پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد حوثیوں کی پاکستان کو دھمکی کا دعویٰ بھارتی پروپیگنڈا قرار
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد حوثیوں کی پاکستان کو دھمکی کا دعویٰ بھارتی پروپیگنڈا قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے ”سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے“ کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک حوثی اہلکار کی پرانی ویڈیو کلپ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف جھوٹی مہم چلانے کی کوشش کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک حوثی عہدیدار نے پاکستان کو مبینہ طور پر سعودی عرب کے لیے یمن کی سرحد پر فوجی بھیجنے پر دھمکی دے دی۔
BREAKING : Tensions escalate after Pakistan sends 25,000 troops to the Saudi–Yemen border under a new defence pact.
(جاری ہے)
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ویڈیو کو اے آئی ٹولز کے ذریعے ترجمہ کیا گیا اور اس میں بولنے والے نے پاکستان کا ذکر ہی نہیں کیا تھا، ویڈیو میں دراصل حوثی ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نظر آ رہے ہیں جنہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف بیان دیا تھا، یہ ویڈیو لبنانی نیوز چینل المیادین نے 14 مئی 2024 کو یوٹیوب چینل پر جاری ہوئی تھی اور ایرانی نیوز آؤٹ لیٹ پریس ٹی وی نے بھی اسے نشر کیا تھا۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کو نے پاکستان
پڑھیں:
شمالی کوریا جلد ایٹمی تجربہ کرسکتا ہے: دفاعی خبر ایجنسی کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی کوریا کی دفاعی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کم جونگ ان فیصلہ کرتے ہیں تو شمالی کوریا بہت جلد جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اگر فیصلہ کرتے ہیں تو شمالی کوریا کچھ ہی عرصے میں ملک کی Punggye-ri جوہری تجربہ گاہ میں جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شمالی کوریا روس کی تکنیکی مدد سے اضافی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تیاری بھی کرتا دکھائی دے رہا ہے تاکہ وہ ایسے سیٹلائٹ حاصل کر سکے جن کی صلاحیت موجودہ سیٹلائٹس سے بہتر ہو۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا اب تک 6 دفعہ جوہری تجربہ کرچکا ہے اور شمالی کوریا نے سب سے آخری جوہری تجربہ سال 2017 میں کیا تھا۔