہ ایران کیساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طاہر اشرفی نے نے کہا کہ کو بھی

پڑھیں:

نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟

فرحت اشتیاق کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کی ریلیز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا تھا، جس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق اس پر مبنی نئی سیریز کو 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

اگرچہ اس سے قبل کئی کامیاب پاکستانی ڈرامے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد نیٹ فلکس پر دستیاب کیے جا چکے ہیں، تاہم ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ہو گی، جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔

یہ سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی، تاہم مقررہ وقت پر اس کی نمائش نہ ہو سکی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک نہ کاسٹ اور نہ ہی پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ سامنے آئی، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگیں کہ شاید منصوبہ ملتوی یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اب تازہ اطلاعات کے مطابق مومنہ درید اس وقت سیریز کی فائنل ایڈیٹنگ کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں کاسٹ اس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کرے گی۔

دوسری جانب، کئی سال کی تاخیر کے باعث پاکستانی ناظرین اب بھی ریلیز کی خبروں پر مکمل یقین کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا، ’’جب تک اقساط ریلیز نہیں ہوتیں، میں یقین نہیں کروں گا۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’مجھے اب بھی اس خبر پر اعتماد نہیں۔‘‘

متعلقہ مضامین

  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار