data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250926-08-31

 

 

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)الائیڈ پینل کے سرپرست اعلیٰ اور آباد کے سابق چیئرمین محسن شیخانی نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے زیر اہتمام آباد ہاؤس میں 2 روزہ تعمیراتی میٹریل کی نمائش کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی،سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیز،چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی سمیت بلڈرز کی بڑی تعداد اور نمائش کنندگان بھی موجود تھے۔نمائش میں ملک بھر کی تعمیراتی صنعت سے وابستہ کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی۔ نمائش میں 22 اسٹال لگائے گئے ہیں جن میں ماربل، پائپس، الیکٹرک وائرز اور سینٹری کے سامان بنانے والی کمپنیوں کے اسٹالز شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ نمائش کے افتتاحی سیشن سے محسن شیخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آباد نے صنعتی شعبے سے وابستہ میٹریل کے لیے ایکسپو منعقد کرنے کی شاندار روایت قائم کی ہے، جو تعمیراتی صنعت اور اس سے جڑی کمپنیوں کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل معاشی دور سے گزر رہا ہے، تاہم ان حالات کے باوجود حکومت اور نجی شعبہ معیشت کو سہارا دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔محسن شیخانی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کم آمدنی والے افراد کے لیے ہاؤسنگ قرضوں کی اسکیم کو خوش آئند قرار دیا تاہم رقم کے حجم پر تحفظات کا اظہار کیا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک اسلامک بینکنگ کے ذریعے گھر کے لیے 35 لاکھ کے بجائے ایک کروڑ روپے کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد اسٹیٹ بینک کو خط لکھا جائے گا تاکہ اصل مقصد کے مطابق عام آدمی کو زیادہ سہولت دی جاسکے۔انھوں نے آباد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے آباد نے ہمیشہ جدو جہد کی ہے اور یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ آخر میں انھوں نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر آباد کو مبارکباد پیش کی۔تقریب سے چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں آباد نے ان ہاؤس ایکسپو کا انعقاد کیا تاکہ تعمیراتی صنعت کو سہارا دیا جا سکے۔ یہ نمائش 2 روز تک جاری رہے گی جبکہ مستقبل میں آباد کی جانب سے کمپنیوں کے انفرادی ایکسپو بھی منعقد کیے جائیں گے۔چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پوری دینا میں پاکستان کی پذیرائی ہوئی،پاک سعودیہ معاہدہ خوش آئند ہے ہم چاہتے ہیں کہ دیگر اسلامی ملکوں کے ساتھ بھی ایسے معاہدے ہونے چاہیے۔حسن بخشی نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے جیسے بیرون ملک معیشت کی بہتری کے لیے اقدام کیے ہماری ان سے اپیل ہے کہ ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے اندرونی معاشی مسائل  کے حل پر بھی توجہ دیں۔ حسن بخشی نے کہا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں جو ٹیکس دیتا ہے اسے ہی چور بنا دیا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس حوالے سے آرمی چیف سے بھی بات کی ہے کہ اگر پاکستان میں ٹیکس کی شرح ہمسایہ ممالک کے برابر نہ ہوئی تو سرمایہ کار یہاں کاروبار کرنے سے کترائیں گے۔انھوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک میں زیرو فیصد ٹیکس یا سرمایہ کار دوست پالیسیاں رائج ہیں جبکہ پاکستان میں بلند شرحِ ٹیکس معیشت کی بہتری میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ضروری ہے کہ خطے میں موجود دیگر ممالک کے برابر پالیسی وضع کی جائے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اور معرکہ حق کی کامیابی یقینی بنائی جا سکے۔اس موقع پر نمائش کے آرگنائزر عبدالکریم آڈھیا نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد تعمیراتی صنعت سے وابستہ کمپنیوں اور بلڈرز کو اید دوسرے کے قریب لانا ہے تاکہ وہ براہ راست ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرسکیں انھوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے نہ صرف تعمیراتی صنعت میں بہتری آئے گی بلکہ بلڈرز اور صنعتکار وں کے درمیان روابط بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

 

الائیڈ پینل کے سرپرست اعلیٰ اور آباد کے سابق چیئرمین محسن شیخانی آبادکے زیر اہتمام آباد ہاؤس میں 2 روزہ تعمیراتی میٹریل کی نمائش کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر گوہر ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انھوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کہ پاکستان نمائش کے کہا کہ ا کے لیے ا

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ