عراق سے مزید 268 پاکستانی زائرین واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستانی زائرین کی باحفاظت اور منظم واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عراق سے پاکستانی زائرین کی واپسی جاری ہے، خصوصی پروازوں کے ذریعے 268 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان مطابق کراچی اور اسلام آباد کے لیے 2 پروازیں باحفاظت پاکستان پہنچ گئیں، باقی زائرین کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے عراقی ایئرویز اور دیگر عراقی حکام کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ زائرین کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مختصر نوٹس پر سفر کے لیے تیار رہیں، وزارت خارجہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستانی زائرین کی باحفاظت اور منظم واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستانی زائرین زائرین کی کے لیے
پڑھیں:
عراق، زیارات کیلئے 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا
عراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا، یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق اب زیارت ویزہ کے اجرا کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔ عراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، البتہ 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا، یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق نئی پالیسی کا براہِ راست اثر نوجوان زائرین پر پڑے گا جو انفرادی طور پر زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم خاندانوں کے ساتھ آنے والوں کے لیے راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔