نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں 2500 سے زائد کمپنیوں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
بیجنگ:نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں شروع ہوئی۔ رواں سال کی اس چھ روزہ جنوبی ایشیا ایکسپو میں 73 ممالک، خطے اور بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہیں اور 2500 سے زائد کمپنیاں نمائش میں حصہ لے رہی ہیں، جس میں جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے تمام ممالک شامل ہیں۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رواں سال بھی جنوبی ایشیا ایکسپو “مشترکہ ترقی کے لیے اتحاد اور تعاون” کی تھیم اپنائے ہوئے ہے ، جس میں سری لنکا تھیم ملک اور تھائی لینڈ خصوصی پارٹنر ملک کے طور پر شامل ہیں۔ 16 پویلینز میں سے پیشہ ورانہ پویلینز کا تناسب تقریباً 70 فیصد ہے، جن میں مینوفیکچرنگ پویلین، سبز توانائی پویلین، کافی انڈسٹری پویلین، اور چینی جڑی بوٹیوں کا صنعتی پویلین شامل ہیں۔ یہ پویلینز چین اور جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کی صلاحیت رکھنے والی جدید مینوفیکچرنگ، صاف توانائی، اور جدید زراعت سمیت شعبوں کو مرکزی طور پر پیش کرتے ہیں۔موجودہ جنوبی ایشیا ایکسپو نے جنوبی ایشیائی ممالک کی مصنوعات کے لیے ایک وسیع تر نمائشی پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، جس میں 2 جنوبی ایشیا پویلینز اور تقریباً 800 اسٹالز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے پاکستان اور بھارت کے اسٹالز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، ہر ایک کے 140 اسٹالز ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی ایشیا ایکسپو
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دوحہ روانہ
وزیراعظم شہباز شریف عرب-اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج 15 ستمبر 2025 کو دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کے وفد میں شامل ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ قطر
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف 15 ستمبر 2025 کو دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے
یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی… pic.twitter.com/Fbl1Nncjnd
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 15, 2025
سربراہی اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔
پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر اور دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 11 ستمبر 2025 کو دوحہ کا دورہ کیا تھا، اور قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اس کے عزم کا اظہار کرنے کے لیے قطری قیادت سے ملاقات کی تھی۔
15 ستمبر کو دوحہ میں منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان اور دیگر مسلمان ممالک کے سربراہان کی شرکت امت مسلمہ میں مضبوط اتحاد اور علاقائی امن قائم کرنے کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔
Post Views: 6