’’لیزر ایئر ڈیفنس سسٹم ‘‘ ڈرون تباہ کرنے کا مؤثر اور سستا ذریعہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
حالیہ پاک بھارت لڑائی میں بھارتی فوج نے کثیر تعداد میں ڈرون بھیج کر دفاع پاکستان متاثر کرنے کی کوشش کی۔ایران و اسرائیل کی جاری لڑائی میں بھی یہ استعمال ہوئے، جدید دور میں ’’لیزر ائیر ڈیفنس سسٹم ‘‘ڈرون تباہ کرنے کا موثر اور سستا ذریعہ بن چکا ہے۔
چینی ماہرین ایسے سسٹم بنا رہے اور پاکستان بھی ان کے تعاون سے یہ جدید ہتھیار بنا سکتا ہے۔ یہ سسٹم ’’کلوواٹ بجلی‘‘ پر مبنی ہے۔ ان ہتھیاروں میں بذریعہ بجلی روشنی کی رفتار رکھتی لیزر شعاع سے دشمن کے فضائی و زمینی ہتھیار تباہ کرنے کی صلاحیت ہے۔
سسٹم جتنی زیادہ کلوواٹ بجلی استعمال کرے، لیزر بھی اتنی ہی طاقتور ہوتی ہے اور دور تک جاتی ہے۔ چین 50 کلوواٹ کے سسٹم ایجاد کر چکا ہے جو 5 کلومیٹر دور اڑتے ڈرون باآسانی تباہ کر سکتاہے۔
بھارت کا سرکاری سائنسی ادارہ، DRDO’’سوریہ ‘‘نامی ایسا سسٹم بنا رہا ہے جو 300 کلوواٹ کی لیزر 20کلومیٹر دور تک پھینک سکے گا، عسکری سائنس و ٹیکنالوجی کے پاکستانی اداروں کو بھی لیزر ایئر ڈیفنس سسٹم بنانا چاہیے۔
اس کی بہت بڑی خوبی یہ ہے کہ ایک لیزر چھوڑنے پر صرف 300 روپے کا خرچہ آتا ہے جو آناًفاناً لاکھوں روپے سے بنا ڈرون تباہ کر سکتا ہے، فی الوقت اسرائیل کا ’’آئرن ڈوم ‘‘نامی سسٹم سب سے طاقتور ہے جو 100 کلوواٹ لیزر چھوڑ کر 20 کلومیٹر دور اڑتا ڈرون تباہ کر سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈرون تباہ کر
پڑھیں:
وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں جعلی دواؤں کا خاتمہ یقینی بنانےکے لیے وفاقی کابینہ نے دواؤں کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس حوالے سے کہا کہ ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، اس نظام کے تحت جعلی، غیرمعیاری اور نقلی دواؤں کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ممکن ہوگا، نظام کے نفاذ سے عام صارف بآسانی دوا کی میعاد اور قیمت کی مستند معلومات لے سکےگا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی، نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں، یہ اہم فیصلہ دواوں کی سپلائی چین کو محفوظ اور معیاری بنانے کیلئے کیا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پاکستان میں دواؤں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی دواؤں کے خلاف مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی، پاکستان خطے میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے والا نمایاں ملک بن کر سامنے آئے گا، اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گا۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
مزید :