data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا، وہی ایران میں بھی کیا جائے گا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق  اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مستقبل میں ممکنہ اہداف کے بارے میں بتانے سے انکار کرتے ہوئے  کہا کہ اسرائیلی دفاعی حکمتِ عملی ابھی منظر عام پر نہیں لائی جا سکتی۔

فوجی ترجمان کے مطابق ایران پر کیے گئے تازہ فضائی حملوں میں 50 سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 120 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں کا ہدف خاص طور پر ایرانی فضائیہ کی قیادت اور عسکری تنصیبات تھیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران کے ایک تہائی میزائل لانچرز تباہ کیے جا چکے ہیں، یہ حملے ایک منظم آپریشن کا حصہ ہیں جو ایران کے خلاف تمام سطحوں پر جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہم نے لبنان میں جو کیا، غزہ میں جو کیا، اور مغربی کنارے میں جو کارروائیاں کیں، وہی ماڈل اب ایران کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، ہم ایران کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیل اپنی سلامتی کے دفاع میں کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران کے

پڑھیں:

ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 سے 3 اگست کو وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ایرانی صدرکے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرکے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

کراچی ؛سی ویو کے قریب دو بچوں سمیت 3افراد کے ڈوبنے کے واقعہ کی ابتدائی معلومات سامنے آ گئیں

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیاں کا بطور ایرانی صدر یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان پر اسرائیلی توجہ پر توجہ کی ضرورت
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
  • اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے پر بھی قبضے کی تیاری  
  • اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوشش، امریکی ایلچی کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات
  • ایران کیخلاف امریکی و اسرائیلی اقدامات کی روس کیجانب سے شدید مذمت
  • ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
  • غزہ: امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ، مزید 35 فلسطینی شہید
  • غزہ کو اسرائیل میں ضم کرنیکی صیہونی دھمکی
  • لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی حوصلہ افزائی کے دوران امریکہ کا حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے پر زور
  • برطانیہ نے فلسطینی ریاست کے حق میں اعلان پر اسرائیلی تنقید مسترد کر دی