2025-05-12@22:04:39 GMT
تلاش کی گنتی: 8846

«نیازی کو»:

    ریڈ کراس کا عملہ امریکی نژاد ایڈن الیگزینڈر کو اسرائیلی فوج کے سپرد کرے گا جو اسے امریکا سے آئے ہوئے ان کے والدین سے ملائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بعد حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی قیدی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے معاہدے کے تحت 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔ ریڈ کراس کا عملہ امریکی نژاد ایڈن الیگزینڈر کو اسرائیلی فوج کے سپرد کرے گا جو اسے امریکا سے آئے ہوئے ان کے والدین سے ملائیں گے۔ حماس نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی نژاد اسرائیلی کی رہائی سے جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں سیز فائر مذاکرات کی...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوی ساون نے پاک بھارت کشیدگی پر تجزیہ دیتے ہوئے پاکستان کی صلاحیت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور، انفارمیشن وار فیئر ، جو جنگ کا اہم حصہ ہے، یہ جنگ مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کو چالاقی سے انفارمیشن کے ساتھ ملا کر لڑی جاتی ہے جو پاکستان نے بہترین  انداز میں کیا۔ پاکستان پاک فضائیہ کے تیسرے نمبر پر موجود افسر ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو سامنے لائے جس نے انٹر نیشنل میڈیا کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے بہت آرام سے میڈ یا کو وہ نقشہ واضح کیا جس کے مطابق انہوں نے تمام بھارتی جہازوں کو مار گرانے کے الیکٹرانک پرنٹنگ...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2025ء) علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے، ہمارے پائلٹس ہمارے جہاز سے بڑے ہیرو ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے پاکستانی پائلٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اسکوارڈن لیڈر شہید ہوا، ہمارا ائیر مین شہید ہوا، ہمارے پائلٹس ہمارے جہاز سے بڑے ہیرو ہیں، ہمیں انہیں زیادہ سے زیادہ خراج تحسین پیش کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ پیر کے روز پشاور ضمانت کیلئے پہنچی تو مجھے پتہ چلا کہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  بھارت کے کتنے جہاز مار گرائے گئے اور  کتنےاہداف کو انگیج کیا گیا۔۔۔؟ ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے انکشاف کیا کہ بھارت کے 7 جہاز مار گرائے گئے اور 25 اہداف کو انگیج کیا گیا۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ  بھارت کی بہت ساری ویب سائٹس اور گرڈ اسٹیشنز بلاک کردیئے، بھارت کے جہازوں کو مکمل جام کر دیا جس کی وجہ سے وہ لاوارث اُڑ رہے تھے۔ بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری  پروگرام میں  وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری ...
    دفاع پاکستان سیمینار میں علماء، مذہبی سیاسی و اقلیتی رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کے غیور نوجوانوں اسلام کے شیروں ایٹمی قوت و عوام کے محافظین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ملکی دفاع کیلئے پوری قوم بلاامتیاز رنگ و مسلک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور ہر وقت ہر قسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی زیر صدارت نیو سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں یکجہتی فلسطین و دفاع پاکستان سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء، اقلیتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) اسرائیلی فوج نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ 19 ماہ سے حماس کی قید میں رہنے والے اسرائیلی امریکی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا گیا ہے۔ تاہم غزہ میں جنگ بندی یا مزید یرغمالیوں کی رہائی کا کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کی مدد سے 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کو محفوظ طریقے سے اسرائیلی حکام کے حوالے کیا گیا۔ الیگزینڈر حماس کی قید میں موجود آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی تھے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ایڈن کی رہائی کے بعد بھی 58 یرغمالی حماس کی قید میں ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اس یرغمالی کی...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیزفائر کے لیے امریکا سے رابطہ کیا، سیزفائر ہونا پاکستان کی فتح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے تو ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی ہے، بھارت کو دوبارہ منہ کی کھانا پڑی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو رافیل طیاروں پر بڑا غرور تھا، رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیزفائر کے لیے امریکا سے رابطہ کیا، سیزفائر ہونا پاکستان کی فتح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان...
    کراچی میں پانی کے بدترین بحران پر بلآخر واٹر کارپوریشن نے ایکشن لیتے ہوئے چیف انجینئر بلک کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پانی کے بدترین بحران پر کراچی واٹرکارپوریشن نے ایکشن لیا اور چیف انجینئر بلک ظفر پیلیچو کو عہدے سے فارغ کردیا۔ ظفیر پیلیچو کی جگہ سید محمد اعجاز کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ انچارچ ہائیڈرنٹ سیل سید سردار شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 13 روز سے بدترین پانی کا بحران جاری ہے اور اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے 9 مئی کو نوٹس لیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود شہر میں پانی کی فراہمی بہتر نا ہوسکی تو واٹر بورڈ نے...
    وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل وزیر اعظم شہباز شریف نے شہداء پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی حملے میں متاثر گھروں اور مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ شہداء کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ معرکہ حق کے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔ دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا۔ دفاع پاکستان میں کسی بھی محاذ پر خدمات سر انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا گیا...
    دوا ساز کمپنیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یورپ پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ فرانسیسی اخبار لی مونڈے کی رپورٹ  کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے صحت کی دیکھ بھال کی دوائیوں پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور دوا ساز کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کی وکالت کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دوا ساز کمپنیاں کہتی ہیں کہ یورپی براعظم میں علاج کا مناسب معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ تو کیا یورپ کو اپنی دوائیوں کے لیے زیادہ ادائیگی کرنی چاہیے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکا میں درآمد کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال...
    اسلام آباد میں سکھ وفد سے ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو بظاہر اس میں مضائقہ نہیں مگر حکمران کسی دھوکے کا شکار ہوئے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے اقدام کے لیے بات چیت کریں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ قوم کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں...
    امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بعد حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے معاہدے کے تحت 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔ ریڈ کراس امریکی نژاد ایڈن الیگزینڈر کو اسرائیلی فوج کے سپرد کرے گا جو اسے امریکا سے آئے ہوئے ان کے والدین سے ملائیں گے۔ حماس امید ظاہر کی ہے کہ امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی سے جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں سیز فائر مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ ایڈن الگزینڈر کو حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے وقت جھڑپ کے بعد یرغمال بنایا تھا اور دیگر 250 یرغمالیوں کے ہمراہ غزہ لے آئے تھے۔ امریکی نژد...
    ملتان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دیں اور ملکی سلامتی کے لیے 80 ہزار سے زائد شہید ہوئے، بھارتی حکومت نے جھوٹا بیانیہ بنا کر وطن عزیز پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی لیکن بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل کے سربراہ قائد اہل سنت مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ بھارت نے ملکی سلامتی کے خلاف ذرہ برابر بھی مذموم حرکت کی تو سنی علما کونسل پاک فوج کے شانہ بشانہ اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی، اور 1965 کی جنگ سے زیادہ سخت...
    تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ یہ چھوٹی سی کاوش دراصل بارش کا ایک قطرہ ہے، ”پڑھو پڑھاؤ“ کے عنوان سے لوگوں کو مفت کتابیں دی جارہی ہیں، جو لوگ اس تحریک میں ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں، ہمیں اپنے دین پر فخر کرنا، اساتذہ کا حترام اور اپنے وطن سے محبت کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ معیاری اور مفت تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سندھ حکومت کا 454 ارب روپے کا تعلیمی بجٹ ہونے کے باوجود عوام کو سرکاری سطح پر معیاری تعلیم میسر نہیں اور لوگ بھاری فیسیں دے کر نجی تعلیمی اداروں میں اپنے...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہماری پارٹی فوج کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، جب بھی بحران آیا کانگریس نے سیاست کی بجائے ملک کے مفاد کو آگے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر کو لے کر ملک میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ مودی حکومت کے اس فیصلے کو لے کر اپوزیشن جماعتیں تمام طرح کے سوالات کر رہے ہیں۔ اب کانگریس لیڈر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلٰی بھوپیش بگھیل نے پوچھا ہے کہ کیا امریکہ کے دباؤ میں حکومت نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کی۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ کانگریس فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، جب بھی بحران آیا کانگریس نے سیاست کی بجائے ملک...
    فائل فوٹو۔ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم ’معرکۂ حق‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم معرکۂ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے، معرکہ حق کے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا، دفاع پاکستان...
    آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر سال 10مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی حکومت اس جمعہ کو یوم تشکر بھی منائے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا، ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔وزیرِ اعظم نے 16 مئی 2025 جمعہ کے روز پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کردیا۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا جو کامیاب ہوا اور دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کیا۔وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ وزیرِ اعظم  نے 16 مئی کو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور...
    وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی جبکہ ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی، اس دوران شہباز شریف نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں ترکی کے کردار کو سراہتے ہیں، ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے جنید اکبر علی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انہیں عمران خان کے حکم پر ہٹایا گیا ہے، انہیں ہٹائے جانے سے قبل علیمہ خان نے پارٹی قیادت کو عمران خان کا یہ پیغام پہنچایا جس پر پارٹی قیادت کے حکم پر جنید اکبر علی نے عہدہ چھوڑ دیا۔ جنید اکبر علی نے عہد چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو عہدوں کی وجہ سے ذمہ داریوں پر فوکس نہیں کرسکتا، مجھے کہا گیا ہے کہ پارٹی پر یعنی کے پی کی صدارت پر زیادہ فوکس کروں۔ اس حوالے سے علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمر ایوب کو...
    سات مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی، امریکی جریدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ممتاز امریکی دفاعی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 7مئی کو پاک بھارت افواج کی فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی ہے۔دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیشتر دفاعی ماہرین کا گمان تھا کہ عددی طاقت اور وسائل کی وجہ سے بھارت کا پلڑا بھاری رہے گا، مگر 7مئی کی فضائی جھڑپ میں پاکستان کی بالادستی سب کو نظر آئی ہے۔جریدے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فضائی جھڑپ کے بعد پاکستان کی جانب سے بڑی کامیابیوں کے اعلانات کیے...
    ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکریٹری جنرل تحرک انصاف کو پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ممتاز امریکی دفاعی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 7 مئی کو پاک بھارت افواج کی فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی ہے۔ دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیشتر دفاعی ماہرین کا گمان تھا کہ عددی طاقت اور وسائل کی وجہ سے بھارت کا پلڑا بھاری رہے گا، مگر 7 مئی کی فضائی جھڑپ میں پاکستان کی بالادستی سب کو نظر آئی ہے۔ جریدے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فضائی جھڑپ کے بعد پاکستان کی جانب سے بڑی کامیابیوں کے اعلانات کیے گئے، جس کی بھارتی افواج کی جانب سے کوئی تردید نہیں کی گئی اور تردید نہ کرنے کی وجہ سے بھارت کی...
    اسلام آباد: بھارت کے رافیل جیسے جدید طیاروں کو مار گرانے والا پاکستان کا جے 10 سی ڈریگن چین کا تیار کردہ جدید لڑاکا طیارہ ہے جسے پاکستان نے 2022 میں باضابطہ طور پر فضائی بیڑے میں شامل کیا۔ اس طیارے کو "وگرس ڈریگن" یعنی "پُرجوش اژدھا" بھی کہا جاتا ہے جو جدید ٹیکنالوجی، برق رفتار کارکردگی اور مہلک ہتھیاروں سے لیس ایک کثیرالمقاصد جنگی طیارہ ہے۔ جے-10 سی چین کے چنگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ طیارہ ہے، جسے پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل اور سوخوئی-30 ایم کے آئی جیسے طیاروں کا توڑ قرار دیا ہے۔ اس طیارے کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں: 1۔ انجن: جدید WS-10B یا AL-31FN انجن، جو سپرسونک رفتار فراہم کرتا ہے۔...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی،تجارتی تعلقات کی بحالی کیلئے بھی مدد کو تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباو ڈالا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوا۔امریکی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اجلاس کے آغاز میں شرکا کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی یکجہتی کے جذبہ کی نئی روح پھونک دی۔ محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ دنیا میں پاکستان کی عزت واحترام بڑھا۔وزیراعلی مریم نواز نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں پنجاب بھر میں مریضوں کیلئے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کے لئے پلان طلب کر لیا۔وزیراعلی مریم نواز نے ہرڈویژن میں تھیلی سیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی۔21...
    اسلام آباد: بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار جنگی کامیابی پر قومی اسمبلی نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد نذیر تارڑ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے جدید تکنیکی مہارت سے بھارت کو جارحیت سے باز رکھتے ہوئے اس کے پانچ طیارے مار گرائے جس پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قرارداد میں مادرِ وطن کے دفاع پر قوم اور افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی ردعمل کو سراہا گیا، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ ردعمل کی تعریف کی گئی۔ قرارداد میں شہداء...
    پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کو خراجِ تحسین،5کروڑ روپے انعام کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے بھارت کے خلاف پاکستان کے کامیاب فضائی دفاع اور جوابی کارروائی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پاکستانی پائلٹس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان یومِ تشکر کے موقع پر سامنے آیا اور اسے قومی یکجہتی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی پائلٹس کی غیرمتزلزل ہمت، لگن اور قربانی ہمارا قومی فخر ہے۔ آج ہم صرف زبانی تعریفی کلمات پر اکتفا نہیں کرتے...
    راولپنڈی میں11 سالہ طالب علم سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں  2 مجرمان کو 14 ،14 سال قید اور 2، 2  لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نا کرنے پر مزید 6، 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، مجرمان فیضان اور سلطان کو سزا ہوتے ہی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ تھانہ کوٹلی ستیاں نے 17 اپریل 2024 کو مقدمہ درج کیا تھا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں کو بتا دیا تھا کہ اگر جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرےگا۔ اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا اور نے سیز فائر میں پاکستان اور بھارت کی مدد کی، دونوں ملکوں کے رہنما غیرمتزلزل ہیں۔ امریکی صدر نے کہاکہ امریکا نے مداخلت کرکے جوہری جنگ رکوا دی، اب پاکسان کے ساتھ جلد مذاکرات ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس پر پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 جہاز گرا دیے تھے۔ بھارت نے اس کے بعد پھر اشتعال انگیزی جاری رکھی، جس کے...
    ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے اہم دورہ روس کے دوران ماسکو میں گمنام سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی اور گلدستہ رکھ کر دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔(جاری ہے) اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی نے ان سپاہیوں کی قربانیوں کو سراہا جنہوں نے روس کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے روایت کے مطابق چند لمحوں کی خاموشی اختیار کر کے شہداء کی یاد میں احترام کا اظہار بھی کیا۔چیئرمین سینیٹ کے اس عمل کو روسی عوام کی جانب سے نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا، جو دونوں ممالک کے...
    منشیات کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ نے منشیات کی روک تھام کیس میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ بچے پیزا وغیرہ منگواتے ہیں اور ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں، طلبہ کو براہ راست ڈلیوریز روکیں، جو اسکول اور کالج عمل درآمد نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کریں۔اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور آگاہی کے لیے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔دوران سماعت...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت میں تعینات ایرانی سفارتخانے نے سابق بھارتی فوجی افسر گورو آریا کی جانب سے ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ گورو آریا، جو پاکستان مخالف بیانات کے لیے پہچانے جاتے ہیں، نے ایک ٹی وی شو میں ایرانی وزیر خارجہ کے لیے نہ صرف نازیبا الفاظ استعمال کیے بلکہ ان کی توہین بھی کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے عراقچی اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ایک تصویر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “یہ عباس عراقچی ہے، حال ہی میں پاکستان میں اعلیٰ قیادت بشمول وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کر چکا ہے، اور اب بھارت پہنچ گیا...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے آج ملاقات کی۔   وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، کہا کہ اپنی مستقل حمایت کے ذریعے صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان  مشکل گھڑیوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس طرح پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ اسحاق ڈار کا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خیبر پختونخوا حکومت ابتدا ہی سے شہباز شریف کی وفاقی حکومت کی سیاسی بنیادوں اور پالیسیوں کی مخالف رہی ہے لیکن پاک بھارت کشیدگی کے موقع پر علی امین گنڈاپور کی حکومت پہلی بار وفاق کے ساتھ کھڑی نظر آئی۔ یہ بھی پڑھیں: ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، علی امین گنڈاپور بھارتی جنگی جارحیت پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فوری طور پر کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور صوبے میں انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی حکومت پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ کابینہ نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور منہ توڑ جواب دینے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ منوج نروانے نے سیزفائر پر سوال اٹھانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کوئی رومانوی چیز یا بالی ووڈ فلم نہیں ہے۔ بی بی سی کے مطابق بھارتی شہر پونے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے حکم ہوا تو میں محاذ پر ضرور جاؤں گا لیکن سفارتکاری میری پہلی ترجیح ہوگی کیوں کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے، جنگ یا تشدد آخری چیز ہونی چاہیئے جس کا ہمیں سہارا لینا چاہیئے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، جنگ کوئی کوئی رومانوی چیز نہیں ہے، یہ آپ کی کوئی بالی ووڈ فلم نہیں ہے، سرحدی علاقوں میں رہنے والے وہ تمام لوگ...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ قطری شاہی خاندان کی جانب سے دیے گئے بوئنگ 747-8 طیارے کو بطور تحفہ قبول کرے گی، جسے عارضی طور پر ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ تاہم بعد ازاں یہ لگژری طیارہ ٹرمپ کی صدارتی لائبریری کو عطیہ کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بوئنگ 747-8 کی مارکیٹ قیمت تقریباً 400 ملین ڈالر ہے، جو کہ امریکی حکومت کو ملنے والے سب سے قیمتی تحائف میں سے ایک ہو گا۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ میں اس اقدام کی تصدیق کی۔ ٹرمپ...
    ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے دورہ روس کے دوران ماسکو میں گمنام سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی اور گلدستہ رکھ کر دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔(جاری ہے) سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ان سپاہیوں کی قربانیوں کو سراہا جنہوں نے روس کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے روایت کے مطابق چند لمحوں کی خاموشی اختیار کر کے شہداء کی یاد میں احترام کا اظہار بھی کیا۔چیئرمین سینیٹ کے اس عمل کو روسی عوام کی جانب سے نہایت قدر کی...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو آسٹریلیا کی وزیر خارجہ سینیٹر پینی وانگ نے ٹیلی فون کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بتایا کہ ساری فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان نے تحمل سے کام لیا اور صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں عالمی میڈیا کی نظر میں پاک-بھارت سیزفائر، امن یا خاموش طوفان؟ انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقائی امن اور سلامتی کے لیے اپنا ذمے دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ پینی وانگ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور سانحہ جعفر ایکسپریس سمیت اس فوجی کشیدگی کے دوران شہید ہونے والے عام شہریوں کے جانی نقصان پر تعزیت کی۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان پھر سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ اب امریکا بھی ثالث کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیر مسئلے کو عالمی سطح پر لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں غیور اور بہادر پاکستانیوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ مقبوضہ...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ترک قیادت کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اقدام ترکیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے نئے باب کا آغاز ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل سے ترکیہ میں دہشت کے سائے ختم ہوں گے اور عوام کو پرامن زندگی میسر آئے گی۔شہباز شریف کا ترک صدر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان کے امن کے لئے مستقل اور پرعزم جدوجہد کا مظہر ہے۔انہوں نے...
    وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ سالانہ بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تنخواہ دار طبقے اور بڑی صنعتوں کے مالکان کو ریلیف دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مجوزہ ٹیکسیشن اقدامات کے اہم نکات پیش کردیے۔ یہ بھی پڑھیں آئندہ بجٹ میں عوام کو کیا ریلیف دیں؟ ن لیگ نے حکمت عملی مرتب کرلی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا چاہتی ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد ہوگا۔ حکومت اور آئی ایم ایف کی ٹیم کے درمیان آئندہ بجٹ کے حوالے سے مذاکرات 14 مئی...
    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ہائر ایجوکیشن کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کے روبرو جنید احمد سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر ہوئی اور درخواست گزاروں کی جانب سے ملک اختر جاوید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت ملازمین کو برطرف کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
    —فائل فوٹو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء اور رہنماؤں کی ملاقات کے لیے فہرست بھیج دی گئی۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے بھیجی گئی میں بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر سلمان صفدر اور نیاز اللّٰہ نیازی کے نام شامل ہیں۔فہرست میں وکیل نعیم پنجوتھہ، سید علی بخاری اور وکیل ظہیر عباس کے نام بھی شامل ہیں۔نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ کل پارٹی رہنماء اور وکلاء بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل جائیں گے۔
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے حماس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی خبر قرار دیا ہے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اور غزہ میں جاری لڑائی کا خاتمہ ہو گا. سوشل میڈیا پلیٹ فارم”ٹروتھ“ پر ایک پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جن کی کوششوں سے یہ تاریخی خبر ممکن ہوئی.(جاری ہے) انہوں نے قیدی کی رہائی کو نیک نیتی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ قدم اس خون ریز تنازع کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) معقولہ مشہور ہے کہ تعریف وہ جو دشمن کرے، ایسا ہی کچھ  پاکستان کی مسلح افواج کیساتھ ہوا جن کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارت کے ریٹائرڈ جنرل بھی کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کےد رمیان سیز فائر کے بعد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) شنکر کا کہنا تھاکہ جنگ دو طرفہ ہوتی ہے، آپ ان لوگوں سے دراصل لڑے ہیں جو چینی ہتھیار وں کو چینیوں سے زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ "ہمیں پتہ ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کہاں خامیاں ہیں، ہمیں معلوم ہے، لیکن کچھ چیز بہت زیادہ اہم ہے ، جنگ دوطرفہ ہوتی ہے، تم اصل میں چینی...
    حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی استعمال میں آنے کے بعد اینٹی بائیوٹکس کی باقیات دریاؤں میں شامل ہو کر انہیں آلودہ کر رہی ہیں، جو نہ صرف آبی حیات بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ اینٹی بائیوٹکس کیسے دریاؤں میں پہنچتی ہیں؟ جب انسان یا جانور اینٹی بائیوٹکس استعمال کرتے ہیں، تو ان کا ایک حصہ جسم سے خارج ہو کر گندے پانی کے نظام میں شامل ہو جاتا ہے۔ زیادہ تر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس ان دوائیوں کو مکمل طور پر صاف نہیں کر پاتے جس کے نتیجے میں یہ باقیات دریاؤں اور جھیلوں میں پہنچ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، فارماسیوٹیکل فیکٹریوں سے خارج ہونے والا فضلہ بھی اس آلودگی...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جب پاکستان جواب دے گا تو دنیا دیکھے گی اور دنیا بتائے گی وہی ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کیلیے مکمل کامیابی ہے، ڈپلومیٹک فرنٹ پر اس بار دنیا بھارت کے ساتھ نہیں تھی، پاکستان کے ساتھ تھی، بھارت ایک نیوکلیئر پاور پر اس چیز کا الزام لگا رہا تھا کہ جس کا اس کے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں تھا، اگر کوئی ایویڈنس ہوتا تو شاید دنیا کا اس پر جو موقف ہوتا وہ اس سے بہت مختلف ہوتا۔  تجزیہ کار کامران یوسف نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 مئی 2025)بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ،پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے،دشمن کیخلاف عظیم فتح کے بعد عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی،دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل ففٹین میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل ففٹین میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔بین الاقوانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔ رافیل...
    صدر وفاق المدارس الشیعہ نے لاہور میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی خواہش ہے آپریشن کی کامیابی کا کم از کم نتیجہ کشمیر کی آزادی ہونا چاہیے، پاکستانی فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،جنگ بند ی کا اعلان خوش آئند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں علماء سے گفتگو کرتے صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پاکستانی فوج، حکومت اور قوم کو بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کا غرور خاک میں مل گیا، اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہم سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کارروائیوں سے ثابت ہوگیا کہ اللہ، رسول...
    پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر ہندو انتہاپسندوں نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کو غدار قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر انتہا پسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ جنگ بندی اعلان کے بعد ان کے علاوہ ان کے اہلخانہ کو بھی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جب کہ اس صورتحال کے بعد سیکریٹری خارجہ نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ لاک کر دیا ہے۔ Post Views: 5
    نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر جنگ کے حمایتی انتہا پسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو غدار قرار دے دیا۔(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق جنگ بندی اعلان کے بعد وکرم مسری اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جس کے بعد وکرم مسری نے اپنا سوشل میڈیا اکائونٹ بھی لاک کر دیا ہے۔دوسری جانب بھارتی سیاستدانوں، غیرملکی سفارت کاروں اور بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے وکرم مِسری سے اظہار یکجہتی کیا اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے والے سول...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا۔عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی وڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کےشہر سیالکوٹ پر حملے کی وڈیو شیئر کی گئی،بھارتی سوشل میڈیاپرشیئرکی گئی سیالکوٹ پرحملےکی یہ وڈیوجھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی ، بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک وڈیو بھی شیئرکی گئی،وڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئےالفاظ کو...
    سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر عبد اللہ کا کہنا تھاکہ پاک بھارت جنگ کی وجہ سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں لیکن اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ پاکستان کا مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اٹھانے کا منصوبہ ہے۔عمرعبداللہ کا کہنا تھاکہ بھارت کے پاکستان پر حملے سے پہلگام واقعے کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا تاہم پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔ٍانہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آکھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں...
     اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 مئی 2025)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے ،علیمہ خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی وجہ بتا دی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اٹھانے کو کہا،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماﺅں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے...
    سٹی 42 : مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔  ملاقات میں ق لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری طارق حسن، علی رضا، پنجاب صدر ملک سمین، کوآرڈینیٹر صنعت و تجارت ندیم پہلوان موجود تھے ۔  ملاقات میں پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ق لیگ رہنماؤں نے چودھری شجاعت کو تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔ چودھری شجاعت حسین نے "آپریشن بنیان مرصوص "پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
    ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث کنٹرول لائن کے قریب واقع دیہاتوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، ٹرمپ فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کریں گے کہ اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے اختلافات کے بارے میں خبروں کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ آپ فلسطینی ریاست کے بارے میں سنیں گے اور ٹرمپ اسے تسلیم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں اپنے جنگی منصوبوں کے حوالے سے اسرائیل واشنگٹن سے اجازت نہیں مانگتا۔نیتن یاہو نے خارجہ امور اور سلامتی کمیٹی کے سامنے کہا کہ میں نے میڈیا...
    خوف یا خفیہ منصوبہ بندی، سیز فائر کے باوجود 24 بھارتی ایئرپورٹ مسلسل بند ہیں جبکہ 444 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور طیارے بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔ امرتسر، سری نگر، جموں، لداخ، دھرم شالا، شملہ، آدم پور چندی گڑھ کی آج بھی تمام پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کاشان گڑھ، راجکوٹ ہیراسر ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن ساتویں روز بھی معطل ہے۔ 24 ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن آج بھی غیر فعال، تمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے ہیں۔ امرتسر ایئرپورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں تمام منسوخ، سیسنا طیارہ موجود ہے۔ 7 دن سے بند سری نگر ایئرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ ہوئیں، کوئی طیارہ بھی موجود نہیں ہے۔ لداخ کے لیح کوشک ایئرپورٹ...
    بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہو گیا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آ کھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی۔
    پاکستان کی نامور اداکارہ اور مشہور میزبان نادیہ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے مودی کو ایشوریا رائے بنادیا۔ نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے بھارتی چینلز کی رپورٹنگ کو محض تماشا قرار دیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا صحافت کے بجائے مزاحیہ فلم کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی کوریج دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اسکرپٹ پہلے سے لکھا گیا ہو، ویڈیوز، گرافکس اور رپورٹرز کی باڈی لینگویج سب کچھ اتنا مرتب اور تیار شدہ تھا کہ یوں محسوس ہوا جیسے یہ سب 2 ماہ...
    ترجمان جی بی حکومت نے کہا کہ بھارت کی خوش فہمی اور گھمنڈ کو شاہینوں نے خاک میں ملا دیا ہے، دہلی اور گجرات کے در و دیوار پاکستانی شاہینوں کے قدموں کی چاپ سے آشنا ہیں، دنیا کی تاریخ میں پہلی دفعہ شاہینوں نے فضا پر راج گیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وائس آف گلگت بلتستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان اور پاکستان کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تشکر منایا اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کی، ریلی کے شرکاء سے ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق، متحدہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد قاسم، یوتھ کونسل چیئرمین فواد احمد، پرعزم یوتھ کے صدر اذہان  و دیگر...
    بمبئی (اوصاف نیوز) جنگی بندی کے باوجود بھارت کے 24 ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال نہ ہو سکا، بھارتی ایئرپورٹس دوبارہ بند کردیئےجبکہ444 پروازیں منسوخ کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بعض ائیرپورٹس سے طیارے بھی ہٹا دیے گئے ہیں، امرتسر، سری نگر، جموں، لداخ، دھرم شالا، شملہ، آدم پور، چندی گڑھ،کاشان گڑھ، راجکوٹ اور ہیراسر ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن ساتویں روز بھی معطل ہے۔ امرتسر ائیر پورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، پاکستانی شہروں سکھر اور میرپور خاص کے قریبی بھارت کے جیسل میر ائیر پورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔ ہریانہ کے مہاراجہ اگرسین ایئرپورٹ سے آج کی 4 پروازیں منسوخ، کوئی طیارہ موجود نہیں، بٹھنڈا کی...
    لاہور:جنگ بندی کے باوجود بھارت کے سرحدی علاقوں کی سول انتظامیہ اور عسکری حکام خوف اور ڈر کا شکار ہیں۔ پاک بھارت سرحد سے جڑے بھارتی شہروں کی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو رات کے وقت لائٹس بند کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت جان بوجھ کر انڈین پنجاب کے مکینوں، خاص طور پر سکھوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان کی طرف سے ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ کے دوران بھی امرتسر سمیت بھارت کے کسی شہر میں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، مگر بھارتی حکومت نے سکھوں کے لیے مقدس ترین شہر امرتسر میں...
    حماس نے آخری زندہ امریکی قیدی کو رہا کرنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز حماس نے آخری زندہ امریکی قیدی کو رہا کرنے کا اعلان کردیاامریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس نےجنگ بندی اورامداد کی بحالی کی یقین دہانی پرقیدی چھوڑنےکا فیصلہ کیا،اگلے 48 گھنٹوں میں امریکی قیدی ایڈن الیگزنڈرکورہاکیا جائےگا،امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے بھی قیدی کی رہائی کی تصدیق کردی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ایڈن الیگزنڈرکی رہائی امریکا کیلئے خیر سگالی کا پیغام ہے،قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر قطر اور مصر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
    سید نعمان: ڈی پی او کا کہنا تھا مانسہرہ کےسیاحتی مقام نوری ٹاپ پر پھنس جانے والے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، پولیس نے بتایا کہ جنگ کے خطرات پر آزاد کشمیر شادرہ نیلم ویلی سے 22 افراد  پیدل جھل کھڈ ناران آرہے تھے۔ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نوری ٹاپ کے قریب برفباری اور گلشئیرز کی زد میں آکر 8 افراد راستے میں پھنس گئے تھے ،ناران پولیس ، کے ڈی اے اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ ٹیم نے لاپتہ افراد کو تلاش کرکے ریسکیو کیا۔ 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند، 444 پروازیں منسوخ 22 افراد میں سے 19 افراد کو ناراں پہنچا دیا گیا، مانسہرہ شدید سردی برف باری آکسیجن کی...
    سری نگر ( نیوز ڈیسک) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد ہم اب ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں جہاں ہم نے سوچا نہیں تھا کہ ہم ہوں گے امریکا کشمیر تنازعہ کو حل کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کشمیر مسئلے پر نگراں یا ثالثی کا کردار کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں دونوں ممالک (پاکستان، انڈیا) کے ساتھ کام کروں...
    خوف یا خفیہ منصوبہ بندی، سیز فائر کے باوجود 24 بھارتی ایئرپورٹ آج بھی بند ہیں جبکہ طیارے بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔امرتسر، سری نگر، جموں، لداخ، دھرم شالا، شملہ، آدم پور چندی گڑھ کی آج بھی تمام پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کاشان گڑھ، راجکوٹ ہیراسر ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن ساتویں روز بھی معطل ہے۔24 ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن آج بھی بحال نہیں ہوسکا، لگ بھگ 300 پروازیں مسلسل منسوخ ہیں۔امرتسر ایئرپورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں تمام منسوخ، سیسنا طیارہ موجود ہے۔ 7 دن سے بند سری نگر ایئرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ ہوئیں، کوئی طیارہ بھی موجود نہیں ہے۔ لداخ کے لیح کوشک ایئرپورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں،...
    ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ خود اسرائیل کا سب سے بڑا حمایتی اور اس کی قابض فوج کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے والا ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ایک امریکی شہری کی رہائی کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ کی جنگ کو وحشیانہ قرار دیا۔ فارس نیوز کے مطابق، امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ایک امریکی شہری کی رہائی کا ذکر کرتے ہوئے غزہ کی جنگ کو وحشیانہ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹریتھ سوشل پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے خوش ہوں کہ عیدان الیگزینڈر، وہ امریکی شہری جسے اکتوبر 2023...
      راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ پاکستان کی مسلح افواج کے افسران نے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ڈرونز سویلین کی جگہ آتے تھے تو اسے احتیاط سے گراتے تھے، پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیرپائلٹ طیاروں کابروقت پتا لگایا۔براہموس میزائل کے...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے  واضح کیا ہے کہ کوئی انڈین پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے۔ مسلح افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان  نے کہا  کہ انڈیا کی پائلٹ کے پاکستان کی حراست میں ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر ہی ہیں تاہم واضح کرتا ہوں کہ کوئی انڈین پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں۔ انھوں نے سوال و جواب کے سیشن میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں کی  بلکہ جنگ بندی کی خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا۔ بھارتی میزائل نے بھارتی پنجاب...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد نے بھارتی افواج کی طرف سے اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنانے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیے۔ مسلح افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی چیف نے ریڈار ڈیٹا دکھایا اور بتایا کہ کس طرح پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائلوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی میزائل لانچ کے سسٹم میں گڑ بڑ پیدا کی جس سے ان کے میزائل بھٹکتے رہے اور نشانوں پر نہ لگے۔ بھارت کی طرف سے تین ہزار کلومیٹر کی سپیڈ والے براہموس میزائل داغے گئے جو ادھر ادھر نکلتے رہے۔ ایک میزائل پاکستان سے بھی آگے مغربی...
    ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ بھارتی کے خلاف کارروائی کے دوران ایئر چیف خود ساری صورت حال کو مانیٹر کررہے تھے، ہمیں بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ نے جارحیت کی تو ہم نے ان کے طیارے مار گرائے، ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف انہوں نے کہاکہ پاکستان ایئرفورس کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکرگزار ہوں، پاک فضائیہ نے...
    وفاقی حکومت نے صوبے کو قرضہ جات اور گرانٹس کی مد میں 120 ارب روپے فراہم کیے جن میں 38 ارب 58 کروڑ روپے قرضہ جات، جاری گرانٹس کی مد میں 54 ارب 99 کروڑ اور ترقیاتی گرانٹس کی مد میں 26 ارب 43 کروڑ روپے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت جاری مالی سال 25-2024 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے 111ارب سے زائد کی بچت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ سہ ماہی کے دوران صوبے کی مجموعی آمدنی 1031ارب روپے رہی جبکہ اس دوران اخراجات 919 ارب 95کروڑ کے ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران تین سہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملےپربھی ایساہی جواب دیاجائےگا جیسا اس بار دیا گیا۔ہمارے جواب دینے کے بعد بھارت نے امریکا اور دیگرممالک سے سیزفائر کیلئے خود درخواست کی۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہم نے بطور ریاست اور قوم ایک ہی بات کی تھی کہ ہماری طرف سے کوئی معاملہ نہیں ہوگا، اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے۔ پھر جواب دیا گیا جس سے بھارت کو اور ہزیمت اٹھانا پڑی اور یہ بات بالکل درست ہے کہ بھارت نے امریکا کے نائب صدر اور...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں۔ تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران پاک بحریہ کے نمائندے نے حالیہ کشیدگی میں پاک بحریہ کے کردار کی وضاحت کی۔ بریفنگ کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں، اب آپ کو پتا لگ گیا ہوگا کہ خاموش بیٹھا ہوا شخص کیا کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے انٹرنیشنل میڈیا کیلئے ہونے والی مشترکہ نیوز کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل نے ہی گفتگو کی تھی جب کہ وائس ایڈمرل رب نواز خاموش بیٹھے رہے تھے۔ جس...
    رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر بھارت کو اس بار جیسا ہی جواب دیا جائے گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کہہ دیا تھا، اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے، ہمارے جواب کے بعد نریندر مودی نے سیز فائر کی درخواست کی۔وزیرِ اعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ بھارت کو پانی کے معاملے پر بھی ایسا ہی جواب دیا جائے گا جیسا اس بار دیا گیا۔اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
    وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رافیل کا گرانا مہارت کی مثال ہے، بھارت کے 300 ملین ڈالر کے جہاز کو پاک فضائیہ کے 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنا دیا، بھارت سے جب بھی بات ہوگی، نکات میں سندھ طاس معاہدہ شامل ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی میڈیا اور ایوی ایشن انڈسٹری نے کنفرم کرلیا ہے کہ بھارتی طیارے گرے، پاک فضائیہ نے تو بتایا ہے کہ بھارتی رافیل کس طرح گرائے گئے، رافیل کا گرانا مہارت کی ایک مثال ہے، بھارت کے 300 ملین ڈالر کے جہاز کو 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنادیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے خطے میں...
    کانفرنس کا انعقاد جماعت اسلامی کیجانب سے کیا گیا، جس میں علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد راستہ عدل، شفافیت، آئین کی بالادستی اور عوامی قیادت کے احترام سے ہو کر گزرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے "سلگتا بلوچستان اور علمائے کرام کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بلوچستان بھر سے علمائے کرام، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے اس دن کو شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کردیا۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں ماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں گورنر سندھ نے ماؤں کے ہمراہ کیک کاٹا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ "افواجِ پاکستان نے آپریشن 'بُنیانُ الْمَرْصُوص' کی کامیابی سے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہماری مادرِ وطن کے ان سپوتوں نے بے مثال قربانیاں دے کر وطن عزیز کو امن و استحکام دیا اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج اسکیم کے تحت جانے کے خواہشمند تمام عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجی منظمین (Munazzameen) کے ذریعے حج پیکجز کی بکنگ کرتے وقت مکمل احتیاط سے کام لیں۔ مملکت سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مقرر کردہ وقت کے اندر بعض نجی منظمین کی جانب سے مشاعر (طوافہ و قدانہ) واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مختص کوٹے میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب اس اسکیم کے تحت کل کوٹہ تقریباً 25,698 عازمین تک محدود کر دیا گیا ہے، اور حج 2025 کے لیے کسی بھی قسم کے اضافی کوٹے کی منظوری نہیں دی...
    وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی بھی فتح ہے، پاکستان نے دنیا کو بتا دیا، ہم امن کے خواہاں ہیں مگر اسکو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اویس خان لغاری نے قوم کو یومِ تشکر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے حملہ کیا، ہم نے تاریخ رقم کی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں قوم سیسہ پلائی دیوار بنی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے بروقت...
    اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورتحال، یمن کی تازہ ترین پیش رفت، اور مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیل کو درپیش سنگین مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت...
    حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی تینوں بندرگاہیں کراچی بندرگاہ، پورٹ قاسم اور گوادر بندرگاہ کا معمول کے مطابق کام کرتے رہنا پاک بحریہ کی کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک بحریہ کی مؤثر حکمت عملی کے باعث بھارتی بحریہ اپنے پانیوں تک محدود رہی، بھارتی بحریہ جنوب میں پاک بحریہ کو چیلنج کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے پورے عرصے کے دوران پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور مسلسل موجودگی کے سبب بھارتی بحریہ کا کوئی بھی جہاز یا ایئر کرافٹ پاکستان کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا۔ پاک بحریہ کی زبردست حکمت عملی کی بدولت بھارتی ایئر کرافٹ کیرئیر (آئی این ایس وکرانت) پاکستان کیلئے...
    فیض آباد راولپنڈی میں یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دوبارہ دشمن نے جرأت کی تو دندان شکن جواب دیں گے، پوری قوم ہندوستان کو جواب دے گی، انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے آج پاک فوج آرمی چیف اپنے شاہینوں اور وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیا، ابھی ہم نے حملہ نہیں کیا، حملے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، ان کی چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے ہیں۔ فیض آباد میں یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پاک...
    خیبرپختونخوا کے وزیر حکومت پختون یار خان نے کردار کشی کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان کا جواب دیا جائے، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ صوبائی وزیر پختون یار کے حجرے پر چھاپے کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جہاں مبینہ طور پر اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پرچے حل کیے جارہے تھے۔ صوبائی وزیر پختون یار خان کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی,سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر افراد...
    برطانوی نشریاتی ادارے نے لکھا ہے کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام ہو گئی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہو گئی—فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی عالمی سطح پر پزیرائی ہونے لگی، غیر ملکی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کی حکمراں قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ پاک فضائیہ فضاؤں کی حکمراں ہے، پاکستانی طیاروں نے جدید میزائل استعمال کر کے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر اپنی فضائی برتری ثابت کر دی۔اخبار نے لکھا ہے کہ رافیل گرا کر پاکستان نے عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو حیران کر دیا، جبکہ خلیجی میڈیا نے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جب ہم جواب دینگے تو گونج دنیا کو سنائی دے گی،، پاک فوج نے اپنا ایک ایک لفظ سچ ثابت کر دکھایا۔ تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کا دن کی روشنی میں بھر پور جواب دیا۔ پاک افواج کے بھر پور اور مؤثر جواب کو دنیا بھر نے دیکھا بھی اور اس کی گونج واشنگٹن تک سنائی دی۔ بھارت پاکستان کے اس دم دار جواب کے بعد بھیگی بلی بن گیا اور مودی کو ٹرمپ سے پاکستان کو روکنے کی درخواست کرنا پڑی۔ مزیدپڑھیں:ملک بھر میں بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
    دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سرفراز بگٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ دشمن نے شاید پاکستان کا غلط اندازہ لگایا تھا۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے ایما پر لڑنے والوں کو بھی آج پیغام مل گیا، پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کردیا کہ وہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، آرمی چیف، نیول چیف و سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ آج کوئٹہ ورلڈ انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کرایا گیا، کوئٹہ ورلڈ انٹرنیشنل...
    بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا جب کہ پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی بی سی  نے کہا کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام رہی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل رہی، بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا، پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے چیلنج ہے اور اسے  اربوں خرچ کر کے بھی فائدہ نہ ہوا۔ ذرائع نے کہا کہ برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کو سراہا اور بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے،ٹیلی گراف  نے کہا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے "تضحیک آمیز شکست" ہے، پاک فضائیہ، فضاؤں کی...
    سٹی 42 : آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں تاریخی کامیابی پر نامور شوبز شخصیات کی جانب سے افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔  نامور پاکستانی اداکاروں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پرافواجِ پاکستان کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔   اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان، افواج پاکستان اور عوام سرخرو ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص چند گھنٹوں میں ہی کامیاب ہو گیا، عوام نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ثابت کر دیا کہ پرحملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔  پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر  اداکار عمران اشرف نے...