Daily Mumtaz:
2025-08-02@01:52:07 GMT

مسافر طیارے میں بم کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

مسافر طیارے میں بم کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ

مسقط سے دہلی جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کو بم کی دھمکی موصول ہونے کے بعد بھارتی شہر ناگپور میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد اتار لیا گیا۔
یہ پرواز بھارت کے شہر کوچی سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھی، جہاں اس کا مختصر قیام تھا۔ پرواز بھارتی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 31 منٹ پر روانہ ہوئی، جس میں 157 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔ کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (CIAL) کے مطابق بم کی دھمکی ایئرپورٹ کے آفیشل ای میل پر موصول ہوئی، اسکے بعد بم تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی (BTAC) کا اجلاس بلایا گیا، جس نے اس خطرے کو مخصوص قرار دیا۔
ایک ایسا ہی واقعہ پیر کے روز بھی پیش آیا تھا جب جرمن ایئر لائن لفتھانزا کی پرواز فرینکفرٹ سے بھارت کے شہر حیدرآباد جا رہی تھی۔ طیارے کو بم کی ای میل دھمکی موصول ہونے کے بعد واپس جرمنی لوٹنا پڑا۔ یہ ای میل حیدرآباد ایئرپورٹ کو بھارتی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 1 امنٹ پر موصول ہوئی۔ اس خطرے کی جانچ پڑتال کے لیے بھی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے تحت کمیٹی تشکیل دی گئی۔
واضح رہے کہ یہ واقعات 12 جون کو احمد آباد میں پیش آنے والے ایک بڑے حادثے کے بعد ہوئے، جب ایئر انڈیا کی پرواز ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 271 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

آسٹریلیا کا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد پھٹ گیا

آسٹریلیا میں بنایا گیا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔

ایرِس نامی راکٹ بدھ کے روز گِلمور اسپیس ٹیکنالوجیز نے لانچ کیا تھا جس کو بنانے کا مقصد مدار میں چھوٹے سیٹلائٹس کو پہنچانا تھا۔

راکٹ کو آزمائش کے لیے شمالی کوئنزلینڈ کے ایک قصبے باون کے قریب قائم اسپیس پورٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔

جاری کی گئی فوٹیج میں راکٹ کو کریش ہونے سے قبل لانچ ٹاور گزرتے اور ہوا میں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا کا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد پھٹ گیا
  • خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد پھٹ گیا
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے آلہ موسیقی میں چھپائی گئی 490 گرام افیون برآمد
  • ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ
  • تیل کے معاہدوں پر پارلیمنٹ، صوبوں اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے، فضل الرحمان
  • ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ پر غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر آف لوڈ
  • ایف آئی اے کی کارروائی، کرچی ایئرپورٹ پر غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر آف لوڈ
  • پاک بھارت کشیدگی اور ایئر انڈیا حادثے کے بعد سفری طلب متاثر، بھارتی فضائی کمپنی کو مشکلات کا سامنا
  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کن بھارتی اور انگلش کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی؟
  • روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی لہریں، امریکا سمیت بحرالکاہل کے ساحلی ممالک میں ہنگامی الرٹس