اسرائیل،ایران کشیدگی، صورتحال پر گہری نظر ہے،بھارت
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
نئی دہلی:بھارت نے کہاہے کہ اسرائیل اورایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظرمیں وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ایران میں مقیم بھارتی شہریوں بالخصوص طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران میں موجود بھارتی سفارت خانہ مسلسل مقامی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور بھارتی طلباء سے رابطے میں ہے تاکہ ان کی خیریت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بعض طلباء کو سفارت خانے کی مدد سے ایران کے نسبتاً محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے، جب کہ دیگر ممکنہ آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ آئندہ اقدامات سے متعلق مزید اپ ڈیٹس جلد فراہم کی جائیں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے’’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘‘ کی شق ختم کردی گئی ہے۔جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے پاسپورٹ سے ’’اسرائیل کیلئے ناقابل استعمال‘‘ کی شق کے خاتمے سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پاسپورٹ میں’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے۔
شہر قائد میں اگلے 3 روز درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان
اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ قومی پاسپورٹ پراب بھی درج ہےکہ یہ ’’اسرائیل کےعلاوہ تمام ممالک کے لیے قابل استعمال ہے۔‘‘
علاوہ ازیں وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان نےنہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیرِ غور ہے۔
مزید :