سعودیہ سے معاہدے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہوگا: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا، اس معاہد ے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہوگا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز ہے، یہ معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 75 سال میں ہم نے پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے لیکن مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے مدد نہیں کی۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا، دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں، جو ہمارے خیر خواہ نہیں وہ اس معاہدے سے ناخوش ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے مجھے یادکرایا تھا کہ سن 71 میں سعودیہ نے 2 گن بوٹس کراچی بھجوائی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مشرقِ وسطی میں دو ریاستی حل کیلئے 142 ممالک کی قرارداد سنگِ میل ہے، میکرون پاکستان اپنا سول جوہری پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھا رہا ہے: عالمی نگران ادارہ کی ستائش انڈیا سے میچ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خواجہ آصف کا کہنا کا کہنا تھا کہ معاہدے کے

پڑھیں:

پاکستان سعودیہ معاہدہ تاریخ ساز، دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے امکانات بھی روشن ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدہ نہ صرف تاریخی حیثیت رکھتا ہے بلکہ اس کے تحت سعودی سرزمین پر تعینات پاکستانی افواج کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا، جس کے معاشی فوائد پاکستان کو بھی حاصل ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ دراصل حالیہ معرکہ حق میں کامیابی کا نتیجہ ہے، اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 75 برسوں میں پاکستان نے کئی دفاعی معاہدے کیے، تاہم جب مشکل وقت آیا تو بعض معاہدہ کرنے والے ممالک مدد کے لیے آگے نہ بڑھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے معاہدے کے بعد نہ صرف سعودی عرب میں پاکستانی فوجی موجودگی میں اضافہ ہوگا بلکہ مستقبل میں دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی تعاون کے امکانات روشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر جو پاکستان کے خیرخواہ نہیں، وہ اس معاہدے پر ناراض نظر آتے ہیں۔

وزیر دفاع نے انکشاف کیاکہ سعودی ولی عہد نے ایک ملاقات میں انہیں یاد دلایا کہ 1971 میں سعودی عرب نے کراچی کے لیے دو گن بوٹس روانہ کی تھیں، جو اس وقت دوستی کی ایک بڑی علامت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ کی تفصیلات

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے مطابق ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان سعودی عرب معاہدہ خواجہ آصف دفاعی تعاون وزیر دفاع وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی معاہدے کے ثمرات سے معاشی استحکام آئے گا، دیگر ممالک سے بھی معاہدوں کا امکان ہے، وزیر دفاع
  • سعودیہ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے؛ رانا تنویر حسین
  • پاک سعودیہ معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے، خواجہ آصف
  • پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز  ہے؛ خواجہ  آصف
  • پاکستان سعودیہ معاہدہ تاریخ ساز، دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے امکانات بھی روشن ہیں، خواجہ آصف
  • پاک سعودیہ معاہدے سے بھارت کو ہونے والی پریشانی فطری ہے، خواجہ آصف
  • پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، خواجہ آصف
  • پاک سعودیہ معاہدے سے بھارت کو ہونے والی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟