ایک ساتھ پرواز کرنیوالے امریکی فضائیہ کے 30 طیاروں کی یورپ کی مختلف ائیر بیسز پر لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلائٹ ریڈار نے امریکی فضائیہ کے تقریباً 30 طیاروں کے ایک غول کی تصویر جاری کی ہے جو مختلف یورپی ایئر بیسز پر پہنچے ہیں۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق، یہ طیارے، جن میں زیادہ تر KC-46A Pegasus اور KC-135 Stratotankers شامل تھے، رات گئے امریکا سے روانہ ہوئے اور یورپ پہنچنے کے بعد مختلف مقامات پر الگ الگ ہو گئے۔
اگرچہ ان طیاروں کی آخری منزل ابھی تک واضح نہیں تھی، فلائٹ ریڈار کی ٹریکنگ کے مطابق 2 طیارے شمالی اٹلی میں ایویانو ایئر فورس کے اڈے پر لینڈ کرتے ہوئے دیکھے گئے، جبکہ 2 طیارے اسپین کے قصبے ڈی لا فرونٹیرا کے مورون ایئر بیس پر اُترے۔
مزید برآں، طیاروں کے ایک جوڑے نے جرمنی کے قصبے کیزر سلاٹرن کی سمت اختیار کی، ایک طیارہ یونان کے چینہ ایئر بیس پر اُترنے میں کامیاب ہوا، جبکہ ایک نے جرمنی کے رامسٹین ایئر بیس پر لینڈنگ کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانیہ کے ٹائیفون جنگی طیارے ناٹو کی سرحدی دفاعی کارروائی میں شامل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ رائل ائر فورس کے یوروفائٹر ٹائیفون جنگی طیارے ناٹو کی مشرقی سرحد پر دفاع اور نگرانی بڑھانے کے لیے جاری آپریشن میں شامل ہوں گے۔ یہ طیارے لنکن شائر کے آر اے ایف کوننگزبی بیس سے آپریشن کریں گے اور آئندہ چند روز میں پولینڈ کی فضاؤں میں پروازیں شروع کر دیں گے۔ واضح رہے کہ کارروائی میں ڈنمارک، فرانس، اور جرمنی کے جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔