قیمتیں کم کرو ورنہ کارروائی ہوگی، ٹرمپ کی دوا ساز کمپنیوں کو دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ 17 دوا ساز کمپنیوں کو خطوط میں لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کمپنیاں ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 60 دن کے اندر تبدیلیوں پر عملدرآمد کریں۔
ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو کہا کہ اگر آپ نے تعاون نہ کیا تو ہم امریکی خاندانوں کو ادویات کی قیمتوں میں جاری بدعنوانیوں سے بچانے کے لیے اپنے تمام اختیارات استعمال کریں گے۔ٹرمپ نے ان دوا ساز کمپنیوں کے جوابات کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ اب تک ملنے والے جوابات صرف الزامات کی منتقلی اور پالیسی میں تبدیلیاں ہیں جو عوام کی بجائے صنعت کے فائدے میں ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دوا ساز کمپنیوں کمپنیوں کو
پڑھیں:
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیدیا
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشتگردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں مذہبی قتل و غارت روکنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نائجیریا حکومت مذہبی قتل و غارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکا تمام امداد بھی بند کر دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔