ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
تہران (آئی پی ایس) ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، ایرانی صدر نے مسلم ممالک کے درمیان مشترکہ دشمنوں کے خلاف اتحاد اور اخوت کے مظاہرے پر زور دیا ۔ محسن نقوی نے کہا خطے میں کشیدگی کم کرنے میں ایران کے فعال کردار کا خیرمقدم کریں گے۔
ایرانی صدرڈاکٹرمسعود پزشکیان سےملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ پاک ایران سرحدی امور اور زائرین کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ صدر مسعودپزشکیان نے کہا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
اس سے پہلے ایران پہنچنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا تہران ائیر پورٹ پر ایرانی نائب وزیر داخلہ علی زینوند نے استقبال کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں باہمی تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کور کمانڈر سے ملاقات کا سوال مجھ سے نہیں وزیراعلی کے پی سے کریں، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا حکومت کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر چلانا آئین کے منافی ہے، طلال چوہدری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملوں کا حکم دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افغانستان کے کے درمیان
پڑھیں:
سعودی عرب میں جعلی ملازمتوں کی پیشکش، حکومت کا عوام کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
— فائل فوٹوپاکستانی وزارتِ مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’خدام الحجاج‘ کے نام سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک اشتہار جعلی ہے، جو سعودی عرب میں حج و عمرہ سروسز کےلیے ملازمتوں کی پیشکش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر کو ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والا اشتہار، جس میں مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ سروسز کی نوکریوں کی پیشکش کی گئی تھی، ایک جعلی کمپنی کا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اشتہار میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) کا غلط رجسٹریشن نمبر استعمال کیا گیا ہے۔
وزارت نے ایکس پر ’خادمین حج‘ نامی کمپنی کا جعلی اشتہار بھی شیئر کیا، جس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 2 سالہ معاہدے کے تحت مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے ملازمتیں، مفت ویزے، واپسی کے ٹکٹ اور رہائش فراہم کرے گی۔
وزارت نے شہریوں کو ان عناصر سے پوشیار رہنے کے لیے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیشہ سرکاری ویب سائٹس پر کمپنی کی رجسٹریشن کی تفصیلات کی تصدیق کریں۔ ایسے اشتہارات میں دیے گئے موبائل نمبرز پر رابطے سے گریز کریں اور صرف سرکاری لینڈ لائن نمبرز کو استعمال کریں۔
مزید برآں ترجمانِ وزارت نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی شکایات کی صورت میں شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔
انہوں بتایا ہے کہ جعلی اشتہار شائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔