Islam Times:
2025-09-26@12:44:39 GMT

موضوع: رہبر معظم کا 12 روزہ جنگ کے بعد اہم خطاب

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا
موضوع: رہبر معظم کا 12 روزہ جنگ کے بعد اہم خطاب
مہمان : حجہ الاسلام و المسلمین جناب جری حیدر
میزبان: محمد سبطین علوی
پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
موضوعات گفتگو:
یورینیم  افزودگی کا تاریخی کارنامہ! رہبر انقلاب کی امریکہ کے نام وارننگ اور 12 روزہ جنگ کا تجزیہ
12 روزہ جنگ اور دشمن کو اہداف میں ناکامی کیوں؟ رہبر معظم نے مذاکرات کے 'خطرناک دھوکے' سے قوم کو کیوں آگاہ کیا؟
دھمکیوں کے آگے جھکنا قومی غیرت کے خلاف
خلاصہ گفتگو:
رہبر معظم نے 12 روزہ جنگ کا تجزیہ و تحلیل کرتے ہوئے کہا۔ جنگ کے دوران قوم کی یکجہتی نے دشمن کے منصوبے ناکام کیے؛ اختلافات وقتی ہوسکتے ہیں مگر دشمن کے مقابلے میں ایرانی قوم ایک مضبوط، پُرعزم یکجائی رہتی ہے۔ یورینیم کی غنی‌سازی علمی و صنعتی ترقی کا ثبوت ہے؛ یہ زرعی، طبی اور توانائی کے میدانوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور قوم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ امریکہ کے ساتھ موجودہ مذاکرات سے کوئی حقیقی فائدہ متوقع نہیں؛ ماضی کے تجربات خبردار کرتے ہیں۔ حل مضبوطی اور خود اتکائی میں ہے — فوجی قوت، سائنسی ترقی اور ادارہ جاتی مضبوطی ضروری ہیں۔ آخر میں توکلِ الٰہی، ملی عزم اور محنت کے ذریعے ہی قوم ترقی کی راہیں کھول سکتی ہے۔!
 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی میں امریکی بحری جہاز کی آمد، دو روزہ دورے کا آغاز

ویب ڈیسک : امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگا پہنچ گیا، جس کا مقصد خطے میں دوطرفہ تعاون اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی ناظم الامور سمیت سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔

اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔

امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے مابین مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا، امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار  

متعلقہ مضامین

  • شہادت جہاد کا ثمر اور ملی ارتقا کا ذریعہ ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای
  • شہادت جہاد کا ثمر اور ملی ارتقا کا ذریعہ ہے، حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای
  • صمود فلوٹیلا سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
  • امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
  • کراچی میں امریکی بحری جہاز کی آمد، دو روزہ دورے کا آغاز
  • صیہونی رجیم کے حساس مراکز اور اداروں تک رسائی مقام شکر ہے، ایرانی انٹیلیجنس
  • نیویارک، جنرل اسمبلی سے ایرانی صدر کے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کے بیانیے کی گونج
  • ایلون مسک کے والد نے اپنے 5 بچوں کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا؛ نیویارک ٹائمز
  • ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ