سعید آباد پولیس کی کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد پولیس کی مین حب ریور روڈ نیو شارجہ شاپنگ مال سعیدآباد پر کاروائی،گٹکا/ماوا فروشی میں ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد انسپکٹر پرویز سولنگی کی سربراہی میں سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروشی میں مطلوب ملزم سلمان ولد محمد یوسف کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 20 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا برآمد۔گرفتار ملزم گٹکا/ماوا سیلر مطلوب ملزمان کی B کیٹیگری سیریل نمبر 68 میں بھی شامل ہے۔۔ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گٹکا ماوا
پڑھیں:
کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار خطرناک ملزمان گرفتار
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے کراچی میں انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کے دوران ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کر کے چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان 18 مئی 2025 کو بدین میں عبدالرحمان نامی شخص کے قتل میں ملوث ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد سجاد عرف شاوو، عبید علی عرف عبیدی، محمد عمیر اصغر اور شکیل احمد شامل ہیں۔