افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
(جاری ہے)
افغان مال بردار گاڑیوں کو 31 اگست تک عارضی داخلہ دستاویز پر آمدورفت کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر اطلاق ہوگیا۔ایک سال قبل وزارت تجارت نے افغان ڈرائیورز کو ویزہ حاصل کرنے کی مہلت دی تھی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔
ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیٹس میں پریکٹس کرانے کیلیے آنے والے کلب کرکٹرز پر موبائل فونز سے تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔
عام طور پر مہمان سائیڈز کو دبئی کے مختلف کلبز کے بولرز پریکٹس کراتے ہیں۔
اس مرتبہ پاکستانی نیٹ بولرز کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے پر نہ صرف پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے جو بھی کلب کرکٹرز آتے ہیں ان سے موبائل فون لے لیے جاتے اور جب ٹیم اپنا سامان پیک کرکے واپس روانہ ہوتی تب ہی یہ موبائل واپس کیے جاتے ہیں۔