یورپ سے اصولوں پر مبنی عالمی سیاست کی توقع ہے، سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا سفارتی وفد فرانس کے شہر اسٹراسبورگ پہنچ گیا ہے، جہاں وفد میں شامل سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر خان کے مطابق وفد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کی غرض سے مختلف رہنماؤں سے مثبت ملاقاتیں کی ہیں۔
اسٹراسبورگ سے اپنے ایک ویڈیو بیان میں انجینیئر خرم دستگیر خان نے بتایا کہ پاکستانی سفارتی وفد کی یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سمیت مختلف رہنماؤں سے’اصولوں پر مبنی عالمی نظام‘ کے قیام کے حوالے سے مثبت ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
خرم دستگیر کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے مختلف رہنماؤں سے اصولوں پر مبنی عالمی نظام قائم کرنے کے حوالے سے، تاریخ سے سبق سیکھنے کے حوالے سے، خطے میں جنگ روکنے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اس کے بعد گروپ آف دی یورپین پیپلز پارٹی کے خارجہ امور کے ایڈوائزر مائیکل گیلر سے بھی ایک طویل اور تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اپنے ویڈیو بیان میں خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان اور بھارت کے مابین تنازع نے سر اٹھایا اور حال ہی میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جان لیوا کشیدگی کے تناظر میں یورپ سے ہماری توقع ہے کہ وہ دنیا میں کچھ قوانین اور اصولوں کی بنیاد پر بین الاقوامی سیاست کی بنیاد کو مضبوط کریں گے۔
مزید پڑھیں:
’۔۔اور یہ روکیں گے کہ ہر ملک اپنی مرضی کے مطابق اپنے دشمن پر بغیر کسی وجہ اور ثبوت کے چڑھ دوڑے، اس پر بڑی گفتگو ہوئی اور ہم نے اس ضمن میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے پر بھی اپنا مؤقف پیش کیا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹراسبورگ انجینیئر خرم دستگیر خان پاکستان فرانس یورپی پارلیمنٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انجینیئر خرم دستگیر خان پاکستان یورپی پارلیمنٹ خرم دستگیر خان کے حوالے سے
پڑھیں:
وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں کردی گئیں جب کہ عرب امارات کے لیے پاکستانی سفیر شفقت علی خان ابو ظہبی پہنچ گئے-
ذرائع نے کہا کہ روس کے لیے نئے سفیر فیصل ترمزی نے ماسکو میں چارج سمبھال لیا، روس میں سابق سفیر خالد خاں جمالی ایڈیشنل فارن سیکریٹری ایؓدمن، زاہد حسین کو ڈایریکٹر جنرل مڈل ایسٹ تعینات کردیا گیا-
ذرائع کے مطابق وہ کرغزستان کے لیے سفیر التمش وزیرخان کی جگہ تعینات ہوئے، کرغستان میں سابق سفیر حسن زیغم کو ڈائکٹر جنرل سنٹرل ایشیا تعنات کیا گیا ہے۔
بلال چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا تعینات کردیا گیا، وہ رومانیہ کے لیے نامزد سفیر الیاس نظامی کی جگہ تعینات ہوئے ہیں۔