سعودی ائرلائن کی پرواز میں تکنیکی خرابی‘ لکھنؤ ائرپورٹ پر لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جدہ سے لکھنؤ جانے والی سعودی ائر لائن کی پرواز میں تکنیکی خرابی کے بعد پائلٹ نے کامیابی سے طیارے کو لکھنؤ ائرپورٹ پر اتار لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پائلٹ کو پرواز کے لینڈنگ گیئر سے دھواں نکلتا دکھائی دیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدہ سے لکھنؤ جانے والے پرواز میں 250 حاجی سوار تھے۔واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے باعث مختلف ایئرلائنز کی سروس متاثر ہے۔سعودی ایئرلائن نے 17 جون کی ایران عراق کی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔اسی طرح روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان، ازبکستان کی پروازیں بھی منسوخ ہیں۔قطر کی ایئرلائن نے ایران، عراق اور شام کیلیے فلائٹ آپریشن عارضی معطل کردیا ہے۔یو اے ای کی ایئرلائن کی اسرائیل، ایران اور عراق کیلیے پروازیں 20 جون تک بند رہیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انٹرپول کے ہاتھوں عراق میں گرفتار ہونے والا قتل کا ملزم پاکستان منتقل
ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی بڑی کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
ملزم کو گرفتاری کے بعد کراچی ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔
داود سرور گزشتہ 5 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول بغداد کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی بدولت ممکن ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرپول ایف آئی اے پاکستان عراق