عراق سے خصوصی پروازوں کے ذریعے 268 پاکستانی زائرین ملک واپس پہنچ گئے، وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عراق کے شہر بصرہ سے 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے آج 268 پاکستانی زائرین کو واپس کراچی اور اسلام آباد پہنچایا گیا ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے عراق کی ایئر لائن عراق ایئر ویز اور متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ باقی ماندہ پاکستانی زائرین کی عراق سے بروقت اور محفوظ واپسی یقینی بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: ایران سے 160 پاکستانیوں کو تفتان کے راستے پاکستان پہنچا دیا گیا، امیگریشن حکام
تمام پاکستانی زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغداد میں پاکستانی سفارت خانے، متعلقہ نمائندوں اور اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے رابطے میں رہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق عراق ایئر ویز روزانہ بصرہ-دبئی کے روٹ پر پروازیں چلا رہا ہے، جو افراد اس راستے سے سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ قریبی عراق ایئر ویز کے دفتر سے رابطہ کرکے بکنگ اور معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
بیان کے مطابق تمام زائرین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سفر کے لیے تیار رہیں اور کسی بھی وقت روانگی کا امکان ہے۔ وزارت خارجہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کے زائرین کی محفوظ واپسی کے لیے مکمل اقدامات کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی زائرین کے لیے
پڑھیں:
وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں کردی گئیں جب کہ عرب امارات کے لیے پاکستانی سفیر شفقت علی خان ابو ظہبی پہنچ گئے-
ذرائع نے کہا کہ روس کے لیے نئے سفیر فیصل ترمزی نے ماسکو میں چارج سمبھال لیا، روس میں سابق سفیر خالد خاں جمالی ایڈیشنل فارن سیکریٹری ایؓدمن، زاہد حسین کو ڈایریکٹر جنرل مڈل ایسٹ تعینات کردیا گیا-
ذرائع کے مطابق وہ کرغزستان کے لیے سفیر التمش وزیرخان کی جگہ تعینات ہوئے، کرغستان میں سابق سفیر حسن زیغم کو ڈائکٹر جنرل سنٹرل ایشیا تعنات کیا گیا ہے۔
بلال چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا تعینات کردیا گیا، وہ رومانیہ کے لیے نامزد سفیر الیاس نظامی کی جگہ تعینات ہوئے ہیں۔