Nawaiwaqt:
2026-07-24@05:02:42 GMT

’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ ماہرہ خان بھی ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ ماہرہ خان بھی ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں

کراچی سے تعلق رکھنے والی کانٹینٹ کریئٹر ثمرہ شہزادی اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، البتہ اب ان کی شہرت شوبز ستاروں تک بھی پہنچ چکی ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ان کے انداز میں ویڈیو بناکے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر پوسٹ کی اور ثمرہ کو ٹیگ بھی کیا ۔ویڈیو میں ماہرہ خان ثمرہ شہزادی کے انداز میں کہہ رہی ہیں ’سیم ٹو سیم ماہرہ خان ، اچھا جی ایسا ہے کیا ؟‘ اداکارہ کانٹینٹ کریئٹر کی طرح ویڈیو میں ہنستے ہوئے بھی نظر آئیں ۔اداکارہ نے ویڈیو اسٹوری میں ثمرہ کو ٹیگ کرکے کیپشن لکھا، میں آپ سے پیار کرتی ہوں، آپ ننھی اسٹار ہیں۔یہ ویڈیو ثمرہ شہزادی نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور جواب دیتے ہوئے حیرانگی ظاہر کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں بھی آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، جزاک اللہ'۔جس پر ماہرہ خان نے انہیں جواب دیا میری جان، جیتی رہو، خوش رہو، آمین۔واضح رہے کہ کانٹینٹ کریئٹر ثمرہ شہزادی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آنے والے کامنٹس کا مثبت انداز میں جواب دینے کی وجہ سے وائرل ہیں ۔انہوں نے ایک  انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنے والدین کو عمرہ کروانے کی خواہش مند ہیں اور ایک گارمنٹس کمپنی میں باحیثیت مشین آپریٹر نوکری کرتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ماہرہ خان

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم