مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیراملٹری فورسز کی مزید 580 کمپنیاں تعینات
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کل 580 کمپنیوں میں سے تقریبا 400 کمپنیاں وادی کشمیر کے پہلگام اور بال تل کے راستوں پر تعینات ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں امرناتھ یاترا کے تحفظ کے نام پر پیراملٹری سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 580 اضافی کمپنیاں تعینات کر رہا ہے، تاہم مبصرین اسے پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں مودی حکومت کے مذموم منصوبے کا حصہ سمجھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی تعینات کی جانے والی فورسز میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور ساشستریا سیما بال (ایس ایس بی) شامل ہیں۔یہ تاریخ میں سالانہ یاترا کے نام پر تعینات کی جانے والی فورسز اہلکاروں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ کل 580 کمپنیوں میں سے تقریبا 400 کمپنیاں وادی کشمیر کے پہلگام اور بال تل کے راستوں پر تعینات ہوں گی۔ باقی کمپنیاں جموں ڈویژن میں تعینات کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ڈرونز، سی سی ٹی وی کیمروں، نائٹ ویژن آلات اور بم کا پتہ لگانے والے دستوں کوبڑے پیمانے پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فورسز کی تعیناتی پیر(آج)سے شروع ہو گی اور 22جون تک مکمل ہو جائے گی جبکہ 29جون کو یاترا کا آغاز ہو گا۔ حساس علاقوں میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکوں کو روکنے کے لیے موبائل سگنل جیمرز کو نصب کیا جائے گا۔ مبصرین مقبوضہ جموں و کشمیر میں یاترا کے تحفظ کے نام پر پیراملٹری فورسز کی اضافی تعیناتی کو پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں مودی حکومت کے مذموم منصوبے کا حصہ سمجھتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر تعینات تعینات کی فورسز کی
پڑھیں:
کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
معروف آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں انتقال کرگئے۔
پروفیسر عبدالغنی بٹ ساری زندگی بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہے، اور اپنی زندگی آزادی کے لیے وقف کیے رکھی۔
کشمیر کی آزادی کی ایک اور توانا آواز بند
سابق حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے pic.twitter.com/w16XRj5q8Z
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) September 17, 2025
ان کی عمر قریباً 90 برس تھی۔ اور وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔
ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، سابق وزیراعظم سردار عتیق، راجا فاروق حیدر سمیت دیگر کشمیری قیادت نے بھی عبدالغنی بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتقال حریت رہنما عبدالغنی بٹ مقبوضہ کشمیر وی نیوز