نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں 2500 سے زائد کمپنیوں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں 2500 سے زائد کمپنیوں کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ:نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں شروع ہوئی۔ رواں سال کی اس چھ روزہ جنوبی ایشیا ایکسپو میں 73 ممالک، خطے اور بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہیں اور 2500 سے زائد کمپنیاں نمائش میں حصہ لے رہی ہیں، جس میں جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے تمام ممالک شامل ہیں۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رواں سال بھی جنوبی ایشیا ایکسپو “مشترکہ ترقی کے لیے اتحاد اور تعاون” کی تھیم اپنائے ہوئے ہے ،
جس میں سری لنکا تھیم ملک اور تھائی لینڈ خصوصی پارٹنر ملک کے طور پر شامل ہیں۔ 16 پویلینز میں سے پیشہ ورانہ پویلینز کا تناسب تقریباً 70 فیصد ہے، جن میں مینوفیکچرنگ پویلین، سبز توانائی پویلین، کافی انڈسٹری پویلین، اور چینی جڑی بوٹیوں کا صنعتی پویلین شامل ہیں۔
یہ پویلینز چین اور جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کی صلاحیت رکھنے والی جدید مینوفیکچرنگ، صاف توانائی، اور جدید زراعت سمیت شعبوں کو مرکزی طور پر پیش کرتے ہیں۔موجودہ جنوبی ایشیا ایکسپو نے جنوبی ایشیائی ممالک کی مصنوعات کے لیے ایک وسیع تر نمائشی پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، جس میں 2 جنوبی ایشیا پویلینز اور تقریباً 800 اسٹالز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے پاکستان اور بھارت کے اسٹالز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، ہر ایک کے 140 اسٹالز ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کا حملہ انتہائی خطرناک ہے، روسی صدر چین اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تبادلے کی سرگرمیاں کا انعقاد ہانگ کانگ ایس اے آر کی معاشی کامیابیاں ایک ملک، دو نظام کے فروغ کی تصدیق ہے ، چین چینی صدر کا دورہ وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیتا ہے، چینی وزیر خا رجہ امریکہ پر عوامی اعتماد کی کمی یکطرفہ بالا دستی کے غروب ہوتے سورج کی نشاندہی ہے، عالمی میڈیا آئندہ بجٹ میں نان فائلروں پر جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر پابندیاں لگانے کی تجویز کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنوبی ایشیا ایکسپو
پڑھیں:
جنوبی خیبرپختونخوا کے پولیو کا ایک کیس رپورٹ
ضلع ٹانک، جنوبی خیبرپختونخوا سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
قومی ادارہ صحت کی پولیو لیبارٹری کے مطابق یہ کیس 10 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ ویکسین سے محروم ہر بچہ پولیو وائرس کے نشانے پر ہے۔ پولیو سے بچاؤ کا واحد مؤثر حل بار بار پولیو ویکسین دینا ہے۔
علاوہ ازیں ادارے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔
نیشنل ای او سی نے مزید بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے لیے نیا ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔
مزید برآں رسائی کے مسائل کے حل اور مہمات کی بہتری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔