حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ پہلی حج پرواز سعودی عرب کے مقدس شہر جدہ سے پی آئی اے کی پرواز PK-732 کے ذریعے 340 عازمین حج کو لے کر صبح 3 بج کر 12 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی کے مطابق حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر حج سمیت ایئرپورٹ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی 2025 تک جاری رہے گا، جس کے دوران 30 ہزار سے زائد حجاج کو اسلام آباد واپس لایا جائے گا۔ آئندہ ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی واپسی کی پروازوں کا آغاز ہو گا۔
ایئرپورٹ منیجر کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پوسٹ حج آپریشن کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تاکہ عازمین حج کو وطن واپسی پر آرام دہ، باعزت اور مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’بہت ہوگیا، بس اب غزہ میں جنگ ختم کرو‘، ٹرمپ کی نیتن یاہو کو تنبیہہ ’بہت ہوگیا، بس اب غزہ میں جنگ ختم کرو‘، ٹرمپ کی نیتن یاہو کو تنبیہہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی سماعت آج نہیں ہوسکے گی،وجہ سامنے آگئی امپورٹڈ سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کتنے فیصد ہوا ؟ تفصیلات سب نیوز پر ڈیری مصنوعات کی مشینری، میڈیکل اور سرجیکل آلات بھی مہنگے پی ٹی آئی کے مرکزی اور پارلیمانی رہنما ئو ں نے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیا فنانس ایکٹ کے تحت ایف بی آر کے ا ختیارات میں مزیداضافہ تجویز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی زد پر آئیں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد وطن واپسی
پڑھیں:
دوران پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں بچے کی پیدائش
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)ایک بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھائی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔مسقط سے ممبئی آنے والی پرواز میں ایک جذباتی لمحہ پیش آیا جب دورانِ پرواز ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا، اس وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔ بھارتی ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ خاتون کو لیبر پین شروع ہونے پر فضائی عملے نے فوری طور پر صورتحال کا ادراک کیا اور دیگر مسافروں کو نشستیں خالی کرنے کی درخواست کی۔مسافروں سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ خاتون اور نومولود کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے موبائل فون بند رکھیں، عملے نے فوری عارضی حفاظتی انتظامات کیے، خوش قسمتی سے پرواز میں ایک نرس بھی موجود تھی، جنہوں نے عملے کی مدد سے بچے کی ولادت مکمل کروائی۔(جاری ہے)
رات 3 بج کر 15 منٹ پر بچے کی ولادت ہوئی اور صبح 4 بجے کے قریب جہاز ممبئی ایئرپورٹ پر اترا۔ پائلٹس نے پہلے ہی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے ترجیحی لینڈنگ کی اجازت حاصل کر لی تھی۔
ایئرپورٹ پر ایمبولینس اور طبی عملہ موجود تھا، جنہوں نے ماں اور بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر معمولی واقعہ تھا جس پر ہماری ٹیم نے جس مہارت، ہمدردی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔