ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کی تو امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، عراقی حزب اللہ کی امریکا کو دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
عراق کی طاقتور ایران نواز مسلح تنظیم ’کتائب حزب اللہ‘نے امریکا کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں عسکری مداخلت کی تو خطے بھر میں امریکی مفادات اور فوجی اڈے حملوں کی زد میں آ جائیں گے۔
تنظیم کے سیکریٹری جنرل ابو حسین الحمیداوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم خطے میں امریکی فوج کی تمام نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر امریکا جنگ میں براہِ راست مداخلت کرتا ہے تو ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اُس کے تمام مفادات اور اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔‘
امریکی سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ’کتائب حزب اللہ‘ کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں امریکی سفارتخانے کی فوری بندش کا مطالبہ کرتے ہوئے عراقی حکومت سے کہا کہ حکومت میں شامل مخلص اور ذمہ دار شخصیات جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جرات مندانہ مؤقف اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیے طاقتور حملہ ہورہا ہے، ملک چھوڑ دو، ایران کا اسرائیلی عوام کو انتباہ
انہوں نے مزید کہا کہ اگر خطے میں جنگ بڑھی تو عراق میں امریکی عسکری و سفارتی موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور یہ عراق کی سلامتی و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن جائے گی۔
عراقی حکومت کا مؤقفدوسری طرف عراقی حکومت نے گزشتہ روز ایک بیان میں اسرائیلی حملوں میں عراقی فضائی حدود کے استعمال کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا اور کہا کہ ’ہم عراق کی فضائی حدود کی کسی بھی خلاف ورزی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اور امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ صیہونی ریاست کے طیاروں کو ہماری فضائی حدود استعمال کرنے سے روکے۔‘ حکومت نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کو باضابطہ شکایت بھی جمع کروائی ہے۔
ایران کا دباؤ اور خطے میں کشیدگیواضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی بغداد سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا کو اپنی فضائی حدود اور سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے سے روکے۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کے حالیہ حملوں میں بالواسطہ شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیے ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں غزہ جیسے مناظر، ہر طرف تباہی
خطے میں کشیدگی اور ممکنہ ردِ عملتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کتائب حزب اللہ کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب لبنان کی حزب اللہ سمیت ایران کے اتحادی گروہ تاحال خاموش ہیں، مگر کسی بھی بڑی مداخلت کی صورت میں وہ بھی متحرک ہو سکتے ہیں۔
خطے پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق، یہ صورتحال اگر نہ رکی تو باقاعدہ علاقائی جنگ میں بدل سکتی ہے، جس کے اثرات نہ صرف عراق بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ پر مرتب ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل ایران جنگ عراق عراقی حزب اللہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران جنگ عراقی حزب اللہ میں امریکی حزب اللہ کہا کہ
پڑھیں:
میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔
چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔
یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔