دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد ایک لاکھ 77ہزار 400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 51ہزار 800کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 23ہزار 200 کیوسک اور اخراج 23ہزار 200کیوسک، خیرآباد پل پر آمدایک لاکھ 69ہزار 700کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 69ہزار 700کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 31ہزار 800کیوسک اور اخراج17ہزار 700کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 58ہزار 400کیوسک اور اخراج 27ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
بیراج:جناح میں آمد ایک لاکھ 88ہزار 200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 80ہزار 400کیوسک، چشمہ میں آمدایک لاکھ 86ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 75ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد ایک لاکھ 62ہزار 600کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 37ہزار 100کیوسک،گدو میں آمدایک لاکھ 20ہزار 800کیوسک او ر اخر اج 90ہزار 200کیوسک، سکھر میں آمد 83ہزار 300کیوسک اور اخراج 33ہزار 600کیوسک، کوٹری میں آمد 46ہزار 400کیوسک اور اخراج11ہزار کیوسک، تریموں میں آمد 19ہزار 300کیوسک اور اخراج 4300کیوسک، پنجند میں آمد 8ہزار 600کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے)
آبی ذخائر: تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1450.85فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.098ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1167.20فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.454ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.60فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.102ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریزروائر میں پانی کے مقام پر آمد میں پانی کی
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔